محمداحمد بھائی نے میری شاعری کی بابت بعض اوقات اس رائے کا اظہار کیا ہے کہ میرا پرانا کلام نئے کی نسبت زیادہ وقیع ہے۔ ان کے اس حسنِ ظن کو دیکھتے ہوئے میرا ارادہ تھا کہ اپنی بالکل ابتدائی غزلوں میں سے ایک انھیں دکھاؤں۔ اپنی ایک تعلیمی کاپی پر لکھی ہوئی اس غزل کا عکس میں نے لے کر کچھ دن پہلے ذیل کے نوٹ کے ساتھ فیس بک پر شائع کیا تھا۔ ارادہ تھا کہ احبابِ محفل اور بالخصوص محمداحمد بھائی کی نذر کیا جائے۔ مگر "تدبیر کند بندہ تقدیر زند خندہ" کے مصداق پچھلے دنوں میں یہ ممکن نہیں ہو سکا۔ اب پیش کر رہا ہوں کہ شاید اسی بہانے طبیعت کا اضمحلال اور تکدر دور ہو۔
گر قبول افتد زہے عز و شرف!
عہدِ طفولیت کی ایک غزل۔۔۔۔
ایف ایس سی کے آخری سال میں تھا تب میں۔ تصویر کے دوسرے صفحے پر حیاتیات کا سبق تحریر ہے۔ :)

14224948_912637648880049_5338364731222671430_n.jpg

وہ تو شرما گئے جب مائلِ اظہار ہوئے
ہر مصیبت میں ہمی سادہ گرفتار ہوئے

جام اٹھا، رقص کناں ہو کہ گدایانِ وفا
آج پھر خوار ہوئے اور سرِ بازار ہوئے

جب ملا ذوقِ سفر عشق کے رہبر سے مجھے
راستے زیست کے کچھ اور بھی دشوار ہوئے

ایک سے ایک قیامت نے مرا گھر تاڑا
دل ہوا، مے ہوئی، یارانِ طرحدار ہوئے

شام کی شوخ ہوا بندِ قبا کھول گئی
اپنے راحیلؔ میاں مفت گنہگار ہوئے

راحیلؔ فاروق
۲۰۰۶ء​
 
محمداحمد

لائبریرین
واہ واہ واہ!

اچھی شاعری کی خوبی یہ ہے کہ جب بھی پڑھو لگتا ہے کہ آج کے حالات پر کہی گئی ہے۔

خوبصورت غزل پر بہت سی داد!

اور ذرہ نوازی پر شکریہ !

رہا اضمحلال تو سب کیفیات کی طرح یہ بھی وقتی ہے، دور ہو جائے گا۔ انشاءاللہ۔
 
محمد وارث

لائبریرین
لاجواب کیا کہنے قبلہ۔

غزل تو خوب ہے ہی، لیکن میں‌ یہ سوچ رہا ہوں کہ ایک ایف ایس سی کا طالب علم اپنی حیاتیات کے سبق کے ساتھ اس طرح کی غزلیں لکھے گا تو پھر یہی ہوگا کہ نام کے ساتھ ڈاکٹر نہیں لکھ پائے گا۔ :)

میں ایف ایس سی میں ریاضی کی کلاس میں اشتیاق احمد کے خاص نمبر پڑھا کرتا تھا :)
 
مدیر کی آخری تدوین:

اکمل زیدی

محفلین
لاجواب کیا کہنے قبلہ۔

غزل تو خوب ہے ہی، لیکن میں‌ یہ سوچ رہا ہوں کہ ایک ایف ایس سی کا طالب علم اپنی حیاتیات کے سبق کے ساتھ اس طرح کی غزلیں لکھے گا تو پھر یہی ہوگا کہ نام کے ساتھ ڈاکٹر نہیں لکھ پائے گا۔ :)

وارث بھائی جو میں سمجھ پایا ہوں ان کی زندگی میں ابھی بھی دو صفحے ہیں ایک پر شاعری ہے اور اور دوسرے پر حیاتیات ہی ہے یعنی ہماری کامرس کی لینگویج میں tangible اور intangible سمجھ لیں ... پورا کتھارسس اسی میں ہے .... "یہ میرے مطابق ہے " باقی . . . راحیل بھائی بہتر بتا سکتے ہیں . . :)
 
محمد وارث

لائبریرین
ویسے میں‌ نے اپنے مراسلے میں ایک سرگوشی شامل کی تھی وہ نہ جانے کدھر گم ہو گئِ۔ وہ یہ تھِی کہ

