اپگریڈ کے بعد محفل فورم میں نئی فیچرز دریافت کریں

نبیل

تکنیکی معاون
فورم اپگریڈ کے بعد ایک بڑی فیچر کا اضافہ ہوا جو غالبا سرسری طور پر دیکھنے میں نظر نہیں آتی، اور وہ ہے یونیکوڈ ایموجیز کی دستیابی۔ فورم کے پوسٹ ایڈیٹر کے سمائیلی پکر کو ڈراپ ڈاؤن کریں اور اس کو قدرے نیچے سکرول کریں کیونکہ ترتیب میں اوپر ابھی پرانی سمائیلیز ہی نظر آ رہی ہیں، اور اس کے بعد اپنی مطلوبہ ایموجی کا استعمال کریں۔ ہم نے پرانی سمائلیز کو فی الحال فورم میں شامل رکھا ہے، لیکن آئندہ کے لیے بہتر ہوگا اگر محفلین یونیکوڈ ایموجیز کا ہی استعمال کریں۔
زیک کو کافی عرصے سے یونیکوڈ ایموجیز کا انتظار تھا۔ لگتا ہے کہ انہوں نے فورم اپگریڈ اسی لیے کروایا ہے۔ :laughing:
 

نبیل

تکنیکی معاون
فورم کے پوسٹ ایڈیٹر میں آپ اگر سمائیلی پکر کا استعمال کرنے کی بجائے اس کا کوڈ ٹائپ کرنے لگیں تو اس کے لیے آٹو کمپلیٹ ایکشن میں آجائے گا۔ ذیل میں مثال ملاحظہ فرمائیں:

1631558826387.png
 

نبیل

تکنیکی معاون
کچھ نیوز سائٹس کے روابط پوسٹ کیے جائیں تو تھمب نیل امیج کے ساتھ ایک اقتباس شامل ہوتا ہے۔ پرانے ورژن میں یوآرایل پیج ٹائٹل سے بدل دیا جاتا تھا۔

ٹیسٹ:


 

زیک

مسافر
فلکر سے تصویر کا ربط دینے سے نہ صرف تصویر ایمبیڈ ہو جاتی ہے بلکہ اگلی پچھلی پر بھی جا سکتے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
مزید ٹیسٹ:



 
جو احباب نام تبدیل کرنا چاہ رہے ہیں، ان کے لیے اطلاع ہے کہ انتظامیہ کا اپروول ابھی بھی درکار ہے۔
پہنچ تو گئے ہو، لیکن ابھی اتنے بڑے نہیں ہوئے۔ 🤪
 

جاسم محمد

محفلین
جو احباب نام تبدیل کرنا چاہ رہے ہیں، ان کے لیے اطلاع ہے کہ انتظامیہ کا اپروول ابھی بھی درکار ہے۔
پہنچ تو گئے ہو، لیکن ابھی اتنے بڑے نہیں ہوئے۔ 🤪
اوہ یہ تو میرا پسندیدہ ترین فیچر ہے۔ ٹرائی کرتا ہوں
لو میں ایویں ہی خوش ہو رہا تھا :)
سید ذیشان
 
Top