ہایئں کیا نظر نہیں آیا خرم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہتھ ہولا رکھنا میں نے جہلم فون کر دینا ہے ہاں
ہا ہا ہا کل ہی میں بات کر رہا تھا یہاں کالے کپڑے والیاں نظر ہی نہیں آتی آج پتہ ہے کیا ہوا آج ورکشاپ پر میرے سر جی نہیں تھے میں اکیلاتھا اتنے میں ایک لڑکی کالے کپڑوں میں تھی اور تھوڑی سی،،،،؟ بھی تھی خیر آ کر سامنے والی کرسی پربیٹھ گی اور عربی میں بات کرنے لگی میں نے اس کو دیکھا اور پرشان ہو گیا کہ اب میں ایک لڑکی کو کہوں گا مجھے عربی نہیں آتی
خیر اس نے لیب ٹاپ کے لیے بیگ مانگا میں نے اس کو تین بیگ دیکھائے اس دوران وہ انگلش میں بات کرنا شروع ہو گی انگلش بھی مجھے جسی آتی ہے وہ بھی آپ سب جانتے ہیں
میں بہت کنفیوز ہو گیا تھا مجھے کچھ سمجھ نہیں لگ رہی تھی اور ڈر بھی رہا تھا کہی اس کالے کپڑے والی کو شمشاد بھائی نے تو نہیں بیجا
اللہ اللہ کر کے اس نے بیگ پسند کیا اور اپنا لیب ٹاپ پورانے بیگ سےنکال کر نئے میں ڈالا بیگ کی قیمت 40 درم تھی لیکن میں نے سوچا پاکستان میں لڑکیاں/عورتیں قیمت کم کرواتی ہیں یہاں بھی کرواتی ہو گی اسی لیے میں نے اس کو 45 بتا دیا لیکن اس نے کہا 35 دوں گی (وہ باتوں کے ساتھ ساتھ مسکرا بھی رہی تھی
) آخر کار بحث کے بعد 40 میں بیگ لے کر جانے لگی تو اس کا جانے کو دل نہیں کر رہا تھا بیگ بھی لے لیا پیسے بھی دے دے اب اور کیا بچا تھا یہاں بیٹھنے کو لیکن وہ کچھ سوچنےکے بعد پورانا بیگ مجھے دے گی اور کہنے لگی میں کسی وقت آ کر لے جاؤں گی
اب کیا ہو گا
جیو خرم آج تمہارے شہر کی زیارت مجھے پانچ سو درہم میں پڑ گئی ۔ ایک مال کے سامنے سڑک کے سلپری ہونے کی وجہ سے اور کچھ میرے آگے والی گاڑی سے فاصلہ نہ رکھنے کی وجہ سے میں نے ایک بی ایم میں اپنی مسکین سی گاڑی ٹھوک دی ۔ اب وہاں پر کوئی کمپنی انشورنس پیپر بناتی ہے اور ایکسیڈنٹ کی غلطی کرنے والے کو 500 درھم کی پھٹیک پڑتی ہے ۔ الحمدللہ اپنی گاڑی کو کچھ نہیں ہوا لیکن دوسرے کی گاڑی کا پچھلا بمپر تڑک گیا ۔ ساعد نامی کمپنی والوں نے ایک سلپ بنا کر دینے کے 500 درھم چارج کر لیئے ۔ میں واپسی پر خرم کو ملنے کا پروگرام بنائے بیٹھا تھا ۔ حضرت نام کسی علاقے کا بتا رہے تھے اور جنہیں راستہ بتانے کو کہ رہے تھے وہ بھی کہ رہے تھے ۔ کہ اتنے نمبر پر آجاؤ ۔ بھلا میں دوسرے شہر سے جانے والا وہاں کے نمبروں کو کیسے سمجھ سکتا تھا ۔ آخر چار و ناچار خرم سے فون پر معذرت کی کہ بھائی اگلہ بار آؤں گا تو انشاء اللہ ضرور ملوں گا ۔ اور آہستہ آہستہ واپسی کا قصد کیا ۔ ابھی ابھی گھر پہنچا ہوں ۔ خرم جان انشاء اللہ اگلی بار آیا تو آپکے شہر کے کسی بندے کو گائیڈ بنا کر ساتھ رکھوں گا ۔ پھر انشاء اللہ ضرور با ضرور ملیں گے ۔ شاید آج قسمت میں نہیں تھا ملنا ۔ اینی ہاؤ نائس جرنی ٹوڈے ۔
فصیل بھائی اللہ تعالیٰ آپ پر کرم فرمائیں آمین بھائی مجھے اس کا افسوس ہے کہ آپ کی گاڑی لگ گئی اور 500 کا نقصان ہو گیا خیر عشق میں چٹی تو ہوتی ہی ہے
آپ خود تو ٹھیک ہیں نا اصل میں بھائی مجھے پتہ نہیں ہے میں کہاں ہوں ابوظہبی میں ہوں یا اس سے بھی کہی دور ہوں جگہ کا نام مجھے ٹھیک سے نہیں پتہ ورنہ میں خود آپ کو لینے آ جاتا چلے کوئی بات نہیں پھر ملاقات ہو جائے گی انشاءاللہ زندگی رہی تو ملاقاتیں ہوتی رہے گی
ان پانچ سو میں ڈھائی سو خرم کے کھاتے میں ڈال دیں۔
ارے شمشاد بھائی یہ کیا بات ہوئی جب مجھے فیصل بھائی نے بتایا کے ان کی گاڑی لگ گی ہے تو میں کتنا پرشان ہوا تھا آپ سوچ سکتے ہیں اور آپ ڈھائی سو میرے سر ڈال رہیں ہیں چلو ٹھیک ہے ڈھائی سو لکھا ہوا ہے میں آگے ڈھائی سو روپے کر دیتا ہوں
مجھے منظور ہے