اپنی ویب سائٹ کی ویلیو گوگل پر کس طرح جانچی جاتی ہے

مدرس

محفلین
میں اپنی ویب سائٹ کی ویلیو معلوم کر نا چا ہتا ہو ں
کیا گوگل مجھے اپنی سائٹ کے لئے اشتہار دیگا
کیا اشتہار من پسند مل سکتے ہیں یا نہیں‌
اس کے علاوہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
الف عین

لائبریرین
آپ کا سوال تشنہ ہے اس لئے کسی سے جواب نہیں بن پڑا۔
اگر مراد رینکنگ ہے تو اس کے لئے بھی کچھ سائٹس ہیں جہاں اپنی سائٹ کو رجسٹر کیا جا سکتا ہے۔
گوگل انالیٹکس بھی ایسا ہی ٹول ہے، اگر جی میل اکاؤنٹ ہے یا کسی بھی گوگل سروس کا تو گوگل انالسیس کا کوڈ اپنی ویب سائٹ کے انڈیکس صفحے میں پیسٹ کر دیں۔ آپ کی ویب سائٹ کا کئی لحاظ سے تجزیہ کر کے رکھ دے گی، کتنے وزیٹر کہاں سے آتے ہیں، کیا کیا براؤزر استعمال کرتے ہیں وغیرہ۔
میں بھی جواب محض اس لئے دے رہا ہوں کہ کسی نے کچھ نہیں کہا اب تک، ورنہ میں بھی ’سمت‘ کے سلسلے میں سعود کی مدد سے اس کا تجزیہ کرنے کا اہل ہوں۔
 
مدرس

محفلین
بہت شکریہ محترم
میں یہ معلوم کرنا چاہتا ہوں‌کہ گوگل ویب سائٹ کو اشتہارات کس بنیاد پر دیتا ہے
جیسے کہ آپ نے دیکھا ہو گیا لکھا ہوتا ہے ایڈ بائے گوگل
گوگل کی جانب سے اشتہارات
اور مثال کے طور پر یہ دیکھیں
http://www.websiteoutlook.com/www.holypearls.com
کیا اس طرح کی سروس گوگل بھی دیتا ہے ؟
 
گوگل اشتہارات کے لئے آپ کی سائٹ کی رینکنگ مشروط نہیں ہے۔ اگر آپ اپنی سائٹ پر گوگل کے اشتہارات شامل کرنا چاہتے ہیں تو ان کی بنیادی شرائط ملاحظہ فرما لیں مثلاً سائٹ میں واقعی مفید معلومات موجود ہونی چاہئیں ایسا نہ ہو کہ آپ سائٹ کا پلان بنا رہے ہوں اور غیر مکمل سائٹ پر اشتہار لگانے کی بابت سوچنا شروع کر دیں۔ آپ کی سائٹ مالوئیر نیز بے ہودہ مواد وغیرہ سے پاک ہونی چاہئے۔ واضح رہے کہ اردو سائٹوں کے لئے ابھی تک گوگل نے اشتہارات شائع کرنا شروع نہیں کئے۔ ایک بار گوگل ایڈ سینس کے لئے اپلائی کریں گے تو چند دنوں یا ہفتوں میں گوگل کے کارکنان آپ کی سائٹ کو چیک کریں گے اور کوئی چیز قابل اعتراض نہ ہوئی تو آپ کے لئے اشتہارات جاری کر دیئے جائیں گے۔
 
مدرس

محفلین
آپ کا سوال تشنہ ہے اس لئے کسی سے جواب نہیں بن پڑا۔
اگر مراد رینکنگ ہے تو اس کے لئے بھی کچھ سائٹس ہیں جہاں اپنی سائٹ کو رجسٹر کیا جا سکتا ہے۔
گوگل انالیٹکس بھی ایسا ہی ٹول ہے، اگر جی میل اکاؤنٹ ہے یا کسی بھی گوگل سروس کا تو گوگل انالسیس کا کوڈ اپنی ویب سائٹ کے انڈیکس صفحے میں پیسٹ کر دیں۔ آپ کی ویب سائٹ کا کئی لحاظ سے تجزیہ کر کے رکھ دے گی، کتنے وزیٹر کہاں سے آتے ہیں، کیا کیا براؤزر استعمال کرتے ہیں وغیرہ۔
میں بھی جواب محض اس لئے دے رہا ہوں کہ کسی نے کچھ نہیں کہا اب تک، ورنہ میں بھی ’سمت‘ کے سلسلے میں سعود کی مدد سے اس کا تجزیہ کرنے کا اہل ہوں۔
اس جملے کا کیا مطلب ہے ؟
 
Top