اپنے عطیات زرداری کے صدارتی فنڈ میں جمع کرائیں

شمشاد

لائبریرین
تمام پاکستانیوں سے التماس ہے کہ وہ اپنے عطیات صدر زرداری کےصدارتی فنڈ میں جمع کرائیں۔

آپ اپنے عطیات سوئس بنک کے خفیہ اکاونٹ نمبر 420420 میں بھی جمع کروا سکتے ہیں۔

جبکہ آپ 10 روپے کا عطیہ 420 پر ایس ایم ایس کر کے دے سکتے ہیں۔ اس صورت میں ‌آپ کے بیلنس سے 100 روپیہ کی کٹوتی ہوگی۔ ٹیکسز اس کے علاوہ ہیں۔

جلدی کیجیے، نیک کام میں دیر کیسی۔
 
شمشاد بھائی آپ منتظم اعلی ہیں اسطرح کی دل آزار سیاسی جانب داری پر مبنی شرارتیں آپ پر سجتی نہیں ہیں، گزارش کروں گا کہ احتراز کیجئے، ورنہ ہم کسطرح دیگر احباب کو اس نوعیت کے تبصرہ جات سے منع کر سکتے ہیں۔ (نوٹ : میرا پی پی پی یا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے) ۔

شکریہ
 
السلام علیکم
لطائف کے ذیل میں ہے اس لئیے اسی نظر سے دیکھا گو بہت معیاری نہیں مگر مسکان تو آہی گئی ویسے ایک خاص بات بتاؤ یہ جو نمبر آپ نے دیا ہے یہ چکری ہے گھومتے رہتا ہے زرداری کے ساتھ مخصوص نہیں کرسی کے ساتھ جڑا ہوتا ہے، فرق صرف اتنا ہے کہ کون اپنے وقت پر اسکو کتنا زیادہ فعال کرلے۔جن کے ساتھ سابق جڑا ہوا ہے انھوں نے بھی کچھ چنے بیچ کر لندن سیوزرلینڈ میں محل نہیں کھڑے کئیے۔
 
Top