اپنے دھاگے کی مشہوری مجھ سے کروائیں

شمشاد

لائبریرین
دھاگوں کی تعداد اور مال دیکھ کر کوٹیشن دوں گا کہ کتنے میں یہ کام ہو سکتا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
ایسے نرخ مقرر نہیں ہو سکتے، مال دیکھ کر قیمت بتائی جائے گی۔

فرحت بہن کے دھاگے کی مشہوری "گفٹ" کے طور پر فری کی جا رہی ہے۔
 
ماہیوال

محفلین
یہ تو ہوئی دھاگے کی مشہوریاں اب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اگر کسی نے نیا رسہ کھولا ہے تو اس کے مشہوری کون کرے گا؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
شمشاد

لائبریرین
رسہ گیری میرا مطلب ہے رسہ کھولنا غیر قانونی کام ہے اور قابل دست اندازی محفل کی پولیس ہے۔ آپ دھاگوں تک ہی محدود رہیں تو اچھا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
اردو محفل کے حضرات اراکین

انتظامیہ نے ایک اس محفل میں خواتین کے لیے ایک کونہ مخصوص کیا ہے جہاں حضرات کا داخلہ ممنوع ہے۔ تو کیوں ناں ہم بھی حضرات کے لیے ایک پلاٹ بُک کر لیں جہاں خواتین کے آنے پر پابندی ہو۔ بس جلدی سے ایک اچھا سا نام تجویز کر دیں تا کہ انتظامیہ کو باقاعدہ درخواست دی جائے۔ میری رائے " مردوں کی بیٹھک "، اب آپ اپنی رائے دیں۔
 
عزیزامین

محفلین
مجھے نام سے دلچسپی نہیں آپ کا آئیڈیا سن کر بہت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔خوشی ہوی یہ بیٹھک کب تک بن جائے گی؟
 
شمشاد بھائی میرے پاس سرخ رنگ کا ایک سوتی دھاگہ ہے۔ رکشا بندھن سے قبل اس کی مشہوری ہو سکتی ہے؟ اور کیا خرچ آئے گا؟
 
زین

لائبریرین
اردو محفل کے حضرات اراکین

انتظامیہ نے ایک اس محفل میں خواتین کے لیے ایک کونہ مخصوص کیا ہے جہاں حضرات کا داخلہ ممنوع ہے۔ تو کیوں ناں ہم بھی حضرات کے لیے ایک پلاٹ بُک کر لیں جہاں خواتین کے آنے پر پابندی ہو۔ بس جلدی سے ایک اچھا سا نام تجویز کر دیں تا کہ انتظامیہ کو باقاعدہ درخواست دی جائے۔ میری رائے " مردوں کی بیٹھک "، اب آپ اپنی رائے دیں۔

""مَردوں‌کی بیٹھک"" لکھنے میں زیر زبر اور پیش کا خیال رکھیئے گا ورنہ کہیں مُردوں کی بیٹھک نہ بن جائے :grin:
 
شمشاد

لائبریرین
مجھے نام سے دلچسپی نہیں آپ کا آئیڈیا سن کر بہت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔خوشی ہوی یہ بیٹھک کب تک بن جائے گی؟

بھائی جی ابھی تجویز زیر غور ہے۔ پھر پلاٹ خریدیں گے، پھر بیٹھک بنانے کے لیے سیمنٹ سریا ریت بجری اینٹیں راج مزدور، خاصا کام ہے۔
 
Top