اپنے بلاگ کے لیے کچھ تجاویز چاہیں ۔ ۔

شکاری

محفلین
بلاگ میں جب کسی مخصوص کیٹگری کی پوسٹ چیک کرنی ہوں یا کسی مہنے کی آرچیو دیکھنی ہو تو ان پر کلک کرنے سے تمام پوسٹ پوری شو ہوتی ہیں اور اس زمرے کی ساری پوسٹ‌ چیک کرنے کے لیے کافی وقت ضائع ہوتا ہے۔ میں چاہتا ہوں میرے بلاگ پر کسی کیٹگری کی پوسٹ دیکھنے کے لیے جب اس کیٹگری پر کلک کریں تو اس زمرے میں شائع ہونے والی تمام پوسٹ‌ کا عنوان لنک کے ساتھ لسٹ کی شکل میں ظاہر ہو۔ پھر صارف مطلوبہ پوسٹ‌ تک بغیر وقت ضائع کیے پہنچ سکتا ہے۔

دوسرا مسئلہ میرے بلاگ کی سائیڈ بار کا ہے جو فائر فوکس میں تو بالکل ٹھیک دکھائی دیتی ہے لیکن انٹرنیٹ ایکسپلورر میں نیچے ظاہر ہوتی ہے۔

تیسرا مسئلہ پوسٹ کے ٹائیٹل کا ہے اگر میں اسے رائٹ ہینڈ سائڈ پر کرتا ہوں‌ تو پوسٹ کے آخر میں ایڈمن کا نام، زمرہ ، تاریخ اور کمنٹس کا لنک بھی رائٹ سائیڈ پر دکھائی دیتے ہیں۔

چوتھا اور فی الحال آخری مسئلہ یہ ہے کہ پوسٹ کے آخر میں ٹیگز کس طرح لگاتے ہیں ؟؟؟

ان سب کا حل بتائیں۔ ۔ ۔
 
مغزل

محفلین
صاحب آپ نے سانچہ ہی ایسا استعمال کیا ہے کہ کچھ کہنے سے قاصر ہوں ، دیگر دوست جو عبور رکھتے ہیں سو وہی فرمائیں گے ۔ ( یہ مراسلہ لڑی تازہ کرنے کو ہے )
 
بلال

محفلین
بلاگ میں جب کسی مخصوص کیٹگری کی پوسٹ چیک کرنی ہوں یا کسی مہنے کی آرچیو دیکھنی ہو تو ان پر کلک کرنے سے تمام پوسٹ پوری شو ہوتی ہیں اور اس زمرے کی ساری پوسٹ‌ چیک کرنے کے لیے کافی وقت ضائع ہوتا ہے۔ میں چاہتا ہوں میرے بلاگ پر کسی کیٹگری کی پوسٹ دیکھنے کے لیے جب اس کیٹگری پر کلک کریں تو اس زمرے میں شائع ہونے والی تمام پوسٹ‌ کا عنوان لنک کے ساتھ لسٹ کی شکل میں ظاہر ہو۔ پھر صارف مطلوبہ پوسٹ‌ تک بغیر وقت ضائع کیے پہنچ سکتا ہے۔

اگر آپ اپنے بلاگ پر ورڈ پریس استعمال کر رہے ہے تو پھر اس کام کے لئے آپ اپنے تھیم کی archive.php فائل کو ایڈیٹ کریں اور اس میں سے جو فنکشن پوسٹ شو کرتا ہے اسے ختم کر دیں اور صرف عنوان والا فنکشن رہنے دیں۔
عام طور پر عنوان کے لئے <?php the_title(); ?> کوڈ ہوتا ہے اور پوسٹ کے لئے <?()php the_content ?>ہوتا ہے۔

دوسرا مسئلہ میرے بلاگ کی سائیڈ بار کا ہے جو فائر فوکس میں تو بالکل ٹھیک دکھائی دیتی ہے لیکن انٹرنیٹ ایکسپلورر میں نیچے ظاہر ہوتی ہے۔

