آپ کا سوال تشنہ ہے اس لئے کسی سے جواب نہیں بن پڑا۔
اگر مراد رینکنگ ہے تو اس کے لئے بھی کچھ سائٹس ہیں جہاں اپنی سائٹ کو رجسٹر کیا جا سکتا ہے۔
گوگل انالیٹکس بھی ایسا ہی ٹول ہے، اگر جی میل اکاؤنٹ ہے یا کسی بھی گوگل سروس کا تو گوگل انالسیس کا کوڈ اپنی ویب سائٹ کے انڈیکس صفحے میں پیسٹ کر دیں۔ آپ کی ویب سائٹ کا کئی لحاظ سے تجزیہ کر کے رکھ دے گی، کتنے وزیٹر کہاں سے آتے ہیں، کیا کیا براؤزر استعمال کرتے ہیں وغیرہ۔
میں بھی جواب محض اس لئے دے رہا ہوں کہ کسی نے کچھ نہیں کہا اب تک، ورنہ میں بھی ’سمت‘ کے سلسلے میں سعود کی مدد سے اس کا تجزیہ کرنے کا اہل ہوں۔