آپ ﷺ کی شان میں اشعار

سیما علی

لائبریرین
تو غنی از ھر دو عالم من فقیر
روزِ محشر عذر ہائے من پذیر
ور حسابم را تو بینی ناگزیر
از نگاہِ مصطفیﷺ پنہان بگیر
ترجمہ:
اے اللہ! میں تیرا منگتا ہوں، تو دو عالم کو عطا کرنے والا ہے۔
روزِ محشر میرا عذر قبول فرمانا۔
اگر میرے نامۂ اعمال کا حساب ناگزیر بھی ہو۔
تو پھر اے میرے مولیٰ اسے آقا محمد مصطفٰیﷺ کی نگاہوں سے پوشیدہ رکھنا۔
آمین
 

سیما علی

لائبریرین
جہنم بھلا سرد کیوں کر نہ ہوگا
کہ محوِ دعا ہیں ہمارے محمدﷺ
اجل سے ابد تک رہے گا جو روشن
وہ روشن دیا ہیں ہمارے محمدﷺ
 

سیما علی

لائبریرین
جن کی حسرت ہے کہ وہ خلد کا منظر دیکھیں
شہرِ طیبہ میں چلیں روضہئے سرور دیکھیں
بوئے اطہر سے معطّر ہیں مرے آقا کی
باغِ طیبہ کی بہاروں کا مقدّر دیکھیں
 

سیما علی

لائبریرین
چوما ہے قدسیوں نے تیرے آستانے کو
تھامی ہے آسمان نے جھک کر تیری رکاب
شایاں ہے تجھ کو سرور کونین کا لقب
نازاں ہے تجھ پہ رحمت داریں کا خطاب
ظفر علی خان
 

سیما علی

لائبریرین
میں اُس آستانِ حرم کا گدا ہوں، جہاں سر جھکاتے ہیں شاہانِ عالم
مجھے تاجداروں سے کم مت سمجھنا، مرا سر ہے شایانِ تاجِ بلالی
میں توصیفِ سرکارؐ تو کر رہا ہوں مگر اپنی اوقات سے باخبر ہوں!!!!!!!!!!!!!!!
میں صرف ایک ادنیٰ ثنا خواں ہوں اُن کا ، کہاں میں کہاں نعتِ اقبال و حالی
پروفیسر اقبال عظیم
 

یاسر شاہ

محفلین
یا صاحب الجمال و یا سید البشر

من وجہک المنیر لقد نور القمر

لا یمکن الثناء کما کان حقہ

بعد از خدا بزرگ توئی قصہ مختصر

شاہ عبد الحق محدث دہلوی رح

ترجمہ
اے صاحب الجما لﷺ اور اے انسانوں کے سردار ﷺ

آپ ﷺ کے رخِ انور سے چاند چمک اٹھا

آپ ﷺ کی ثنا کا حق ادا کرنا ممکن ہی نہیں

قصہ مختصر یہ کہ خدا کے بعد آپ ﷺ ہی بزرگ ہیں
 

یاسر شاہ

محفلین
کسی غمگسار کی محنتوں کا یہ خوب میں نے صلہ دیا
کہ جو میرے غم میں گھلا کیا اسے میں نے دل سے بھلا دیا

میں ترے مزار کی جالیوں ہی کی مدحتوں میں مگن رہا
ترے دشمنوں نے ترے چمن میں خزاں کا جال بچھا دیا

کبھی اے عنایت_ کم نظر ترے دل میں یہ بھی کسک ہوئی
جو تبسم_ رخ_زیست تھا اسے تیرے غم نے رلا دیا
صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم

عنایت علی خان رح
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
راحتِ قلب بانٹٹی گزری
جس طرف خوشبو نعت کی گزری

عشقِ آقا میں جس کو موت آئی
کامیاب اس کی زندگی گزری

بسترِ مصطفٰےﷺ پہ مت پوچھو
کتنی اچھی شبِ علی گزری

دیکھ کر مصطفٰے ﷺ کی محفل کو
منھ چھپا کر کے تیرگی گزری
محمد زاہد رضا بنارسی
دارالعلوم حبیبہ رضویہ گو پی گنج، بھدوہی۔یوپی۔انڈیا
 

سیما علی

لائبریرین
حق شفاعت کا جن کو ملا وہ نبیﷺ
جن کو قرآن حاصل ہوا وہ نبیﷺ
ملتی ہے جن پہ ہر اک دوا وہ نبیﷺ
ہیں فراز اپنے حاجت روا وہ نبیﷺ
حُبّ ِ صلّ ِ عليٰ پر کروڑوں سلام
عظمتِ مصطفی پر کروڑوں سلام

سرفراز حسین فراز پیپل سانہ مرادآباد
 

سیما علی

لائبریرین
آؤ آقا ﷺ سے عاشِقی کرلیں
اُن ﷺ کی مدحت میں شاعری کرلیں

پڑھ کے قرآن مو منوں آؤ
اپنے ایماں میں تازگی کرلیں

سر اُٹھانے لگے ہیں پھر سرکش
اب تو وردِ علی علی کرلیں

اچّھے کرد'ار کی ہو حاجت تو
نیک بندوں سے دوستی کر لیں

دیکھ کر ہم بھی گنبد ِ خضرا
دور آنکھوں کی تشنگی کرلیں
 

زوجہ اظہر

محفلین
عطا کیا مجھ کو درد الفت کہاں تھی یہ پر خطا کی قسمت
میں اس کرم کے کہاں تھا قابل حضور کی بندہ پروری ہے
صل اللہ علیہ وسلم
 

یاسر شاہ

محفلین
نسیما جانب_ بطحا گذر کن
ز احوالم محمد را خبر کن
صلی اللہ علیہ وسلم
اے نسیم (صبح کی ہوا) بطحا (مدینۂ طیبہ) کا رخ کر اور میرے احوال سے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو باخبر کر۔
 

سیما علی

لائبریرین
نسیما جانب_ بطحا گذر کن
ز احوالم محمد را خبر کن
صلی اللہ علیہ وسلم
اے نسیم (صبح کی ہوا) بطحا (مدینۂ طیبہ) کا رخ کر اور میرے احوال سے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو باخبر کر۔
إِنَّ ٱل‍لَّٰهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَىٰ ٱلنَّبِيِّ يَا أَيُّهَا ٱلَّذِينَ آمَنُوا۟ صَلُّوا۟ عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا۟ تَسْلِيمًا
 
Top