یہ آپ کے تھیم کی سی ایس ایس فائل کا مسئلہ لگتا ہے۔ دراصل فائر فوکس کسی صفحہ کے لئے زیادہ چوڑائی دیتا ہے جبکہ انٹرنیٹ ایکسپلورر فائر فوکس سے تھوڑی سی کم جس کی وجہ سائیڈ بار نیچے جا رہی ہے آپ سی ایس ایس فائل میں سائیڈ بار یا کونٹنٹ کی چوڑائی تھوڑی کم کریں انشاءاللہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔

تیسرا مسئلہ پوسٹ کے ٹائیٹل کا ہے اگر میں اسے رائٹ ہینڈ سائڈ پر کرتا ہوں‌ تو پوسٹ کے آخر میں ایڈمن کا نام، زمرہ ، تاریخ اور کمنٹس کا لنک بھی رائٹ سائیڈ پر دکھائی دیتے ہیں۔

یہ کام بھی سی ایس ایس فائل سے ہی ٹھیک ہو گا یعنی آپ کی مرضی کے مطابق ہو گا۔ میں اس مسئلہ کو ٹھیک طرح سے سمجھ نہیں سکا اس لئے اس کا کوئی تسلی بخش جواب دینے سے قاصر ہوں

چوتھا اور فی الحال آخری مسئلہ یہ ہے کہ پوسٹ کے آخر میں ٹیگز کس طرح لگاتے ہیں ؟؟؟
کیا آپ ٹیگ اپنی پوسٹ کے آخر میں ظاہر کرنا چاہتے ہیں یا پھر آپ کوئی پوسٹ کرتے ہوئے اس کو ٹیگ دینا چاہتے ہیں؟ میرا کہنے کا مطلب یہ تھا کہ کئی بار ہم جب پوسٹ کرتے ہیں تو اس کو ٹیگ تو دیتے ہیں لیکن ہماری تھیم میں ٹیگ پوسٹ کے ساتھ ظاہر کرنے کا فنکشن نہیں ہوتا جس کی وجہ سے ٹیگ پوسٹ کے ساتھ ظاہر نہیں ہوتے لیکن ہم ٹیگ پوسٹ میں داخل کر چکے ہوتے ہیں۔ اگر آپ اپنے بلاگ کی تصویریں یہاں پوسٹ کریں اور پھر جو تبدیلی آپ چاہتے ہیں اسے تھوڑی تفصیل سے بتائیں تو ہو سکتا ہے میں یا باقی دوست آپ کی بہتر انداز میں راہنمائی کر سکیں۔ شکریہ
والسلام
 
شکاری

محفلین
بلال شکریہ میں ورڈ پریس استعمال کررہا ہوں

ٹیگ :: اپنی پوسٹ کے آخر میں متعلقہ تحریروں کی شکل میں جو ٹیگ لگائے جاتے ہیں وہ کس طرح پوسٹ میں شامل کروں ؟؟؟
 
بلال

محفلین
بلال شکریہ میں ورڈ پریس استعمال کررہا ہوں

ٹیگ :: اپنی پوسٹ کے آخر میں متعلقہ تحریروں کی شکل میں جو ٹیگ لگائے جاتے ہیں وہ کس طرح پوسٹ میں شامل کروں ؟؟؟

شکاری بھائی میں ابھی بھی آپ کی بات کو ٹھیک طرح سے سمجھ نہیں سکا۔
خیر میں ٹیگ کے متعلق جتنی معلومات رکھتا ہوں وہ پوسٹ کر رہا ہوں۔
اگر آپ ورڈ پریس 2.7 یا اس سے زیادہ استعمال کر رہے ہیں تو درج ذیل تصویر دیکھیں جہاں ٹیگ دینا ہے وہاں سرخ دائرے سے ظاہر کیا ہے اور آپ ایک سے زیادہ ٹیگ کے لئے کاما کا استعمال کر کے ایک ٹیگ کو دوسرے سے جدا کر سکتے ہیں۔
blog.gif