میں اپنی ایف ایس سی کی ریاضی کی کلاس میں اشتیاق احمد کے خاص نمبر پڑھا کرتا تھا :)
 
اکمل زیدی

محفلین
ویسے میں‌ نے اپنے مراسلے میں ایک سرگوشی شامل کی تھی وہ نہ جانے کدھر گم ہو گئِ۔ وہ یہ تھِی کہ

میں اپنی ایف ایس سی کی ریاضی کی کلاس میں اشتیاق احمد کے خاص نمبر پڑھا کرتا تھا :)
میں بھی بہت اشتیاق سے پڑھا کرتا تھا ... مگر اب ...پڑھنے سے پہلے مصنف کے بارے میں ضرور پڑھتا ہوں . . . ;)
 
محمداحمد

لائبریرین
ویسے میں‌ نے اپنے مراسلے میں ایک سرگوشی شامل کی تھی وہ نہ جانے کدھر گم ہو گئِ۔ وہ یہ تھِی کہ

میں اپنی ایف ایس سی کی ریاضی کی کلاس میں اشتیاق احمد کے خاص نمبر پڑھا کرتا تھا :)

سرگوشی کی عدم موجودگی کے باعث مراسلے کا ذائقہ بدل گیا تھا۔ :)
 
فاتح

لائبریرین
لاجواب کیا کہنے قبلہ۔

غزل تو خوب ہے ہی، لیکن میں‌ یہ سوچ رہا ہوں کہ ایک ایف ایس سی کا طالب علم اپنی حیاتیات کے سبق کے ساتھ اس طرح کی غزلیں لکھے گا تو پھر یہی ہوگا کہ نام کے ساتھ ڈاکٹر نہیں لکھ پائے گا۔ :)

[SPOILER-=
"میں ایف ایس سی میں ریاضی کی کلاس میں اشتیاق احمد کے خاص نمبر پڑھا کرتا تھا :)"
][/SPOILER]
وہ سرگوشی اصل مراسلے میں شامل ہے لیکن دکھائی نہیں دے رہی کیوں کہ آپ نے سرگوشی کو سرگوشی کے عنوان میں لکھ دیا اور متن خالی چھوڑ دیا :)
 
واہ ۔۔ واہ ۔۔ واہ
راحیل بھائی کیا کہنے ، بہت خوب
دشمنوں کی سازش کی وجہ سے زبردست کا تمغہ دینے سے قاصر ہوں تاہم میری طرف سے کوئی اور محفلین یہ کام کردے ۔:p:p:):):p:p
 
محمد وارث

لائبریرین
وہ سرگوشی اصل مراسلے میں شامل ہے لیکن دکھائی نہیں دے رہی کیوں کہ آپ نے سرگوشی کو سرگوشی کے عنوان میں لکھ دیا اور متن خالی چھوڑ دیا :)
یہ پہلی بار سرگوشی استعمال کرنے کی کوشش تھی اور وہی ہوا جو ہمیشہ میرے ساتھ پہلی بار ہوتا ہے :)
 
فاتح

لائبریرین
یہ پہلی بار سرگوشی استعمال کرنے کی کوشش تھی اور وہی ہوا جو ہمیشہ میرے ساتھ پہلی بار ہوتا ہے :)
آپ اور "سرگوشی" سے آپ کا پہلا رابطہ اور فراز:
اوّل اوّل کی دوستی ہے ابھی
اک غزل ہے کہ ہو رہی ہے ابھی

میں بھی شہرِ وفا میں نو وارد
وہ بھی رُک رُک کے چل رہی ہے ابھی

میں بھی ایسا کہاں کا زُود شناس
وہ بھی، لگتا ہے، سوچتی ہے ابھی​
 
ویسے میں‌ نے اپنے مراسلے میں ایک سرگوشی شامل کی تھی وہ نہ جانے کدھر گم ہو گئِ۔ وہ یہ تھِی کہ

میں اپنی ایف ایس سی کی ریاضی کی کلاس میں اشتیاق احمد کے خاص نمبر پڑھا کرتا تھا :)
ہم نے مراسلے میں تدوین کر دی ہے۔ :) :) :)
 
ذرہ نوازی ہے آپ کی برادرم، یہ بہت اچھا کیا آپ نے ہمیشہ کی طرح۔ میں خوش قسمت ہوں کہ گھر میں ایسے موقعوں پر بیوی مدد کو آتی ہے اور یہاں آپ :)
مطلب آپ ابن سعید بھائی کو فورم کی بیوی کہنا چاہتے ہیں۔
 
آخری تدوین:
Top