ارے بھئی جب صوتی کیبورڈ پہلے سے موجود ہے تو بار بار بنانے کی کیا ضرورت ہے۔ میں نے تو نہیں بنایا۔
صوتی کی بورڈ پہلے سے ہی Center for Research in
Urdu Language Processing کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔ میں وہی استعمال کرتا ہوں۔ اور آج تک میں سمجھتا تھا کہ سب لوگ وہی استعمال کرتے ہونگے۔ اب پتہ چلا کہ معاملہ کچھ اور ہی ہے۔
اس کا ایک ثبوت یہ بھی ہے کہ اَس سے پہلے کہ میں اردو ویب پہ ٹائپنگ کے لئے اردو کیبورڈ منتخب کرتا یہاں پہلے سے ہی اردو میں ٹائپنگ شروع ہوگئی۔ جب کہ میرے کمپیوٹر میں انگریزی منتخب ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اَس ویب سائٹ پر اردو کا مسئلہ کسی اور طرح سے حل کیا گیا ہے حالانکہ جس ویب سائٹ کا میں نے بتایا ہے اُس پہ بہت لمبے عرصے سے صوتی کیبورڈ رکھا ہوا ہے۔ اور وہ حکومت کے زیرَ انتظام ویب سائٹ ہے۔
کی بورڈ کے صفحہ کا براہ راست لنک یہ ہے
http://www.crulp.org/software/localization.htm