اگر آپ کو ٹیگز کا پینل نظر نہیں آ رہا تو اوپر Screen Options پر کلک کریں (جیسے نیلے دائرے سے ظاہر کیا گیا ہے) اور پھر وہاں سے Tags کے چیک باکس کو چیک کریں تو ٹیگز کا پینل ظاہر ہو جائے گا۔
یہ تو تھا کہ آپ کسی پوسٹ میں ٹیگ کیسے شامل کر سکتے ہیں۔
اگر آپ یہ چاہتے ہیں کہ جو ٹیگ آپ نے کسی پوسٹ میں شامل کیے ہیں وہ آپ کی پوسٹ کے ساتھ آپ کے بلاگ پر بھی ظاہر ہوں تو اس کے لئے آپ کو اپنی تھیم میں تھوڑی بہت تبدیلی کرنی ہو گی۔ ٹیگ ظاہر کرنے کا فنکشن ہے۔
کوڈ:
<?php the_tags(', ', ', ', ''); ?>
اگر آپ اپنے بلاگ کے صفحہ اول پر ہر پوسٹ کے ساتھ اس کے ٹیگ ظاہر کرنا چاہتے ہیں تو اپنی تھیم کی index.php فائل کو ایڈیٹ کریں اور جس جگہ ٹیگ ظاہر کرنا ہے وہاں مندرجہ بالا کوڈ دے دیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ جب کوئی صرف کسی خاص پوسٹ کو دیکھ رہا ہو تو اس کے ساتھ بھی متعلقہ ٹیگ نظر آئیں تو پھر single.php کو ایڈیٹ کریں اور جہاں ٹیگ ظاہر کرنے ہیں وہاں مندرجہ بالا کوڈ لکھ دیں۔ اسی طرح آپ archive.php میں بھی یہی کوڈ لکھ دیں تو جب کوئی کسی خاص کیٹیگری کو دیکھے گا تو وہاں بھی پوسٹ کے ساتھ ٹیگ ظاہر ہو جائیں گے۔
امید ہے بات سمجھ گئے ہوں گے۔ اگر پھر بھی سمجھ نہ آئے تو جناب میں حاضر ہوں۔ باقی اگر مجھ سے کوئی غلطی ہو تو بڑے بڑے لوگ یہاں موجود ہیں وہ میری بھی راہنمائی کریں تاکہ میں بھی کچھ سیکھ سکوں۔
 
بلال

محفلین
ویسے میری طرف سے مشورہ ہے کہ کوئی اچھا سا تھیم استعمال کریں جو اچھی طرح سے اردو میں ڈھالا گیا ہو۔ کیونکہ آپ کے بلاگ پر جو تھیم ہے وہ میرے خیال میں ٹھیک طرح سے اردو میں تبدیل نہیں ہوا یا پھر اس کی پیدائشی شکل ہی ایسی ہے۔ اور تو اور کوئی مناسب اردو کا فانٹ بھی استعمال نہیں کیا گیا۔ ویسے بہتر ہے کہ کوئی اچھا سا تھیم استعمال کریں یا پھر اسے ہی مزید بہتر کریں۔۔۔ اگر آپ تجربات کر رہے ہیں تو پھر کوئی مسئلہ نہیں بلکہ اس سے بھی گیا گزرا تھیم رکھیں اور اسے بہتر کریں تو یقینا آپ بہت کچھ سیکھ سکیں گے۔
 
شکاری

محفلین
بلال میں 7۔2 استعمال کررہاہوں۔

آپ نے جس حصے کو لال نشان سے ہائی لائٹ کیا ہے وہی میرے مسئلے کا حل ہے بس آپ یہ بتا دیں وہاں متعلقہ پوسٹ کا لنک ڈالنا ہے ؟؟
میں ایسے ٹیگ چاہتا ہوں ذرا اس پوسٹ‌ کے آخر میں دیکھیں
لنک ایک
یہاں پوسٹ کے آخر میں ٹیگ کے نام سے کچھ لنک موجود ہیں۔
لنک دو یہاں پوسٹ کے آخر میں‌ متعلقہ تحاریر کے عنوان سے ایک لنک موجود ہے۔

