اپنے ہر درد کا درمان بنائے رکھا

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اتنی خوبصورت غزلوں کے شاعر کی نظم بھی کیا چیز ہوگی!
خلیل بھائی ، نظمیں تو میں نے کم ہی لکھی ہیں اور ان میں سے کئی نظمیں یہاں پوسٹ بھی کرچکا ہوں ۔ نظم لکھنے کے لئےجتنی فرصت اور ذہنی فراغت درکار ہوتی ہے وہ کم ہی میسر آتی ہے ۔ عدیم الفرصت لوگوں کے لئے غزل کی صنف غنیمت ہے کہ ایک ایک دو دو کرکے اشعار ہوتے رہتے ہیں اور غزل ہوجاتی ہے ۔
"رومانوی دور" کی ایک پرانی نظم ردی کی ٹوکری میں جانے سے بچ گئی ہے ۔ محمداحمد بھائی کو بہت پسند آئی تو سوچا کہ اسے یہاں لگادیا جائے ۔ :):):)
 

احمد محمد

محفلین
بہت شکریہ ! بڑی نوازش ، احمد محمد بھائی ! اللہ آپ کو خوش رکھے ۔ پذیرائی کے لئے ممنون ہوں ۔
مجھے وعدہ یاد ہے ۔ ان شاءاللہ ایک تازہ بتازہ غزل اگلے ہفتے احبابِ محفل کی خدمت میں اور پیش کروں گا ۔ ایک دس بارہ سال پرانی نظم بھی نکل آئی ہے وہ بھی لگانے کا ارادہ ہے ۔ :)

آپ احباب کی محبت اور قدر افزائی ہے ورنہ من آنم کہ من دانم ۔ آپ احباب کی پذیرائی پر دل سے ممنون ہوں ۔
بہت شکریہ، اور برائے مہربانی تعارف بھی جلد مکمل فرمائیں تا کہ ای کتاب بھی جلد ہم تک پہنچ سکے۔ اللّٰہ تعالٰی آپ کو شاد و آباد رکھیں۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
حسبِ حال لگتا ہے ظہیر بھائی :)
بہت خوب، زبردست
بہت نوازش! ذرہ نوازی ہے ، راحل بھائی ! سخنوروں کا حرفِ تحسین شاعر کے لئے روشنی اور روشنائی کا کام دیتا ہے ۔ اللہ آپ کو خوش رکھے ۔
شعر ویسے کچھ کچھ حسبِ حال ہوگیا ہے ۔ ویسے عزلت نشینی بڑے مزے کی چیز ہے ۔ بہت عافیت ہے اس میں ۔ :)
 

سید عاطف علی

لائبریرین
اپنے ہر درد کا درمان بنائے رکھا
غم اک ایسا تھا کہ سینے سے لگائے رکھا
واہ ۔ زبردست مطلع ہے ظہیر بھائی ۔ اور تمام ہی غزل بھی بہترین ہے۔
بہت لطف آیا سلامت سلامت
 

لاريب اخلاص

لائبریرین

جاسمن

لائبریرین
بہت شکریہ ،خواہرم جاسمن ! بڑی نوازش ہے ۔ آپ جیسے اہلِ ذوق کی طرف سے داد و تحسین اور پذیرائی ہی قلم کو تحریک دیتی ہے ورنہ طبیعت تو اب بجھتی ہی جارہی ہے ۔ اللہ آپ کو خوش رکھے ، ذوق سلامت رکھے ۔ آمین ۔

ظہیر بھائی! ایسے کیوں کہتے ہیں! آپ سے تو جینے کا حوصلہ ملتا ہے۔ اللہ پاک آپ اور آپ سے جڑے سب لوگوں کو اپنی امان میں رکھے۔ صحتِ کامل ، خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے۔ دونوں جہانوں میں کامیاب کرے۔ آمین!
 

