اپنے دھاگے کی مشہوری مجھ سے کروائیں

:)
شکریہ!
گزارا تو خیر ہو ہی جاتا ہے۔
اور شمشاد بھائی! میں نے اپنے دستخط میں اپنا نام بڑا بڑا کرکے اس لئے لکھا ہے کہ آپ مجھے نام سے پکاریں، میرے نک سے نہیں :p

ویسے آپ نے یہاں اب تک نرخ نامے کا اعلان نہیں کیا۔۔۔ بس خود اپنے دھاگوں کی ہی مشہوری کروارہے ہیں۔
 

فہیم

لائبریرین
لیجئے شمشاد صاحب ایک کام لے کر آیا آپ کے لیے
لیکن اس میں میرا کمیشن بھی رکھیے گا :wink:

جب میں یہاں نیا نیا رجسٹر ہوا تھا تو میں نے ایک دھاگہ شروع کیا تھا۔
جو بچارہ 2 صفحوں سے آگے ہی نہیں‌ بڑھ سکا اب آپ کا کام ہے کے اس دھاگے کی مشہوری کروائیں۔
یہ رہا اس کا نام اور ربط نیچے
آئیڈیل فرضی شخصیات
 

پاکستانی

محفلین
لیں شمشاد بھائی آپ کے لئے ایک بہت بڑی ڈیل لایا ہوں (برائے کرم اسے حکومتی اور پیپلز پارٹی والی ڈیل مت سمجھیئے گا) آج کے کارٹون نامی ایک دھاگہ اسے بس مشہوری کے ذریعے چار چاند لگا دیں (اگر پانچواں بھی لگ جائے تو کوئی حرج نہیں)، یہ خیال رہے کہ اس کا کمیشن آدھا آدھا ہو گا اور اس ڈیل پر کوئی ڈھیل برداشت نہیں کی جائے گی۔ :wink:
 

شمشاد

لائبریرین
عزیزانِ گرامی میں غائب نہیں تھا۔ کل کچھ مجبوری ہی ایس آ پڑی تھی کہ محفل میں نہ آ سکا۔
 

شمشاد

لائبریرین
fahim نے کہا:
لیجئے شمشاد صاحب ایک کام لے کر آیا آپ کے لیے
لیکن اس میں میرا کمیشن بھی رکھیے گا :wink:

جب میں یہاں نیا نیا رجسٹر ہوا تھا تو میں نے ایک دھاگہ شروع کیا تھا۔
جو بچارہ 2 صفحوں سے آگے ہی نہیں‌ بڑھ سکا اب آپ کا کام ہے کے اس دھاگے کی مشہوری کروائیں۔
یہ رہا اس کا نام اور ربط نیچے
آئیڈیل فرضی شخصیات

فرضی یعنی کے دو نمبر کام، بہت مشکل ہے۔ ایسا مال مارکیٹ میں نہیں چلنے کا۔
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستانی نے کہا:
لیں شمشاد بھائی آپ کے لئے ایک بہت بڑی ڈیل لایا ہوں (برائے کرم اسے حکومتی اور پیپلز پارٹی والی ڈیل مت سمجھیئے گا) آج کے کارٹون نامی ایک دھاگہ اسے بس مشہوری کے ذریعے چار چاند لگا دیں (اگر پانچواں بھی لگ جائے تو کوئی حرج نہیں)، یہ خیال رہے کہ اس کا کمیشن آدھا آدھا ہو گا اور اس ڈیل پر کوئی ڈھیل برداشت نہیں کی جائے گی۔ :wink:

میں نے ابھی آپ کا مال چیک کیا ہے، وہ تو دو ہفتے پرانا ہے۔ جب دو دو ہفتے پرانا مال بیچیں گے تو دکان کیسے چلے گی؟ تازہ بہ تازہ مال لائیں پھر دیکھیں چار کیا آٹھ چاند بھی لگوا دیں گے۔
 

فہیم

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
fahim نے کہا:
لیجئے شمشاد صاحب ایک کام لے کر آیا آپ کے لیے
لیکن اس میں میرا کمیشن بھی رکھیے گا :wink:

جب میں یہاں نیا نیا رجسٹر ہوا تھا تو میں نے ایک دھاگہ شروع کیا تھا۔
جو بچارہ 2 صفحوں سے آگے ہی نہیں‌ بڑھ سکا اب آپ کا کام ہے کے اس دھاگے کی مشہوری کروائیں۔
یہ رہا اس کا نام اور ربط نیچے
آئیڈیل فرضی شخصیات

فرضی یعنی کے دو نمبر کام، بہت مشکل ہے۔ ایسا مال مارکیٹ میں نہیں چلنے کا۔

یہ تو آئے ہوئے کام پر لات مارنا ہوا :?
 

شمشاد

لائبریرین
دیکھیں ابھی ہمارا نیا نیا کام ہے، شروع میں ہمیں اپنی ساکھ کے لیے صحیح صحیح کام کر کے نام کمانا ہے۔ بعد میں بھلے ہی اونچی دکان پھیکا پکوان ہو جائے۔
 

ظفری

لائبریرین
شمشاد بھائی ۔۔ میرے انٹرویو کی بھی ذرا تشہیر کر دیں ۔ اور اشتہار میں یہ بات ذرا واضع ہو کہ وہاں خواتین کے لیئے پردے کا خاص انتظام ہے ۔ :D
 

شمشاد

لائبریرین
ظفری نے کہا:
شمشاد بھائی ۔۔ میرے انٹرویو کی بھی ذرا تشہیر کر دیں ۔ اور اشتہار میں یہ بات ذرا واضع ہو کہ وہاں خواتین کے لیئے پردے کا خاص انتظام ہے ۔ :D

وہ تو صحیح ہے لیکن جو خاتون انٹرویو لے رہی ہیں ان کا کیا ہو گا؟
 
Top