اِدھر اُدھر کی باتیں۔۔۔۔۔2

محمداحمد

لائبریرین
سر اتوار کے دن تو چھٹی بنتی ہے۔۔۔ :)
پڑھائی بالجبر کا کیس بن سکتا ہے آپ پر۔۔:rolleyes:

یہ والی اصطلاح دیکھ کر تو میں ڈر ہی گیا تھا شکر ہے آپ نے ساتھ میں پڑھائی کا ذکر کر دیا۔ :D

ویسے ہم تو آج کا کام پرسوں پر ٹالنا چاہ رہے تھے۔ :cool:
 

محمداحمد

لائبریرین
آج کل تو ادھر ، اُدھر کی باتوں کا تو وقت ہی نہیں ہے
وقت کو کچھ نا کہیں بھائی وقت تو نکا لنا پڑتا ہے

یہ تو ہے ۔ لیکن وقت کی برکت واقعی اُٹھ گئی ہے۔ کب دن ہوتا ہے کب رات ہوتی ہے کچھ پتہ ہی نہیں چلتا۔ :confused:
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
واقعی آج ادھر ادھر کی باتوں میں 2 گھنٹے کب گزر گئے پتہ ہی نہیں چلا۔
یہ بات بھی خوب رہی اور مجھے ادھر اُدھر کے کام کرتے ہوئے پتہ ہی نہیں چلا کہ شام کے چھ بج گے ہیں۔
شمشاد بھائی میرے پاس کسی بھی مراسلے کے نیچے دیے گے پسند اور ناپسند کے بٹنوں میں سے کوئی ایک بھی پریس نہیں ہوتا جب کلک کرنے لگتا ہوں تو بلنک کرتے ہیں بٹن وہ کیوں
 
Top