ابن رضا

لائبریرین
ہمیشہ کی طرح خوب است۔ سخن دلنواز و لاجواب پر گلہائے تحسین قبول فرمائیے۔ اسی طرح ذوق کی تسکین کا سامان کرتے رہیے۔ خیروآباد رہیے

۔
 

سیما علی

لائبریرین
اپنے ہر درد کا درمان بنائے رکھا
غم اک ایسا تھا کہ سینے سے لگائے رکھا

پاسِ ناموسِ مسیحا تھا مجھے درپردہ
زخمِ جاں سوز کو مرہم سے بچائے رکھا

ایک اندیشۂ ناقدریِ عالَم نے مجھے
عمر بھر چشمِ زمانہ سے چھپائے رکھا

کبھی جانے نہ دیا گھر کا اندھیرا باہر
اک دیا میں نے دریچے میں جلائے رکھا

دیکھ کر برہنہ پا راہ کے کانٹوں نے مجھے
رشکِ گلشن مرے رستے کو بنائے رکھا

اصل کردار تماشے کے وہی لوگ تو تھے
وقت نے جن کو تماشائی بنائے رکھا

دیکھ سکتا تھا بہت دور تک آگے میں ظہیرؔ
جب تک اِن شانوں پہ بچوں کو اٹھائے رکھا
ظہیر بھائی!!
ماشاء اللّہ ماشاء اللّہ،کیا خوبصورت اندازِ ہے آپکا،
بہترین الفاظ میں مفہومِ زندگی بیان،بہت دل نواز اندازِ سخن ۔۔
ڈھیر ساری دعائیں۔:flower::flower::flower::flower::flower:
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اپنے ہر درد کا درمان بنائے رکھا
غم اک ایسا تھا کہ سینے سے لگائے رکھا
واہ ۔ زبردست مطلع ہے ظہیر بھائی ۔ اور تمام ہی غزل بھی بہترین ہے۔
بہت لطف آیا سلامت سلامت
آداب ، آداب ! ذرہ نوازی ہے عاطف بھائی ! آپ کو پسند آئی تو سمجھئے غزل سرفراز ہوئی ۔ محنت وصول ہوئی ۔ قدر افزائی کے لئے سراپا سپاس ہوں ۔ اللہ کریم آپ کو سلامت لکھے!
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ظہیر بھائی! ایسے کیوں کہتے ہیں! آپ سے تو جینے کا حوصلہ ملتا ہے۔ اللہ پاک آپ اور آپ سے جڑے سب لوگوں کو اپنی امان میں رکھے۔ صحتِ کامل ، خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے۔ دونوں جہانوں میں کامیاب کرے۔ آمین!
جاسمن بہن ، آپ کے خلوص بھرے کلمات کا بہت شکریہ ، دعاؤں کے لئے بہت ممنون ہوں ۔ اللہ کریم یہ دعائیں آپ کے لئے بھی ہم سب کی طرف سے قبول فرمائے ۔ آمین
میں انتہائی امیدپرست انسان ہوں ۔ مایوسی کو کفر سمجھتا ہوں۔ اللہ کریم اپنی رحمت سے ہر صبح مجھے خوش خوش اٹھاتا ہے اور ہر رات مجھے مطمئن اور مسرور سلادیتا ہے۔ اس کا بہت کرم ہے ۔ اللہ رحیم و کریم کے ہوتے ہوئے مایوسی اور نا امیدی کس بات کی؟! لیکن کبھی کبھی ارد گرد کے تلخ حقائق کچھ اس شدت سے حملہ آور ہوتے ہیں کہ چند لمحوں کے لئے دل بجھ سا جاتا ہے ۔ لیکن ہمیشہ اس رب سے امیدِکرم غالب آجاتی ہے ۔ بیشک وہ مہربان نہایت رحم والا ہے ۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
واہ ،
کیا بات ہے۔
بہت عمدہ اور شاندار غز ل ہے ۔
بہت شکریہ ، نوازش معان بھائی ! اللہ آپ کو خوش رکھے! ممنون ہوں ۔
ویسے آپ چپکے سے مجھے اس "استاد" کا نام تو بتادیجئے کہ جس نے پیروڈی پر نظر ثانی کی تھی ۔ بخدا آپ کو کچھ نہیں کہا جائے گا ۔ :D
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ہمیشہ کی طرح عمدہ طرز بیان!!
شعریت اور تغزل سے بھرپور کلام ہے۔

