اپنے گھروں میں ہمیں تھوڑی سی تبدیلی کرنے کی ضرورت ہے

محمداحمد

لائبریرین
فیڈر تو خیر ہے سید عمران بھائی فیڈر والی ہی تبدیل کرنے کے چکر میں ہیں۔لگ رہا ہے مفتی طارق مسعود کی ویڈیوز دیکھ لی چار شادیوں والی۔
بھائی!
سنتے رہیے۔ جب سے محفل بنی ہے تب سے ہم یہ باتیں سنتے آ رہے ہیں۔ لیکن سچی بات تو یہ ہے کہ ان تلوں میں تیل نہیں ہے۔ :) :)
 
محمداحمد

لائبریرین
یہ تو آپ بہتر بتاسکتے ہیں۔
فتویٰ کا تو نہیں پتہ۔

لیکن اب سنا ہے کہ حکومت نے یہ لازم کر دیا ہے کہ پہلی بیوی سے اجازت لی جائے، بلکہ شاید یونین کاؤنسل سے بھی شاید اجازت لینی ہوتی ہے دوسری شادی سے قبل ۔
 
محمداحمد

لائبریرین
ہم اپنے گھر میں پودے لگانا چاہتے ہیں لیکن ہمارے ہاں دھوپ نہیں آتی، تو زیادہ تر پودے پنپ نہیں پاتے۔

کچھ معاملہ بچوں کا بھی ہے کہ وہ پودوں کو نوچ کھسوٹ لیتے ہیں یا مٹی وغیرہ باہر پھینک دیتے ہیں۔ :)
 
یہ درست معلوم ہوتاہے ۔ پر مجھے نہیں لگتا کہ لوگ اِس پر عمل کررہے ہونگے۔
 
ہم اپنے گھر میں پودے لگانا چاہتے ہیں لیکن ہمارے ہاں دھوپ نہیں آتی، تو زیادہ تر پودے پنپ نہیں پاتے۔

کچھ معاملہ بچوں کا بھی ہے کہ وہ پودوں کو نوچ کھسوٹ لیتے ہیں یا مٹی وغیرہ باہر پھینک دیتے ہیں۔ :)
گھر کے اندر بغیر دھوپ کے ایسے پودے لگائے جا سکتے ہیں جو کم روشنی میں بھی اچھی طرح سے بڑھتے ہیں۔ ان میں سے چند درج ذیل ہیں:

1. سانپ پودا (Snake Plant)

یہ پودا کم روشنی میں بھی بآسانی بڑھتا ہے اور ہوا کو صاف رکھنے میں مددگار ہوتا ہے۔

2. منی پلانٹ (Money Plant)

منی پلانٹ کا شمار انڈور پلانٹس میں ہوتا ہے جو کم روشنی میں بھی خوبصورتی کے ساتھ بڑھتے ہیں۔

3. پیسی لیلی (Peace Lily)

یہ پودا خوبصورتی کے ساتھ کم روشنی میں بھی زندہ رہ سکتا ہے اور ہوا کو صاف کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔

4. ایلو ویرا (Aloe Vera)

یہ صحت کے لیے مفید پودا ہے اور کم روشنی میں بھی اچھی طرح بڑھتا ہے۔

5. ربر پلانٹ (Rubber Plant)

یہ ایک خوبصورت اور کم دیکھ بھال والے انڈور پودوں میں سے ایک ہے۔

6. گولڈن پتھوس (Golden Pothos)

یہ ایک مشہور انڈور پودا ہے جو کم روشنی میں بھی بہت اچھا لگتا ہے۔

7. زی زی پلانٹ (ZZ Plant)

یہ پودا کم پانی اور کم روشنی میں بھی زندہ رہ سکتا ہے، اس لیے گھر کے لیے بہترین انتخاب ہے۔

8. بیمبو پودا (Lucky Bamboo)

یہ پودا کم روشنی میں بھی بڑھتا ہے اور خوش قسمتی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

