اپنے ہر درد کا درمان بنائے رکھا

جاسمن

لائبریرین
جاسمن بہن ، آپ کے خلوص بھرے کلمات کا بہت شکریہ ، دعاؤں کے لئے بہت ممنون ہوں ۔ اللہ کریم یہ دعائیں آپ کے لئے بھی ہم سب کی طرف سے قبول فرمائے ۔ آمین
میں انتہائی امیدپرست انسان ہوں ۔ مایوسی کو کفر سمجھتا ہوں۔ اللہ کریم اپنی رحمت سے ہر صبح مجھے خوش خوش اٹھاتا ہے اور ہر رات مجھے مطمئن اور مسرور سلادیتا ہے۔ اس کا بہت کرم ہے ۔ اللہ رحیم و کریم کے ہوتے ہوئے مایوسی اور نا امیدی کس بات کی؟! لیکن کبھی کبھی ارد گرد کے تلخ حقائق کچھ اس شدت سے حملہ آور ہوتے ہیں کہ چند لمحوں کے لئے دل بجھ سا جاتا ہے ۔ لیکن ہمیشہ اس رب سے امیدِکرم غالب آجاتی ہے ۔ بیشک وہ مہربان نہایت رحم والا ہے ۔

بے شک!
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بھئی اس طلسمی دور کی دستاویز کو پھر کہاں آویزاں کیا گیا ۔ ہم بھی مشتاق ہیں ۔ ظہیر بھائی ۔
عاطف بھائی ، وہ نظم ابھی پوسٹ نہیں کی ہے ۔ جس مراسلے کا اقتباس آپ نے لیا وہ ایک پچھلے مراسلے کا تسلسل تھا اور اس میں وہ نظم پوسٹ کرنے کی بات ہورہی تھی ۔ ان شاء اللہ تعمیلِ حکم میں کل وہ نظم یہاں آویزاں کردوں گا ۔ ان محبتوں پر شکر گزار اور زیرِ بار ہوں ۔ اللہ آپ کو سلامت رکھے ۔
 

صابرہ امین

لائبریرین
بہت عمدہ غزل ۔ ۔ ماشااللہ
ہر ہر شعر لاجواب ۔ ۔

اپنے ہر درد کا درمان بنائے رکھا
غم اک ایسا تھا کہ سینے سے لگائے رکھا

واہ واہ ۔ ۔ بہت زبردست ۔ ۔ :)
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بہت عمدہ غزل ۔ ۔ ماشااللہ
ہر ہر شعر لاجواب ۔ ۔

اپنے ہر درد کا درمان بنائے رکھا
غم اک ایسا تھا کہ سینے سے لگائے رکھا

واہ واہ ۔ ۔ بہت زبردست ۔ ۔ :)
بہت شکریہ بٹیا! بہت نوازش! بہت ممنون ہوں عزت افزائی پر ۔ اللہ آپ کو خوش رکھے!
صابرہ امین ، آپ بہت دنوں سے بزمِ سخن میں نظر نہیں آرہیں ۔ اللہ آپ کو تندرست و صحت مند رکھے ، ہر مشکل و ابتلا سے دور رکھے ، شاد و آباد رکھے!
 
Top