یہ تھیم میں خود اردو کے مطابق ڈھالی ہے اور مجھے اس بارے میں اتنا زیادہ تجربہ نہیں ہے جتنا خود کرسکتا تھا کر لیا آگے آپ دوستوں سے مدد لے رہا ہوں

شکریہ
 
بلال

محفلین
بلال میں 7۔2 استعمال کررہاہوں۔

آپ نے جس حصے کو لال نشان سے ہائی لائٹ کیا ہے وہی میرے مسئلے کا حل ہے بس آپ یہ بتا دیں وہاں متعلقہ پوسٹ کا لنک ڈالنا ہے ؟؟
نہیں میرے بھائی وہاں کوئی لنک نہیں ڈالنا۔ جیسا کہ میں اس سے پہلے بھی وضاحت کر چکا ہوں کہ جب آپ کوئی نئی پوسٹ کرتے ہیں یا پھر پہلے سے کی ہوئی پوسٹ کو ایڈیٹ کرتے ہیں تو جو میں نے لال رنگ سے ہائی لائٹ کیا ہے وہاں پر آپ اپنے متعلقہ ٹیگ دیتے ہیں یہ آپ کی مرضی ہے کہ آپ کون کون سے ٹیگ دیتے ہیں۔ آپ یوں ہی سمجھیں کہ وہاں آپ اپنی تحریر کے متعلق چند الفاظ یا فقرے دیتے ہیں۔ یہاں تک تو ہو گیا کہ آپ نے کون کون سے ٹیگ کسی تحریر کو دیئے ہیں باقی آپ نے جب یہی ٹیگ اپنے بلاگ پر بھی دکھانے ہوں تو اس کے لئے تھیم کو ایڈیٹ کر کے اس میں ٹیگ کا فنکشن دیتے ہیں جو میں پہلے ہی ایک پوسٹ میں بتا چکا ہوں۔

میں ایسے ٹیگ چاہتا ہوں ذرا اس پوسٹ‌ کے آخر میں دیکھیں
لنک ایک
یہاں پوسٹ کے آخر میں ٹیگ کے نام سے کچھ لنک موجود ہیں۔
لنک دو یہاں پوسٹ کے آخر میں‌ متعلقہ تحاریر کے عنوان سے ایک لنک موجود ہے۔

جی میں نے دیکھا ہے یہی چیز ہی میں آپ کو بتا رہا ہوں اب ذرا تفصیل سے بتا دیتا ہوں۔ مثال کے طور پر ابو شامل صاحب کے بلاگ کو لیتے ہیں۔
سب سے پہلے ابو شامل صاحب نے جب کوئی پوسٹ کی تو اس میں متعلقہ الفاظ ٹیگ کی صورت میں دیئے اس کا طریقہ میں پہلے بتا چکا ہوں۔ اب ابو شامل صاحب نے چاہا کہ انہوں نے جو ٹیگ اپنی تحریر کو دیئے ہیں وہ دوسروں کو بھی نظر آئیں یعنی ان کے بلاگ پر بھی ہر تحریر کے ساتھ اس کے متعلقہ ٹیگ نظر آئیں تو اس کام کے لئے انہوں نے اپنے تھیم کی چند فائلز کو ایڈیٹ کیا اور وہاں پر اس میں ٹیگ ظاہر کرنے کا کوڈ شامل کر دیا۔ یوں آپ کو اور ہمیں وہاں پر اُن کی پوسٹ پر لگے ہوئے ٹیگ نظر آ رہے ہیں۔ تھیم کو ایڈیٹ کر کے اس میں ٹیگ کا کوڈ شامل کرنا بھی پہلے بتا چکا ہوں۔ ویسے ابو شامل صاحب کے بلاگ کی جو تھیم ہے اس میں‌یہ سب کچھ پہلے سے ہی موجود ہے۔
اگر آپ میرے بلاگ پر جائیں تو وہاں آپ کو کسی تحریر کے ساتھ کوئی ٹیگ نظر نہیں آئے گا جبکہ میں نے ہر تحریر کے ساتھ کچھ ٹیگ دیئے ہوئے ہیں۔ دراصل میں نے کوئی پوسٹ کرتے ہوئے اُس پوسٹ کے ساتھ کچھ ٹیگ تو دیئے ہیں لیکن تھیم میں ٹیگ ظاہرکرنے کا کوڈ استعمال نہیں کیا۔ امید ہے اب آپ سمجھ گئے ہوں گے۔
ویسے اگر آپ میری طرح یہ بھی نہیں جانتے کہ ٹیگ کیا ہوتا ہے تو میں باقی دوستوں سے گذارش کروں گا وہ ٹیگ پر کچھ روشنی ڈالیں۔ کہ ٹیگ کیا ہوتے ہیں؟ کیوں ضروری ہوتے ہیں؟ ان کا فائدہ کیا ہوتا ہے؟
ویسے میں اس ٹیگ کے بارے میں یہ جانتا ہوں کہ یہ کسی چیز کی تلاش میں آسانی پیدا کرتے ہیں باقی مجھے یہ بھی نہیں پتہ کہ میرا جاننا کہاں تک ٹھیک ہے۔۔۔

