جیہ
لائبریرین
اپنا صوتی کی بورڈ خود بنایئے:
کمپیوٹر پر اردو اور پشتو لکھنے کے لئے عام طور پر انپیج کا استعمال کیا جاتا ہے اور اکثر لوگ انپیج کے صوتی کی بورڈ کوترجیح دیتے ہیں کیوں کہ اس میں آسانی بہت ہے۔ جب یہ لوگ یونی کوڈ پر آتے ہیں تو پہلا مسئلہ جو ان کو در پیش آتا ہے، وہ ان کے پسند کے صوتی کی بورڈ کا ہوتا ہے ۔ اس مسئلے کو حل کرنے میں بابا جانی (الف عین۔ جناب اعجاز عبید) سب سے زیادہ دلچسپی لیتے رہے ہیں اور ایک بہت اچھا صوتی کی بوڈ "اردو دوست" کے نام سے بنا چکے ہیں جو کہ اردو محفل کے ٖڈاونلوڈ سیکشن میں موجود ہے۔ میں خود بھی کئی اراکین کو ان کے مرضی کا اردو اور پشتو کی بورڈ بنا کر دے چکی ہوں جن میں سے اکثر نے میرا شکریہ تک ادا نہیں کیا (مذاق) ۔ اس کے علاوہ میرے دو بنے بنائے اردو اور پشتو صوتی کی بورڈ جو کہ بہت حد تک عربی کی بورڈز بھی ہیں، 4shared اور Esnips پر ڈاونلوڈ کے لئے موجود ہیں۔
آج میں محفل کی سالگرہ کے موقعے پر کی بورڈ بنانے کا طریقہ پیش کر رہی ہوں امید ہے کہ اس سے بہت سو کا بھلا ہوگا اور آپ کو پسند آئے گا۔ (جویریہ مسعود)