آذربائیجان جہاں ’خام تیل‘ سے غسل کیا جاتا ہے

سین خے

محفلین
اس لڑی کی ادارت ہوگی؟؟؟؟ یا پھر کثیر تعداد میں منفی درجہ بندیوں کا استعمال کر لیا جائے؟
 
فرقان احمد

محفلین
513405_4653672_updates.jpg

آذربائیجان دنیا کا وہ ملک ہے جہاں1847 میں پہلی مرتبہ خام تیل نکالاگیا تھا۔ آذربائیجان میں تیل بہت وافر مقدار میں موجود ہے اور اسی تیل کی مدد سے یہاں کثیر تعداد میں ’بلیک گولڈ‘ تیار کیا جاتا ہے۔
ایک سو ستر سال سے زائدکا عرصہ گزر گیا لیکن آج بھی خام تیل آذربائیجان کا سب سےزیادہ قیمتی وسائل تصور کیا جاتا ہے۔ وہاں خام تیل کو ’نفتالن‘ بھی کہا جاتا ہےجو بڑی تعداد میں آذربائیجان آنے والے سیاحوں کو متوجہ کرتا ہے۔

513405_1668581_updates.jpg

آذربائیجان میں نکلنے والا خام تیل بہت گاڑا ہوتا ہے تب ہی اسے جلانے کےکاموں کے بجائے تجارتی کاموں میں استعمال کیا جاتا ہے اور اس کے علاوہ ایک اور اس کا بہت ہی دلچسپ اور حیرت انگیز استعمال یہ ہے کہ وہاں کے لوگ ہوٹلوں میں نہانے کے لیے ’خام تیل‘ کا استعمال کرتے ہیں، اور نہ صرف وہاں کے لوگ بلکہ ہوٹلوں میں قیام کرنے والے سیاح بھی غسل کے لیےیہی تیل استعمال کرتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آذربائیجان کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ وہ عرصہ دراز سے خام تیل کا استعمال نہانے کے لیے کر رہے ہیں ان کے خیال میں اس تیل سے نہانے کے بے شمار فوائد ہیں اور سب سے بڑھ کر یہ انسانی جسم کو صحت مند اور تندرسست رکھتا ہے۔

513405_6555576_updates.jpg

آذربائیجان میں اسی حوالے سے ایک ہوٹل تعمیر کیا گیا ہے جس کا نام اس تیل کے نام پر رکھا گیا، ’نفتالن‘ نامی یہ ہوٹل(ریزورٹ) 1926 میں اس وقت بنایاگیا جب انسان اپنے جسم کو تندرست اور صحت مند رکھنا بہت ضروری سمجھتے تھے۔موسم بہار اور موسم خزاںمیں آذربائیجان کے تمام ہوٹل وہاں بڑی تعداد میں آنے والے مہمانوں کی وجہ سے بک ہوتےہیں جبکہ سیاحوں کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ آذربائیجان کے مشہور ’خام تیل غسل‘ کا مزہ ضرور لیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہر سال 15 ہزار سیاح یہاں کا رخ کرتے ہیں اور انہیں خاص خام تیل کے ساتھ غسل دیا جاتا ہے۔ غسل سے قبل تیل کو نیم گرم کیا جاتا ہے پھر اس کو ’نہانے کے ٹب‘ میں ڈال کر اس میں نہاتے ہیں ۔ یہاں آنے والے سیاح اس تیل کو ’تھک بلڈ آف دا آرتھ‘یعنی’ زمین کا گوڑا خون‘ کہتے ہیں۔

513405_7565277_updates.jpg

نفتالن تیل سے نہانے کے فوائد بتاتے ہوئے ہوٹل کے منیجر کا کہنا ہے کہ یہ 70 سے زائد جلدی بیماریوں، جوڑوں کے درد اور ہڈیوں کی بیماریوں سے انسان کو محفوظ رکھتا ہےاور اس کے علاوہ یہ مختلف اقسام کےانفیکشنز سے بھی بچاتا ہے ۔ آذربائیجان کے ایک ڈاکٹر نےاس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نفتالن تیل واقعی انسانی جسم کو متعدد بیمارویوں سے روکتا ہے جن میں جلدی بیماریاں، مثانے کی بیماریاں، گائنی امراض اور دیگر بیماریاں شامل ہیں۔

