اپگریڈ کے لیے ڈاؤن ٹائم

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم دوستو،

اس وقت بھی مجھے کافی لاگ آن لائن نظر آ رہے ہیں۔ میں آپ کو فورم کے ڈاؤن ٹائم کی پیشگی اطلاع دینا چاہ رہا ہوں۔ اس دوران ہم فورم کے سوفٹویر پر نئے سیکیورٹی فکس اپلائی کریں گے۔ دعا کریں کہ یہ پراسیس بخیر و عافیت مکمل ہوجائے اور ہم جلد از جلد واپس آن لائن آ جائیں۔

والسلام
 

قیصرانی

لائبریرین
مبارکباد کہ سب ٹھیک ہو گیا۔ ابھی ابھی محفل دوبارہ ہوش میں‌آئی ہے۔ ویسے ابھی آتے ہی دکھا کہ زکریا بھائی اور میں آن لائن ہیں، ساتھ 7 عدد مہمان بھی آن لائن ہیں‌:)
قیصرانی
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ منصور۔ تم نے پہلے ہی پوسٹ کر دی۔ چلیں اللہ کا شکر ہے کہ اپگریڈ ٹھیک ہو گئی۔
 
اپگریڈ تو ٹھیک ہوگئی ہے مگر شمشاد بہت غصہ میں گئے ہیں ، الہی خیر مجھ سے کہا تھا کہ ذرا منتظمین کا پتہ تو کرو کیا مذاق بنا رکھا ہے جب دل چاہا فورم ڈاؤن کردی جب چاہا اپ کردی میں نے پوسٹ کرنی تھی کچھ ۔ :wink:
 

قیصرانی

لائبریرین
مزے کی بات یہ کہ ابھی آئی پی والا بٹن بھی اردو میں آئی پی لکھا دکھا رہا ہے :) ماشاء اللہ
قیصرانی
 

تفسیر

محفلین
ICON چوری ہو کیا۔

نبیل بھائی

کوئی اردو ویب سائٹ بنانے کا پانچواں سانچہ کا ICON چُرا کر لے گیا۔ یہ کیسی سیکوریٹی اپ دیٹ ہے؟
 

hakimkhalid

محفلین
محترم زکریا و نبیل بھائی !
ہمارے فورم سے بھی کوئی لوگو چرا کے لےگیا ہے۔
فورم سیکورٹی سے متعلق کچھ ہدایات یا لنکس، جہاں سے کچھ استفادہ حاصل کر سکوں؟

بہت شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

میں یہ عرض کرنا چاہتا تھا کہ فورم کی اپگریڈ اس کی اپنی صحت کے لیے اشد ضروری ہوتی ہے۔ اپگریڈ کرنا خود میرے لیے ایک بڑا درد سر ہوتا ہے لیکن جب یہ due ہوتی ہے، مجھے یہ کرنا پڑتا ہے۔ سیکیورٹی فکس اپلائی کرنے سے فورم ہیکر اٹیکس کے خلاف نسبتاً محفوظ رہتی ہے۔

دوستوں کی معلومات کے لیے بتائے دیتا ہوں کہ یہ بورڈ phpbb فورم سوفٹویر اور ذیلی فورم کے موڈ (chmod) پر چل رہا ہے۔ حالیہ اپگریڈ میں ذیل کی تبدیلیاں کی گئی ہیں:

۔ فورم سوفٹویر کو ورژن 2.0.20 سے ورژن 2.0.21 پر اپگریڈ کر دیا گیا ہے
۔ ذیلی فورم کے موڈ (chmod) کو ورژن 2.1.4d سے ورژن 2.1.4e پر اپگریڈ کر دیا گیا ہے

اس اپگریڈ میں سیکیورٹی اور بگ فکسز شامل تھے اور اس میں کوئی نئی فیچر شامل نہیں کی گئی ہے جبکہ آنے والی اپگریڈ جس میں chmod کو ورژن 2.1.6 پر اپگریڈ کر دیا جائے گا، میں فورم میں کئی نئی فیچرز بھی شامل ہو جائیں گی۔

اپگریڈ کے دوران کچھ امیجز کے غائب ہونے کا تعلق سیکیورٹی سے نہیں ہے۔ دراصل ہم اپگریڈ کو پہلے اپنی ایک ڈیویلپمنٹ فورم، جو کہ ہوبہو اسی فورم جیسی ہے، پر اپلائی کرکے اسے ٹیسٹ کرتے ہیں۔ جب ڈیویلپمنٹ فورم صحیح کام کرتی نظر آتی ہے تو اسے ورژن کنٹرول میں چیک ان کرکے اسے محفل فورم پر کاپی کر دیتے ہیں۔ کبھی یوں بھی ہوتا ہے کہ کچھ گرافکس ورژن کنٹرول کی رپازٹری میں شامل ہونے سے رہ جاتی ہیں، اسی لیے اپگریڈ کے بعد یہ نظر نہیں آتی۔ بہرحال یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے اور اسے آسانی سے ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔

تو جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ہم خاصے پروفیشنل انداز میں فورم کے سوفٹویر کی maintenance کرتے ہیں۔ :) جن دوستوں نے بھی phpbb سوفٹویر کے ذریعے فورم سیٹ اپ کی ہے، انہیں چاہیے کہ وہ phpbb کی سائٹ‌ پر نئی اپڈیٹس کے لیے دیکھتے رہا کریں اور وقت پر اپنی فورم کو اپگریڈ کرتے رہا کریں۔

والسلام
 

hakimkhalid

محفلین
استاد محترم!
بہت شکریہ ۔ان تفصیلی معلومات سے نہ صرف اراکین محفل بلکہ مجھ سمیت ''پاکستانی'' اور دیگر فورم سیٹ کرنے والے بھی مستفید ہوں گے۔
ان معلومات کے حوالے سےنان پروفیشنل ہوتے ہو ئے بھی پروفیشنلزم کو سمجھنا پڑے گا اور سیکورٹی فکس کے ساتھ اپگریڈیشن بھی سیکھنی پڑے گی ان نئی راہوں کا تعین فورم کامیابی سے چلانے کےلیے نہایت ضروری ہے۔
امید ہے اسی طرح راہنمائی کرتے رہیں گے۔ والسلام
 
Top