مضمون اپنا صوتی کی بورڈ خود بنایئے

جیہ

لائبریرین
اس وقت تو میرے پاس کی بورڈ کرئیٹر پروگرام انسٹال نہیں مگر فائل مینو میں اس کا آپشن موجود ہے
 
اسد

محفلین
فورم میں سوال پوچھنے اور پھر جواب کا نتظار کرنے سے بہتر ہے کہ چھوٹی چھوٹی پانچ پی ڈی ایف فائلیں ڈاؤنلوڈ کر لیں اور خود یونیکوڈ قدریں تلاش کر لیں۔ یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں:
عربی بلاک۔ 193 کلوبائٹ۔
عربی سپلیمنٹ۔ 90 کلوبائٹ۔
عربی ایکسٹنڈڈ اے۔ 92 کلوبائٹ۔
عربی پریزنٹیشن فورمز-اے۔ 260 کلوبائٹ۔
عربی پریزنٹیشن فورمز-بی۔ 130 کلوبائٹ۔

رضی اللہ عنہ اور علیہ السلام کے بڑے ترسیمے موجود نہیں ہیں۔ ابوبکرؓ رضی اللہ عنہ = 0613۔ آدمؑ علیہ السلام = 0611۔
 
اسد

محفلین
ایک ااوردرخواست کہ پہلے سے ہی نصب شدہ کیبورڈ کو کیسے ترمیم کریں؟
MSKLC میں فائل مینو میں Load existing keyboard پر کلک کر کے کیبورڈ چنیں اور اسے ایڈٹ کر لیں، محفوظ کریں اور کیبوڑد انسٹالر تیار کر لیں۔ پھر اپنا پرانا کیبورڈ uninstall کر لیں، اس کے بعد نیا تیار کردہ کیبورڈ انسٹال کر لیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
معلوماتی
میرے پاس جیہ کا ہی بنا ہوا کی بورڈ ہے آف لائن ایڈیٹنگ کے لئے۔ اردو دوست کو کچھ عرصہ استعمال کیا تھا لیکن چند کیز ایسی ہیں جو مجھے جیہ والے کی بورڈ میں زیادہ آسان محسوس ہوتی ہیں۔ جزاک اللہ
 
اسد

محفلین
جیہ جی میں نے جب صلی اللہ علیہ وسلم کی کوڈ ویلیودیاتو اس میں تو مجھے صرف باکس مل رہاہے۔ اور علامت نہیں
سوال واضح نہیں ہے، کوڈ ویلیو کہاں دی؟ MSKLC میں؟ MSKLC میں فونٹ تبدیل کر کے دیکھیں۔ ٹاہوما، کورئیر اور ایریل فونٹس میں یہ ترسیمہ شامل نہیں ہے اس لئے صرف ڈبہ نظر آتا ہے، جبکہ جمیل نوری نستعلیق، القلم تاج نستعلیق اور علوی لاہوری نستعلیق میں ترسیمہ نظر آتا ہے۔

ایک اور بات FDFA ترسیمے کا کوڈ ہے:ﷺ۔ علامت کا کوڈ 0610 ہے: ؐ۔
 
قیصرانی مجھے اس بات کی سمجھ نہیں آرہی ہے کہ اپنے کی بورڈ کا کیا مطلب ہے ؟؟؟؟؟؟ آیا میں جو کی بورڈ ایم ایس آفس میں اردو لکھنے کے لیئے استعمال کررہا ہوں وہ کسی اور کا کی بورڈ ہے اور اگر کسی اور کا کی بورڈ ہے تو پرائے کی بورڈ کو میں کیسے استعمال کررہا ہوں ۔
شائد میری بات پر بہت سارے محفلین ہنس بھی رہے ہوں لیکن سچی بات ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آسکی ہے کہ اس دھاگے کا مقصد کیا ہے۔ یا پھر شائد یہ دھاگہ میری سمجھ سے باہر ہے
 
مقصد یہ ہے کہ میرے استعمال والا کی بورڈ جیہ نے مجھے بنا کر دیا تھا۔ اسی طرح جیسے مائیکروسافٹ کی ونڈوز ہے لیکن استعمال آپ کر رہے ہیں۔ یعنی کی بورڈ کوئی بھی بنا کر دے، لیکن جب وہ ہمارے استعمال میں آئے گا تو ہمارا کی بورڈ کہلائے گا :)
 
قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی مجھے اس بات کی سمجھ نہیں آرہی ہے کہ اپنے کی بورڈ کا کیا مطلب ہے ؟؟؟؟؟؟ آیا میں جو کی بورڈ ایم ایس آفس میں اردو لکھنے کے لیئے استعمال کررہا ہوں وہ کسی اور کا کی بورڈ ہے اور اگر کسی اور کا کی بورڈ ہے تو پرائے کی بورڈ کو میں کیسے استعمال کررہا ہوں ۔
شائد میری بات پر بہت سارے محفلین ہنس بھی رہے ہوں لیکن سچی بات ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آسکی ہے کہ اس دھاگے کا مقصد کیا ہے۔ یا پھر شائد یہ دھاگہ میری سمجھ سے باہر ہے
اردو کو لکھنے کے لئے مختلف کی بورڈ ہوتے ہیں۔ بعض کی بورڈ ایسے کہ اے کا بٹن دبائیں گے تو الف لکھا آئے گا۔ بعض ایسے ہوتے ہیں کہ الف کا حرف جے کو دبانے سے آتا ہے۔ ہر بندہ اپنی سہولت کے مطابق کی بورڈ استعمال کرتا ہے جس پر اس کا ہاتھ رواں ہو اور جس کی ساری کیز کا آپ کو علم ہو کہ کون سا بٹن دبانے پر کیا حرف لکھا جائے گا
 
جیہ

لائبریرین
قیصرانی مجھے اس بات کی سمجھ نہیں آرہی ہے کہ اپنے کی بورڈ کا کیا مطلب ہے ؟؟؟؟؟؟ آیا میں جو کی بورڈ ایم ایس آفس میں اردو لکھنے کے لیئے استعمال کررہا ہوں وہ کسی اور کا کی بورڈ ہے اور اگر کسی اور کا کی بورڈ ہے تو پرائے کی بورڈ کو میں کیسے استعمال کررہا ہوں ۔
شائد میری بات پر بہت سارے محفلین ہنس بھی رہے ہوں لیکن سچی بات ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آسکی ہے کہ اس دھاگے کا مقصد کیا ہے۔ یا پھر شائد یہ دھاگہ میری سمجھ سے باہر ہے
آپ کے مراسلے سے مجھے احساس ہوا کہ اس دھاگے کا عنوان غلط ہے ۔ عنوان یوں ہوتا تو مناسب تھا

اپنی مرضی کا اردو صوتی کی بورڈ لے آؤٹ خودبنانے کا طریقہ (با تصویر)
 
جیہ قیصرانی لگتا ہے مجھ اخروٹ اور بادام کھانے پڑیں گے کیونکہ مجھے پھر بھی سمجھ نہیں آسکی ہے کہ جب بنا بنایا کی بورڈ موجود ہے تو پھر نیا کی بورڈ بنانے کی کیا ضرورت کیا ہے کم از کم میری تو عقل اور سمجھ سے یہ بات باہر ہے میرا توہاتھ فونیٹک پر عادی ہے جو کہ ان پیج میں ہوتا ہے مجھے تو کبھی بھی اردو لکھنے میں دقت نہیں ہوئی اور نہ ہی کبھی عربی یا فارسی لکھنے میں دقت ہوئی ہے اب اگر میں اپنا کی بورڈ بناؤنگا تو ۔۔۔۔ کوا چلا ہنس کی چال اپنی بھی بھول گیا
 
قیصرانی

لائبریرین
جیہ قیصرانی لگتا ہے مجھ اخروٹ اور بادام کھانے پڑیں گے کیونکہ مجھے پھر بھی سمجھ نہیں آسکی ہے کہ جب بنا بنایا کی بورڈ موجود ہے تو پھر نیا کی بورڈ بنانے کی کیا ضرورت کیا ہے کم از کم میری تو عقل اور سمجھ سے یہ بات باہر ہے میرا توہاتھ فونیٹک پر عادی ہے جو کہ ان پیج میں ہوتا ہے مجھے تو کبھی بھی اردو لکھنے میں دقت نہیں ہوئی اور نہ ہی کبھی عربی یا فارسی لکھنے میں دقت ہوئی ہے اب اگر میں اپنا کی بورڈ بناؤنگا تو ۔۔۔ ۔ کوا چلا ہنس کی چال اپنی بھی بھول گیا
نئے کی بورڈ کی ضرورت اس لئے محسوس ہوتی ہے کہ جب کی بورڈ ویسا نہ ہو جیسا آپ کی عادت ہے۔ مثلاً جیسے اردو دوست میں ھ لکھنے کے لئے شفٹ ایچ کا بٹن دبانا پڑتا ہے۔ میری عادت ہے کہ میں اسے شفٹ کے بغیر خالی ایچ پر پسند کرتا ہوں جو جیہ کے بنائے ہوئے کی بورڈ میں موجود ہے۔ اب آپ دیکھئے کہ اگر اردو والا کی بورڈ جو ان پیج کی ترجیحات کے مطابق ہے، نہ ملتا تو آپ کیا کرتے؟ یہی نا کہ یا تو خود نیا کی بورڈ اپنی مرضی کے مطابق بنا لیں گے یا کسی سے کہہ کر بنوا لیں گے :)
 
اوہ اخروٹ رنگ لے آئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اوہ ماراااااااا۔۔۔۔۔۔۔۔۔سمجھ گیا سمجھ گیا ۔۔۔۔بالکل ارشمیدس کی طرح سمجھ گیا
 
Top