تعارف اپنا تعارف کیا کروائیں

میرا نام یوسف سیلم ہے... پیشہ کے اعتبار سے ڈاکٹر ہوں... اس محفل میں آنے کا مقصد اردو کو مقبول کرنا ہے... داغ دہلوی کے شعر کا قائل ہوں
¬

ہندوستاں میں دھوم ہماری زباں کی ہے
موبائل پر اردو ہی استعمال کرتا ہوں لیکن ابھی تک وہ بات نہیں ہے جو عربوں کو موبائل پر عربی استعمال کرتے دیکھی تھی.
Android پر اردو ابھی بہت پیچھے ہے
السلام علیکم و رحمتہ اللہ۔
جی آیاں نوں ڈاکٹر صاحب۔
آپ کے استقبالیہ کا شکریہ...
آپ کی کچھ لکھائی نظر سے گزری ہے جن کو پڑھ کر دلی سکون محسوس ہوا
زیک
Once in a blue moon
مبارک ہو، مبارک ہو ۔۔۔۔
مطلب آپ سخت واقعہ ہوئے ہیں؟
ایسے ویسے۔۔۔ لوہے کے بنے ہوئے ہیں۔
 
ا و بائی جانڑ ام نے سنڑیا اے کہ مے پِل میں کوئی ڈکٹر صیب آیا اے۔ بسم اللہ کراں ۔ چودری انیپ دا کوکوڑ وی اج کل توڑا بیمارے۔ ساڈے ایک ویر جی دنڑیا چوڑ گئے اوناں کے دکھ وچ توڑی اداسی پھیلی اوئی اے نئیں تے۔

ہماری محفل میں رنگ بھرنے کہاں کہاں سے کلیم آئے
سلیم ہوں تو بھلے سےلاکھوں مگر یہ یوسف سلیم آئے

جناب یوسف سلیم صاحب خوش آمدید ۔ آپ کیسے پکارا جانا پسند فرمائیں گے ؟ ڈاکٹر یوسف ؟ ڈاکٹر یوسف سلیم ؟ حضرت جناب ڈاکٹر یوسف سلیم لاہوری ؟ حضرت ڈاکٹر یوسف سلیم لاہوری مدظلہ العالی یا بس یوسف بھائی؟

یہ خوش گمانی ملے معلم ، کوئی سجھائے حبیب آئے
کوئی کہے ہے کہ فلسفی ہے ۔ کوئی یہ سمجھے طبیب آئے

یہ تو اب آپ پر منحصر ہے کہ آپ کیا بن کر آئے ہیں ۔ جزاک اللہ خیرا
 
Top