513405_1540654_updates.jpg

آذربائیجان کے مقامی لوگوں نے بتایا کہ کس طرح ان پر خام تیل کے فوائد کا انکشاف ہوا، ان کا کہنا تھا کہ بارہویں صدی میں ایک کاروان کا گزر آذربائیجان سے ہورہا تھا کہ ان کا ایک اونٹ بیمار ہوگیا وہ اس کو وہیں چھوڑ کر آگے بڑھ گئے، وہیں پاس میں تیل بڑی تعداد میں موجود تھا بیمار اونٹ نے خود کو پورا اس تیل میں نہلا دیا۔ کچھ ہفتے بعد جب وہ کاروان لوٹا توچرواہے اونٹ کو بلکل تندرست پایا۔

513405_3619808_updates.jpg

انہوں نے مزید باتایا کہ جب اس کی تحقیقات کرائی گئیں تو معلوم ہوا کہ خام تیل میں نہلائے جانے کے باعث اونٹ صحت یاب ہوا اور تب پی سے وہاں کے مقامی لوگوں نے پانی کے نجائے تیل سے نہانے کو اپنے معمول کا حصہ بنا لیا۔
ربط

نوٹ: چراغ، دیاسلائی، لائٹر اور جملہ آتشی ساز و سامان کو مقامِ غسل سے دور رکھا جائے وگرنہ عدنان میاں ذمہ دار نہ ہوں گے۔
 
سین خے

محفلین
آپ کے پاس لڑی نظرانداز کرنے کا آپشن بھی موجود ہے ۔

میں چوبیس گھنٹے لاگ ان نہیں رہتی ہوں کہ لڑی نظر انداز کر کے بیٹھ جاوَں۔ دوسری بات اگر آپ کے نزدیک کچھ "درست" ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ واقعی درست ہوگا! ویسے اگر یہی کرنا بچا ہے تو زیادہ بہتر یہ نہیں ہے کیا کہ "پوری محفل" کو نظر انداز کر دیا جائے؟ لگتا ہے یہی کرنا پڑے گا!
 
سائرہ باجی آپ تنقید کا حق رکھتی ہیں ۔مجھے آپ کی تنقید کرنے سے یا آپ کے اظہار رائے سے کسی بھی قسم کا اختلاف نہیں ہے ۔میرا مقصد صرف یہ تھا کہ اگر کوئی بات ہمارے معیار اور سوچ کے مطابق نہیں تو نظر انداز کرنابہتر ہے ۔ یہ آزاد فورم ہے یہاں سب کو مکمل آزادی رائے کا اختیار ہے ۔باقی جیسے آپ کو بہتر لگے ۔
 
زیک

مسافر
میں چوبیس گھنٹے لاگ ان نہیں رہتی ہوں کہ لڑی نظر انداز کر کے بیٹھ جاوَں۔ دوسری بات اگر آپ کے نزدیک کچھ "درست" ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ واقعی درست ہوگا! ویسے اگر یہی کرنا بچا ہے تو زیادہ بہتر یہ نہیں ہے کیا کہ "پوری محفل" کو نظر انداز کر دیا جائے؟ لگتا ہے یہی کرنا پڑے گا!
غمناک کو منفی ریٹنگ قرار دیئے جانے پر بہت غم ہوا
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
میں چوبیس گھنٹے لاگ ان نہیں رہتی ہوں کہ لڑی نظر انداز کر کے بیٹھ جاوَں۔ دوسری بات اگر آپ کے نزدیک کچھ "درست" ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ واقعی درست ہوگا! ویسے اگر یہی کرنا بچا ہے تو زیادہ بہتر یہ نہیں ہے کیا کہ "پوری محفل" کو نظر انداز کر دیا جائے؟ لگتا ہے یہی کرنا پڑے گا!
لاٹھی لیکر سب پر شروع ہوجائیں۔ کسی کی مجال کیا کہ ایسی بات کرے جو آپ کے نزدیک درست نہیں۔
 
Top