یہ تھیم میں خود اردو کے مطابق ڈھالی ہے اور مجھے اس بارے میں اتنا زیادہ تجربہ نہیں ہے جتنا خود کرسکتا تھا کر لیا آگے آپ دوستوں سے مدد لے رہا ہوں
اچھی بات ہے آپ نے تھیم کو خود ایڈیٹ کرنا شروع کیا ہوا ہے اس سے آپ بہت کچھ سیکھیں گے اور ہمیں سیکھنے کا موقع دیں گے۔
 
عین لام میم

محفلین
السلام علیکم
ایک مرتبہ پھر دوستوں کو تنگ کرنے آگیا ہوں۔ ۔ ۔ ۔ میں چاہتا ہوں کہ اپنا اردو ٹیک کا بلاگ بلاگسپاٹ پہ امپورٹ کر لوں۔ ۔
کیا یہ ممکن ہے۔ ۔ ۔؟
کیونکہ اردو ٹیک کبھی کبھی جواب دے جاتا ہے۔ ۔ :mad:

اگر ایسا ممکن نہین تو ایک اور سوال۔ ۔ ۔ ۔ کیا مین اپنے اردو ٹیک کے بلاگ پہ جو موجودہ تھیم ہے اس میں نستعلیق فونٹ میں لکھ سکتا ہوں۔ ۔ ۔؟

اب ایک آخری سوال [فی الحال!] یہ جو اردو محفل کے صفحے کے اوپری بائیں جانب جو نستلیق فونٹ ڈاؤنلوڈ کرنے کا بٹن ہے [اور بھی کئی بلاگز اور سائٹس پر ہے]، میں یہ کیسے اپنے بلاگ کے صفحے پر چپکا سکتا ہوں۔ ۔ ۔؟

نوازش!
 
بلال

محفلین

ایک مرتبہ پھر دوستوں کو تنگ کرنے آگیا ہوں۔ ۔ ۔ ۔ میں چاہتا ہوں کہ اپنا اردو ٹیک کا بلاگ بلاگسپاٹ پہ امپورٹ کر لوں۔ ۔
کیا یہ ممکن ہے۔ ۔ ۔؟
کیونکہ اردو ٹیک کبھی کبھی جواب دے جاتا ہے۔ ۔ :mad:

اس بارے میں کچھ خاص نہیں جانتا شائد بلاگر اور بلاگ سپاٹ کے بارے میں نبیل بھائی نے کافی کچھ فراہم کیا ہے یہاں محفل پر آپ وہ دھاگے یہاں محفل پر تلاش کر سکتے ہیں۔ چند ایک درج ذیل ہیں
بلاگسپاٹ پر کس نے اردو بلاگ بنانا ہے؟ ‏

