اپگریڈ کے بعد محفل فورم میں نئی فیچرز دریافت کریں

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
محفل فورم کی حالیہ اپگریڈ کے بعد اس میں کئی نئی اور مفید فیچرز کا اضافہ ہوا۔ ان میں سے کچھ تو واضح ہیں جیسے کہ اردو ٹائپنگ کے لیے وزی وگ ایڈیٹر کا استعمال، نئی تھیم وغیرہ۔۔جبکہ کچھ فیچرز قدرے غور کرنے پر نظر آتی ہیں۔ تمام محفلین کو دعوت دی جاتی ہے اس بارے میں اپنے مشاہدات اور معلومات شئیر کریں۔ خود مجھے بھی ابھی تمام نئی فیچرز کا علم نہیں ہے۔ جیسے جیسے ان کا پتا چلتا جائے گا، یہاں اس بارے میں پوسٹ کرتا رہوں گا۔ :)
 

سید عاطف علی

لائبریرین
جب کسی تلاش یا زمرے میں بہت زیادہ صفحات ہوں تو درمیان والے تقطوں پر کلک کرنے سے کسی معینہ و مطلوبہ صفحے تک براہ راست پہنچا جاسکتا ہے ۔
شاید یہ سہولت پہلے نہیں تھی ۔
 

فہد اشرف

محفلین
جب کسی تلاش یا زمرے میں بہت زیادہ صفحات ہوں تو درمیان والے تقطوں پر کلک کرنے سے کسی معینہ و مطلوبہ صفحے تک براہ راست پہنچا جاسکتا ہے ۔
شاید یہ سہولت پہلے نہیں تھی ۔
پہلے گو ٹو پیج والا بار ہر صفحے کے اوپر اور نیچے دونوں جگہ پہ ہوتا تھا اب صرف نیچے ہے۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
پہلے گو ٹو پیج والا بار ہر صفحے کے اوپر اور نیچے دونوں جگہ پہ ہوتا تھا اب صرف نیچے ہے۔
لیکن اُس میں تو اگلے پچھلے چند ہی محدود صفحات کا آپشن تھا۔
جب کہ یہاں کسی مطلوبہ صفحے تک براہ راست پہنچنا ممکن ہے ۔
 

فہد اشرف

محفلین
نئے ورژن میں آپ خود اپنا رکنیتی نام بھی تبدیل کر سکتے ہیں۔ دلچسپ۔
کیسے؟ مجھے نہیں پتا۔
یہ جو سکرول اپ کا بٹن نمودار ہوتا ہے یہ بھی اچھی سہولت ہے۔ ورنہ اس سے قبل سیل فون میں سکرول اپ کرتے وقت دقّت ہوتی تھی۔
 

سیما علی

لائبریرین
آسان تو اب زیادہ ہے کہ کسی بھی پیج تک ایک ہی جست میں پہنچا جا سکتا ہے۔
ہم نے اوپر کی وجہ سے کہا پہلے اوپر بھی دیکھ لیتے تھے ۔۔ہاں یہ بات درست کہ ایک ہی جست میں پہنچ جاتے ہیں😊😊😊😊
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
کیسے؟ مجھے نہیں پتا۔
ابھی دیکھا تھا ۔ گم ہو گیا ۔
تلاش کر کے بتاتا ہوں ۔ لیکن میرا خیال ہے بہتر یہی ہے کہ انتظامیہ کے ہاتھ میں رہے ۔
نئے ورژن میں آپ خود اپنا رکنیتی نام بھی تبدیل کر سکتے ہیں۔ دلچسپ۔
آپ کی رکنیت/ترجیحات
یہاں نام اور ایمیل کی ترمیم موجود ہے ۔
 
Top