نہایت عمدہ ۔
بڑی نوازش ہے ، ذرہ نوازی ہے ! اللہ آپ کو خوش رکھے!
سخنوروں کی طرف سے پذیرائی بہت حوصلہ افزا ہوتی ہے ۔ بہت ممنو ن ہوں ۔ اللہ کریم آپ کو دین و دنیا کی فللاح نصیب فرمائے ۔ آمین
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ہمیشہ کی طرح خوب است۔ سخن دلنواز و لاجواب پر گلہائے تحسین قبول فرمائیے۔ اسی طرح ذوق کی تسکین کا سامان کرتے رہیے۔ خیروآباد رہیے

۔
آداب ، آداب ! ذرہ نوازی ہے ابنِ رضا بھائی ! عزت افزائی پر ممنون ہوں ۔ اہلِ ہنر کی کی طرف سے داد خاص ہوتی ہے ۔ اللہ آپ کو خوش رکھے ۔
ابنِ رضا بھائی ، آپ بزمِ سخن میں آتے جاتے رہا کیجئے ۔ کمی محسوس ہوتی ہے ۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ظہیر بھائی!!
ماشاء اللّہ ماشاء اللّہ،کیا خوبصورت اندازِ ہے آپکا،
بہترین الفاظ میں مفہومِ زندگی بیان،بہت دل نواز اندازِ سخن ۔۔
ڈھیر ساری دعائیں۔:flower::flower::flower::flower::flower:
بہت بہت شکریہ سیما آپا! خوشی ہوئی کہ یہ ٹوٹے پھوٹے اشعار آپ کو پسند آئے ۔ بہت ممنون ہوں ۔
اللہ آپ کو دین و ایمان اور صحت و تندرستی کے ساتھ سلامت رکھے ! آمین ۔
 
بہت شکریہ ، نوازش معان بھائی ! اللہ آپ کو خوش رکھے! ممنون ہوں ۔
ویسے آپ چپکے سے مجھے اس "استاد" کا نام تو بتادیجئے کہ جس نے پیروڈی پر نظر ثانی کی تھی ۔ بخدا آپ کو کچھ نہیں کہا جائے گا ۔ :D
ہرگز نہیں! محمد عدنان اکبری نقیبی بھائی آپ ان استادِ معظم کا نام ہرگز نہ بتلائیے گا۔ یوں ان استادِ معظم کی مٹی پلید کرنے سے کسی کا کیا بھلا ہوگا بھلا؟ ذرا سوچیے وہ دل کش و دلپذیر ( یعنی دل دہلا دینے والا ) منظر کیا ہوگا جب وہ استادِ معظم آگے آگے بھاگتے ہوں اور پیچھے پیچھے محترم ومکرم شیخِ فاضل پیرِ کامل اعلیٰ حضرت عالیجناب عزت مآب ظہیر بھائی اسٹین لیس اسٹیل کی بیلن ( شمشاد بھائی والی) لیے دوڑتے ہوں۔ ہرگز نہیں!

ایسا نہ ظلم کیجیو!
ان کو بھی فاش کر چلو
وہ ہی تو ایک راز ہیں
سینۂ محفلین میں
بھائی کی بات مت سنو!
ان کی نہ چال میں پھنسو!

 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
"رومانوی دور" کی ایک پرانی نظم ردی کی ٹوکری میں جانے سے بچ گئی ہے ۔ محمداحمد بھائی کو بہت پسند آئی تو سوچا کہ اسے یہاں لگادیا جائے ۔ :):):)
بھئی اس طلسمی دور کی دستاویز کو پھر کہاں آویزاں کیا گیا ۔ ہم بھی مشتاق ہیں ۔ ظہیر بھائی ۔
 
Top