السلام علیکم،
میں یہ عرض کرنا چاہتا تھا کہ فورم کی اپگریڈ اس کی اپنی صحت کے لیے اشد ضروری ہوتی ہے۔ اپگریڈ کرنا خود میرے لیے ایک بڑا درد سر ہوتا ہے لیکن جب یہ due ہوتی ہے، مجھے یہ کرنا پڑتا ہے۔ سیکیورٹی فکس اپلائی کرنے سے فورم ہیکر اٹیکس کے خلاف نسبتاً محفوظ رہتی ہے۔
دوستوں کی معلومات کے لیے بتائے دیتا ہوں کہ یہ بورڈ phpbb فورم سوفٹویر اور ذیلی فورم کے موڈ (chmod) پر چل رہا ہے۔ حالیہ اپگریڈ میں ذیل کی تبدیلیاں کی گئی ہیں:
۔ فورم سوفٹویر کو ورژن 2.0.20 سے ورژن 2.0.21 پر اپگریڈ کر دیا گیا ہے
۔ ذیلی فورم کے موڈ (chmod) کو ورژن 2.1.4d سے ورژن 2.1.4e پر اپگریڈ کر دیا گیا ہے
اس اپگریڈ میں سیکیورٹی اور بگ فکسز شامل تھے اور اس میں کوئی نئی فیچر شامل نہیں کی گئی ہے جبکہ آنے والی اپگریڈ جس میں chmod کو ورژن 2.1.6 پر اپگریڈ کر دیا جائے گا، میں فورم میں کئی نئی فیچرز بھی شامل ہو جائیں گی۔
اپگریڈ کے دوران کچھ امیجز کے غائب ہونے کا تعلق سیکیورٹی سے نہیں ہے۔ دراصل ہم اپگریڈ کو پہلے اپنی ایک ڈیویلپمنٹ فورم، جو کہ ہوبہو اسی فورم جیسی ہے، پر اپلائی کرکے اسے ٹیسٹ کرتے ہیں۔ جب ڈیویلپمنٹ فورم صحیح کام کرتی نظر آتی ہے تو اسے ورژن کنٹرول میں چیک ان کرکے اسے محفل فورم پر کاپی کر دیتے ہیں۔ کبھی یوں بھی ہوتا ہے کہ کچھ گرافکس ورژن کنٹرول کی رپازٹری میں شامل ہونے سے رہ جاتی ہیں، اسی لیے اپگریڈ کے بعد یہ نظر نہیں آتی۔ بہرحال یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے اور اسے آسانی سے ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔
تو جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ہم خاصے پروفیشنل انداز میں فورم کے سوفٹویر کی maintenance کرتے ہیں۔
جن دوستوں نے بھی phpbb سوفٹویر کے ذریعے فورم سیٹ اپ کی ہے، انہیں چاہیے کہ وہ phpbb کی سائٹ پر نئی اپڈیٹس کے لیے دیکھتے رہا کریں اور وقت پر اپنی فورم کو اپگریڈ کرتے رہا کریں۔
والسلام