اپنے ہی والدین کی بدسلوکی کا شکار بچے

بچوں کے ساتھ بدسلوکی صرف غیروں کی جانب سے نہیں ہوتی، بلکہ بچے سب سے زیادہ خود اپنے والدین کے ہاتھوں بدسلوکی کا نشانہ بنتے ہیں، اور اس کے بچوں پر ایسے دیرپا منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں جو ان کی شخصیت کو بری طرح توڑ پھوڑ سکتے ہیں۔
131022112712_stop_child_abuse_624x351__nocredit.jpg

یہ بات پاکستان جرنل آف میڈیکل سائنسز کے حالیہ شمارے میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق میں بتائی گئی ہے جس کے مطابق والدین کی جانب سے نفسیاتی تشدد کا شکار ہونے والے دس تا 49 فیصد بچوں میں مختلف قسم کے نفسیاتی مسائل پیدا ہو جاتے ہیں۔
اس موضوع پر دنیا کے مختلف ممالک میں بھی تحقیقات کی گئی ہیں، جن میں کہا گیا ہے کہ بچوں کے ساتھ والدین کی زبانی بدسلوکی اور گالم گلوچ کے اثرات ان کی نفسیات پر ایسے ہی پڑ سکتے ہیں جیسے جنگ سے واپس آنے والے فوجیوں پر پوسٹ ٹرامیٹک سٹریس ڈس آرڈر (PTSD) کے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
ہمارے معاشرے میں والدین بچوں کو ڈانٹنا، گالم گلوچ سے ان کی تواضع کرنا، بلکہ مارنا پیٹنا تک اپنا حق سمجھتے ہیں، اور یہ کہا جاتا ہے کہ بچوں پر اگر سختی نہ کی جائے تو وہ بگڑ سکتے ہیں۔ ’کھلاؤ سونے کا نوالہ، دیکھو شیر کی نگاہ سے‘ جیسے ’اقوالِ زریں‘ اسی نقطۂ نظر سے تشکیل دیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ بچوں پر والدین کا جسمانی یا نفسیاتی تشدد گھریلو معاملہ بلکہ ان کی تربیت کا حصہ سمجھا جاتا ہے، اور اس میں باہر کے کسی شخص کی مداخلت گوارا نہیں کی جاتی۔ یہی وجہ ہے کہ ایسے تشدد کو نہ تو کہیں رپورٹ کیا جاتا ہے اور نہ ہی اس کا کہیں ریکارڈ رکھا جاتا ہے۔
تحقیق کے دوران سرکاری اور نجی سکول کے 13 سے 17 سالہ بچوں کو خصوصی فارم دیے گئے
جرنل آف میڈیکل سائنسز میں شائع ہونے والی تحقیق سیدہ فریحہ ارم رضوی نجمہ نجم نے کی ہے۔ فریحہ رضوری نے بی بی سی کو بتایا: ’بچوں پر ڈانٹ پھٹکار، گالم گلوچ، توہین اور بے رخی جیسے برتاؤ سے شدید اثرات پڑتے ہیں، جن میں اضطراب، ڈپریشن، منشیات کی لت، جارحانہ و مجرمانہ رویہ اور قانون اور قواعد و ضوابط کو خاطر میں نہ لانا وغیرہ شامل ہو سکتے ہیں۔‘
انھوں نے مزید کہا کہ ’اس سے بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر بھی براہِ راست اثر پڑتا ہے، اور ان بچوں کے تعلیم ادھوری چھوڑنے کی شرح بھی عام بچوں کے مقابلے پر کہیں زیادہ ہوتی ہے۔
’ایسے بچے نہ صرف اپنے خاندان پر معاشرے پر بھی بوجھ بن سکتے ہیں۔‘
تحقیق میں صرف ایسے بچوں کا مطالعہ کیا گیا جو اپنے دونوں والدین کے ساتھ رہتے تھے۔ فریحہ رضوی کا خیال ہے کہ صرف ماں یا صرف باپ کے ساتھ رہنے والے بچوں کی حالت اور بھی بری ہو سکتی ہے۔
نفسیاتی بدسلوکی کی اقسام
بدکلامی / ذات پر حملے
بے رخی / لاپروائی
امدادی رویے کا فقدان
دہشت زدہ کرنا
استحصال

وہ کہتی ہیں کہ یہ بات اس لیے اور بھی تشویش ناک ہے کہ ’ہمارے ملک میں نفسیاتی امراض کے علاج کے لیے مناسب سہولیات موجود نہیں ہیں، جو خاص طور پر بچوں اور نوجوانوں کے لیے اور بھی کم ہیں۔‘
تحقیق کے دوران سرکاری اور نجی سکول کے 13 سے 17 سالہ بچوں کو خصوصی فارم دیے گئے جن میں ان سے کہا گیا تھا کہ وہ اپنی والدہ اور والدہ کی جانب سے کی جانے والی پانچ اقسام کی بدسلوکیوں کی تفصیل بیان کریں۔
جوابات کے سائنسی مطالعے اور بچوں کے نفسیاتی تجزیے سے معلوم ہوا کہ باپ کا دہشت خیز رویہ اور ماں کی جانب سے بدکلامی بچوں میں سب سے زیادہ نفسیاتی مسائل کا باعث بنتے ہیں۔ تحقیق میں بچوں پر کی جانے والی شدید بدسلوکی میں ماں کا حصہ 15 فیصد اور باپ کا 17 فیصد پایا گیا۔
تحقیق میں والدین کی تعلیم کو بھی مدِنظر رکھا گیا تھا، تاہم معلوم ہوا کہ کم پڑھے لکھے اور زیادہ پڑھے لکھے دونوں اقسام کے والدین بچوں پر نفسیاتی تشدد کرتے ہیں۔ البتہ کم پڑھے لکھے اور کم آمدن والے والدین بچوں کو مارتے پیٹتے زیادہ ہیں۔
فریحہ رضوی نے کہا کہ یہ تحقیق صرف شہری بچوں پر کی گئی ہے، لیکن دیہات اور دور دراز علاقوں میں اسی قسم کی تحقیق کی جائے تو شاید کہیں زیادہ منفی نتائج سامنے آئیں گے۔
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2014/02/140204_children_victim_parent_abuse_tim.shtml
 