دیکھ بھال کے نکات:​

  • پودوں کو زیادہ پانی نہ دیں، صرف اس وقت پانی دیں جب مٹی خشک محسوس ہو۔
  • ان پودوں کو ایسی جگہ رکھیں جہاں قدرتی روشنی کی معمولی مقدار پہنچ سکے، جیسے کھڑکی کے قریب۔
  • پودوں کی پتیوں کو وقتاً فوقتاً صاف کریں تاکہ وہ دھول سے پاک رہیں۔
آپ ان پودوں کو اپنے گھر کی خوبصورتی بڑھانے اور ہوا کو تازہ رکھنے کے لیے لگا سکتے ہیں۔بچوں سے دور رکھنے کے لئے آپ اِن پودوں کو اونچی جگہ پر لٹکا بھی سکتے ہیں اور کوئی لکڑی کا بڑا اسٹینڈ بنوا کر بھی لگا سکتے ہیں جو چھوٹے بچوں کی پہنچ سے دور ہوسکیں۔
 
معلومات کا بہت شکریہ بھائی!
اگر یہ افیلیٹ لنکس ہیں، تو ان کے لگانے کا طریقہ یہ ہوتا ہے کہ آپ لنک کے ساتھ صاف صاف اعلان کریں کہ آپ کو اس میں سے کچھ کمیشن ملے گا۔ ویسے کمرشل لنکس نہ لگائے جائیں تو بہتر رہے گا۔
 
ایلو ویرا میرے پاس تھا۔ یہ کم روشنی میں بالکل بھی نہیں پنپتا۔ ہمارا ایلو ویرا کم روشنی کی وجہ سے نیلا سا پڑ گیا تھا۔ پھر اسے اوپر چھت پر رکھوایا اس سے یہ اچھا ہوگیا۔
 
سید عمران

محفلین
پہلی بیوی سے اجازت لینے کی کوشش کی تو دوسری بیوی ہاتھ سے جاتی رہے گی۔۔۔
اجازت نہ لی تو سرکاری حکم ہاتھ سے جاتا رہے گا۔۔۔
ایمرجنسی کی حالت کے لیے کوئی درمیانی راہ سُجھائی جائے!!!
 
معلومات کا بہت شکریہ بھائی!
اگر یہ افیلیٹ لنکس ہیں، تو ان کے لگانے کا طریقہ یہ ہوتا ہے کہ آپ لنک کے ساتھ صاف صاف اعلان کریں کہ آپ کو اس میں سے کچھ کمیشن ملے گا۔ ویسے کمرشل لنکس نہ لگائے جائیں تو بہتر رہے گا۔
لنکس تو ایفیلیٹ ہیں پر فائدہ کچھ بھی نہیں ہوتا ۔
 
ہممم!

کیونکہ ہم گملے اور پودے تو نرسری سے لے لیتے ہیں، دراز سے تو کبھی نہیں منگواتے۔ :) :)
درست ہے پر مجھے دراز زیادہ بہتر لگتا ہے لوکل مارکیٹ کے مقابلے میں کیونکہ یہ 14 دن دیتے ہیں آپ کو چیز کو چیک کرنے کے لئے اگر چیز آپ کو سمجھ نا آئے تو آپ واپس کرکے اپنے پورے پیسے ریٹرن کرواسکتے ہیں۔
ایسا لوکل مارکیٹ میں نہیں ہوتا ایک بار آپ نے کوئی بھی چیز لے لی دوبارہ آپ واپس کروانے گئے تو اُن کا رویہ بالکل ہی تبدیل ہو جاتا ہے ۔ واپسی کی تو بات ہی نا کرو تبدیل بھی نہیں کرتے بہت سے دوکاندار ۔
 
جی۔ یہ تو ہے۔

لیکن جب آپ بازار سے کوئی چیز لیتے ہیں، تو اس کے بھی بہت سے فائدے ہیں۔

1۔ انتظار نہیں کرنا پڑتا ہے
2- چیز کو اچھی طرح دیکھ لیتے ہیں۔
3- چار دوکانیں دیکھ کر بہتر چیز لینے کا فیصلہ آسان ہوتا ہے

اس کے بر عکس ہمارے ہاں آن لائن خریداری زیادہ تر پروموشن کے مرہونِ منت ہوتی ہے۔ آپ کچھ کام کر رہے ہوتے ہیں کہ ایک اشتہار آپ کو پکڑ کر آن لائن اسٹور لے جاتا ہے اور آپ بلاوجہ وہ چیز خرید لیتے ہیں کہ جس کی ضرورت بھی نہیں ہوتی۔
 
Top