آپ کی سمجھ پر حیرانی ہے کہ آپ کو رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کی ارشادات پر یقین نہیں! کیامحض وحی متلو پر ایمان ہے وحی غیر متلو کا ایمان ہی نہیں!!
جس آیت مبارکہ میں شعراء کی مٹی پلید کی گئی ہے اسی آیت کے متصل’’ الا‘‘ کے ساتھ استثنیٰ ہے ’’ الا الذین آمنو و عملو الصالحات‘‘ کے ساتھ مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔اس آیت مبارکہ میں وہ لوگ مستثنیٰ ہیں جو اچھے کام کرتے ہیں ، اور ایمان والے ہیں ۔ اب اسی دور میں حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ بھی تھے ، جن کے اعزاز میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر کا اہتمام کرتے تھے ۔ کیا یہ سچ نہیں ہے؟