اپنی ڈیزائن کردہ مختلف چیزیں

جاسمن

لائبریرین
بہت شوق ہے مختلف ملبوسات وغیرہ ڈیزائن کرنے کا۔
یہاں میں اپنے ڈیزائن کردہ مختلف ملبوسات وغیرہ شریک کروں گی۔
آج میں وہ ہینڈ بیگ شریک کر رہی ہوں جو میں نے کھاد کے تھیلے سے بنایا ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
کھاد کے تھیلے پہ کڑھائی کر کے اس کو ایک جین کے کپڑے پہ اوپر رکھ کے سیا گیا ہے۔
دھاگے میرے پاس موجود تھے۔کڑھائی پانچ سو روپے کی اور کپڑا دو سو روپے کا پٹھان سے۔باقی کپڑا بچ گیا ہے۔بیگ کی سلائی دو سو روپے۔
IMG-20180216-_WA0090.jpg
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
IMG-20180216-_WA0088.jpg

یہ بیگ کا دوسرا رخ ہے۔
معذرت کہ میں یہاں تصاویر لگانے میں ہمیشہ ناکام رہی ہوں۔اب تابش کے مشورے پہ پوسٹ ایمیج سے بھیج رہی ہوں لیکن تصویر کو سیدھا کرنا نہیں آتا۔اس لئے آپ اپنے گیجٹ کو ہی ٹیڑھا کر کے میرا ڈیزائن کردہ بیگ دیکھ سکتے ہیں۔:D
یہ بیگ میں نے اپنی پیاری بیٹی کے لئے بنایا ہے۔اسے بہت شوق ہے پرس اور بیگز کا۔:)
 
آخری تدوین:

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
کھاد کے تھیلے پہ کڑھائی کر کے اس کو ایک جین کے کپڑے پہ اوپر رکھ کے سیا گیا ہے۔
دھاگے میرے پاس موجود تھے۔کڑھائی پانچ سو روپے کی اور کپڑا دو سو روپے کا پٹھان سے۔باقی کپڑا بچ گیا ہے۔بیگ کی سلائی دو سو روپے۔
IMG-20180216-_WA0087.jpg

واہ ، خوبصورت جاسمن
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
IMG-20180216-_WA0089.jpg

یہ بیگ کا دوسرا رخ ہے۔
معذرت کہ میں یہاں تصاویر لگانے میں ہمیشہ ناکام رہی ہوں۔اب تابش کے مشورے پہ پوسٹ ایمیج سے بھیج رہی ہوں لیکن تصویر کو سیدھا کرنا نہیں آتا۔اس لئے آپ اپنے گیجٹ کو ہی ٹیڑھا کر کے میرا ڈیزائن کردہ بیگ دیکھ سکتے ہیں۔:D
یہ بیگ میں نے اپنی پیاری بیٹی کے لئے بنایا ہے۔اسے بہت شوق ہے پرس اور بیگز کا۔:)
خود کو ٹیڑھا کر کے بھی دیکھا جا سکتا ہے اگر ڈیسک ٹاپ ہو :)
 
جاسمن

لائبریرین
ہماری ایک رشتہ دار خاتون طویل عرصہ سے بیوگی کی زندگی بسر کر رہی ہیں۔ایک ہی بیٹا تھا۔چھوٹے چھوٹے بچوں کو چھوڑ کے اللہ کو پیارا ہوگیا۔تھوڑی سی زمین ہے صرف گندم کے لئے۔ساری زندگی کپڑے سیے۔اب نظر کمزور ہے۔کسی سے لینا منظور نہیں۔وہ کبھی سویاں بٹتی ہیں اور کبھی سٹرا کے پنکھے بناتی ہیں۔
ہم ان سے اس طرح کی چیزیں مدد کے خیال سے بنواتے رہتے ہیں۔
میں نے ان سے کہا کہ مجھے پنکھے نہ بنا کر دیں۔بس سٹراز کو ان دھاگوں اور گوٹے سے بھر دیں۔میرے پاس جو جو گھر میں رکھے گوٹے اور دھاگے تھے وہ میں نے انہیں دے دیے۔اور اپنی مرضی کے دو ٹکڑے بڑے اور تین ٹکڑے آدھے بنوائے اور اس طرح جڑوا لئے۔
20180216_200045.jpg
 
جاسمن

لائبریرین
یہ ایمی کو بہت پسند آیا۔وہ کبھی اپنا اضافی کھانا یا ڈرائنگ وغیرہ کی چیزیں اس میں سکول لے جاتی ہے۔یا گاوں جانا ہو تو اپنی پونیاں،ہیئر کلپ وغیرہ اس میں رکھ لیتی ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
ایمی کو پرس وغیرہ کا بہت شوق ہے۔ اماں کو جوش آیا کہ ایک چھوٹا سا بیگ ایمی کے لئے بنایا جائے۔ فوراََ کراس سٹچ کی ایک کتاب دیکھی۔
016.jpg
 
Top