یہ فونیٹک کی بورڈہے یعنی جس انگلش حرف کی جیسی آواز ہے اسی کے متبادل اردو حرف سے اسے جوڑا گیا ہے مثلاً a پر الف، b پر ب، f پر ف و علیٰ ہٰذالقیاس۔ اس کے علاوہ کچھ حروف شفٹ کے ساتھ ہیں مثلاً shift + t پر ٹ، shift + g پر غ۔ کچھ حروف ایسے بھی ہیں جو فونیٹک نہیں ہیں مثلاً o پر ہ x پر ش۔ آپ ایک کام کر سکتی ہیں بٹیا کہ ایک ایک کر کے سارے بٹن دبا کر دیکھ لیں پھر شفٹ کے ساتھ سبھی بٹن دبا کر دیکھ لیں کہ کس سے لیا جوڑا گیا ہے۔ امید ہے کہ دو ایک بار کی کوشش سے بیشتر بٹن یاد ہو جائیں گے آپ کو۔ اگر لکھتے ہوئے کہیں مسئلہ ہو تو نیچے آن اسکرین کی بورڈ شامل ہے وہاں کلک کر کے بھی کچھ حروف ٹائپ کئے جا سکتے ہیں۔