امجد میانداد
محفلین
کتابوں/رسالوں/اخبارات کی کثیر تعداد کے باعث بہت سے اضافی مسائل ہیں۔ اس لئے میں صرف کام کے آغاز کا ذکر کروں گا، بنیادی طور پر اس پروجیکٹ کو مشہور کرنا ہے اور مختلف ذرائع سے فنڈ حاصل کرنے کی کوشش ہونی چاہئیے۔ بیرونی فنڈ کے بغیر بہت سی دشواریاں ہوں گی۔ شروع میں فنڈ پہلے سے معلوم ذرائع سے حاصل کرنا چاہئیے، یعنی ریسرچرز۔ بات صرف اس دائرے کو وسعت دینے کی ہے۔ ویب سائٹ اس کے لئے سب سے بہتر ذریعہ ہے۔
کتابوں کے کور سکین کر کے ویب سائٹ پر ڈالے جائیں تاکہ لوگوں کو معلوم ہو کہ کون کون سی کتابیں دستیاب ہیں۔ مزید میٹاڈیٹا کے لئے کتابوں کے ٹائٹل پیج اور ورسو کی تصاویر کیمرے سے لی جائیں تو عام سکینر کے مقابلے میں کم وقت خرچ ہوتا ہے اور کتاب کی جلد بھی خراب نہیں ہوتی۔ میں ایسی صورت میں کور کی تصویر بھی کیمرے سے ہی لیتا ہوں۔ (میں عموماً رحل استعمال کرتا ہوں اور کیمرا سٹینڈ پر اس طرح سیٹ کرتا ہوں کہ لینز کتاب کے صفحات کے perpendicular ہو۔ عام طور پر ایسا اس وقت ہوتا ہے جب میں کسی دوسری جگہ کتابوں کی تفصیلات اکٹھی کرتا ہوں۔ بعد میں ٹائٹل پیج اور ورسو کی تصاویر دیکھ کر کتاب کا میٹاڈیٹا ٹائپ کر لیتا ہوں۔) آغاز ان کتابوں سے کیا جائے جن کی ریسرچرز میں مانگ زیادہ ہو۔ جس کتاب (یا اس کے منتخب صفحات) کی ضرورت ہو اسے سکین کیا جائے اور محفوظ کرنے کے بعد مانگنے والے کو پرنٹ یا الیکٹرونک میڈیم پر مہیا کی جائے۔ سکیننگ کے لئے کسی کو کل وقتی طور پر ملازم رکھنا ہو گا۔ میں اوپٹکبک سکینر کا مشورہ دوں گا (اس میں صفحات 90 درجے سے زیادہ نہیں کھولنے پڑتے)، ہینڈ ہیلڈ سکینر اتنے بڑے ذخیرے کے لئے مناسب نہیں ہو گا۔
ایک اہم چیز اس ویب سائٹ اور کتابوں کے سکین کے استعمال کی پولیسی ہے، یہ آپ احمد سلیم صاحب کے مشورے سے طے کر لیں اور واضح طور پر ویب سائٹ پر شامل کر لیں۔
-------------
سکیننگ کے بہت سے ڈو اٹ یورسیلف طریقوں میں سے ایک۔
اور انٹرنیٹ آرکائیو سکرائب بک سکینر کی اون لائن ویڈیو۔
بہت شکریہگوگل کا جاری کردہ لینئیر بک اسکینر کافی دلچسپ ہے، ہم نے کچھ عرصہ قبل اس کی تفصیلات دیکھی تھیں۔ اس ربط پر اس کا مفصل ڈیزائن ڈاکیومنٹ اور ویڈیو موجو ہے۔
میں نے ورڈ پریس میں کسٹم فیلڈز اور کسٹم پوسٹ ٹائپ سے کتاب کا میٹا ڈیٹا تو ڈسپلے کر دیا ہے لیکن اس میں مجھے انہی کسٹم ٹیکسانمیز اور کسٹم فیلڈز اور کسٹم میٹا ڈیٹا کے لیے سرچ فارم بنانے میں دِقت پیش آ رہی ہے کوئی رہنمائی ہو سکتی ہے اس سلسلہ میں۔ (ورڈ پریس)