آئے دن سکولوں اور مدرسوں میں استادوں کے ہاتھوں بچوں پر بھیانک تشدد کی خبریں آتی رہتی ہیں مگر نسبتاً پر امن گھروں میں ہونے والا تشدد بھی کم خطر ناک نہیں۔
والدین کی تربیت کا بھی مناسب انتظام ہونا چاہئے۔
 
بچوں کو پالنے اور انکی تعلیم و تربیت کے حوالے سے بہت کم بات کی جاتی ہے۔۔۔بدقسمتی سے ہمارا زیادہ تر وقت سیاسی بحث مباحثوں اور بے مقصد باتوں پر سر کھپانے میں گذرجاتا ہے اور اس موضوع پر بات نہ ہونے کے برابر ملتی ہے۔۔۔
 

S. H. Naqvi

محفلین
اچھا موضوع ہے، اکثر بچے بہت بری طرح اگنور ہوتے ہیں پاکستان میں اور کئی وجوہات کی بنا پر۔۔۔۔۔۔!
حالیہ میری وائف کی ایک کولیگ ہے، بے چاری کی زندگی اسکی ماں نے عذاب بنائی ہوئی ہے صرف اس بات پر کہ اس نے اسکی پسند کی جگہ پر شادی کرنے سے انکار کیوں کر دیا؟؟؟ روایتی خیال عزت سے وہ بری طرح سہمی ہوئی ہے اور کچھ کر نہیں پا رہی حالانکہ پڑھی لکھی ہے اور ایم بی اے کیا ہوا ہے اسنے مگر پھر بھی روایات کے ہاتھوں مجبور ہے اور 'بول' ہی نہیں سکتی۔ :(
 

x boy

محفلین
بھئی سیکولر انسانیت میں اسطرح کے چھوٹے موٹے واقعات ہوتے رہتے ہیں
ٹینشن لینے کا نہیں ۔
 
ہم انسانیت کو مذہب سے دیکھتے ہیں
سیکولر انسانیت سے نہیں۔
جہاں تک میں آپکی پوسٹ کو سمجھ پایا ہوں، آپ شائد یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ایک مسلمان انسانیت ہوتی ہے، ایک یہودی انسانیت، ایک عیسائی انسانیت، ایک سیکولر انسانیت اور اسی طرح جتنے مذہب اور جتنے نظریے اتنی انسانیتیں؟۔۔۔۔ٹھیک؟
اگر یہ بات ہے تو اب یہ بھی بتا دیجئے کہ اس دھاگے میں جو مسئلہ پیش کیا گیا ہے وہ سیکولر انسانیت کا مسئلہ ہے یا مسلمان انسانیت کا؟ یا کوئی اور؟؟؟؟؟
 

سید ذیشان

محفلین
جہاں تک میں آپکی پوسٹ کو سمجھ پایا ہوں، آپ شائد یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ایک مسلمان انسانیت ہوتی ہے، ایک یہودی انسانیت، ایک عیسائی انسانیت، ایک سیکولر انسانیت اور اسی طرح جتنے مذہب اور جتنے نظریے اتنی انسانیتیں؟۔۔۔ ۔ٹھیک؟
اگر یہ بات ہے تو اب یہ بھی بتا دیجئے کہ اس دھاگے میں جو مسئلہ پیش کیا گیا ہے وہ سیکولر انسانیت کا مسئلہ ہے یا مسلمان انسانیت کا؟ یا کوئی اور؟؟؟؟؟

ان صاحب کے مراسلات پڑھ کر تو میرے دماغ کے خلیے سوچتے ہیں، ”لے بھئی تیرا ٹائم پورا ہو گیا ہے“ اور دھڑا دھڑ خود کشی شروع کر دیتے ہیں۔ اسی لئے حفظ ماتقدم کے طور پر اب پکا بندوبست کر لیا ہے۔ لیکن آج پھر غلطی سے نظر پڑ گئی اور دو ایک سو دماغ کے خلیے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ :(
 

سید ذیشان

محفلین
بچوں کو بہت اچھے طریقے سے اور پیار سے رکھنا چاہیے۔ غصے میں کبھی بھی نہیں مارنا چاہیے۔ بچے بہت نازک ہوتے ہیں اور ان کا دماغ اس وقت ڈیویلپ ہو رہا ہوتا ہے، تو کسی بھی طرح کے نفسیاتی دباو کے کافی دور رس نقصانات ہو سکتے ہیں۔
 
Top