بلاگر ڈاٹ کام پر اردو ایڈیٹر اور مصنف کے تبصروں کا سٹائل
بلاگسپاٹ کی اردو ٹیمپلیٹس شئیر کریں
بلاگر ڈاٹ کام پر اردو ویب پیڈ ‏
بلاگر ڈاٹ کام پر اردو ایڈیٹر ‏
بلاگر ڈاٹ کام راؤنڈر ٹیمپلیٹس ‏
باقی آپ خود تلاش کر کے دیکھیں شائد مزید کچھ مل جائیں۔۔۔

اگر ایسا ممکن نہین تو ایک اور سوال۔ ۔ ۔ ۔ کیا مین اپنے اردو ٹیک کے بلاگ پہ جو موجودہ تھیم ہے اس میں نستعلیق فونٹ میں لکھ سکتا ہوں۔ ۔ ۔؟

اگر اردو ٹیک ڈاٹ نیٹ والوں نے اس کی اجازت رکھی ہوئی ہے تو پھر آپ اپنے تھیم کو ایڈیٹ کر کے یہ کام آسانی سے کر سکتے ہیں۔ آپ پہلے اردو ٹیک ڈاٹ نیٹ والوں سے رابطہ کر کے یہ پتہ لگائیں کہ کیا آپ اپنی تھیم کو ایڈیٹ کر سکتے ہیں اگر اجازت ہوئی تو پھر اس کا طریقہ بتا دوں گا۔

اب ایک آخری سوال [فی الحال!] یہ جو اردو محفل کے صفحے کے اوپری بائیں جانب جو نستلیق فونٹ ڈاؤنلوڈ کرنے کا بٹن ہے [اور بھی کئی بلاگز اور سائٹس پر ہے]، میں یہ کیسے اپنے بلاگ کے صفحے پر چپکا سکتا ہوں۔ ۔ ۔؟

یہ بھی تھیم ایڈیٹ کر کے ہی ممکن ہو سکتا ہے اس لئے پہلے یہ پتہ کریں کہ تھیم آپ خود ایڈیٹ کر سکتے ہیں یا نہیں
 
عین لام میم

محفلین
شکریہ بلال بھائی!
تھیم ایڈٹ کرنے کے بارے میں کہاں سے پوچھ سکتا ہوں؟ اردو ٹیک کے ہوم پیج پہ تو کوئی ربط وبط نہیں نظر آ رہا مجھے۔ ۔ ۔ ۔!
 
بلال

محفلین
شکریہ بلال بھائی!
تھیم ایڈٹ کرنے کے بارے میں کہاں سے پوچھ سکتا ہوں؟ اردو ٹیک کے ہوم پیج پہ تو کوئی ربط وبط نہیں نظر آ رہا مجھے۔ ۔ ۔ ۔!

جہاں تک مجھے یاد ہے اردو ٹیک کے انچارج بدتمیز صاحب ہے اگر آپ ان سے رابطہ کر لیں تو وہ آپ کو بہتر بتا سکتے ہیں اس کے علاوہ اردو ٹیک فورم پر آپ پوچھ سکتے ہیں۔ ویسے ماوراء اور عمار صاحب بھی اس معاملے میں کافی معلومات رکھتے ہیں۔
 
عین لام میم

محفلین
میں نے بدتمیز صاحب سے پوچھا ہے، وہ کہتے ہیں کہ تھیم کو ایڈٹ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ ۔ ۔۔ :(

ایک حل اور بھی ہے ، مجھے کسی ایسی تھیم کا بتائیں جو نستعلیق فونٹ کو سپورٹ کرتی ہو۔ ۔ ۔ میں نے کئی ایک بلاگز پہ ایسی تھیمیں دیکھی تھیں اور وہاں اس کا نام پتا بھی دریافت کیا تھا لیکن میں نے کئی بلاگز پہلی ہی دفعہ پڑھے تھے ،اس لیے ان کا نام پتا بھول جاتا ہے۔ ۔ ۔!!
 
Top