اپگریڈ کے مسائل؟

نبیل

تکنیکی معاون
تازہ ترین میں جیسے پہلے دو گھنٹے چھ گھنٹے بارہ گھنٹے کا آپشن تھا وہ اب کہاں ہے
از راہ کرم رہنمائی فرمایے
شکریہ

یہ آپشن ایک ہیک کے ذریعے شامل کی گئی تھی۔ دیکھنا پڑے گا کہ نئے ورژن کے لیے یہ ہیک دستیاب ہے یا نہیں۔
 

arifkarim

معطل
کیا نفیس نستعلیق اب لینکس پر تیز چلتا ہے؟

نبیل بھائی میرے خیال میں نفیس نستعلیق تو اب ونڈوز پر بھی تیز چلتا ہے (لیٹسٹ یونی اسکرائب) کی وجہ سے۔ ایک بار لینکس پلیٹ فارم پر تمام نستعلیق فانٹس چیک کئے تھے اور وہاں نفیس ٹھیک چل رہا تھا۔
 

مغزل

محفلین
میے خیال میں اپ گریڈ تو یقیناً بہتر سوفٹویر پر کیا گیا ، مگر محفل کاسانچہ خاصا نا مانوس ہے اور پہلے کی نسبت بھدا بھی، ۔ نسعلیق کی غیر موجودگی اور کھل رہی ہے ، ۔ پہلے ہم پیغامات ادوار کے حساب سے تلاش کرسکتے ہے اب وہ سلسلہ بھی موقوف ہے ، اگر محفل کے سوفٹویر کو اعتراض نہ ہو تو محفل کا سابقہ سانچہ بحال کیا جائے ۔۔ دیگر باتیں تو ہوتی ہی رہیں گی۔والسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
جناب پرانے سانچے تو اب واپس نہیں آ سکتے، وہ اب قابل استعمال نہیں رہے ہیں۔ کسٹم سٹائل بعد میں شامل کیے جائیں گے۔ البتہ نستعلیق پر مبنی ایک ذیلی سٹائل جلد شامل کر دیا جائے گا۔
 

مغزل

محفلین
شکریہ ۔ نبیل بھائی ، اگر کوئی سابقہ تھیم موجود ہو تو میں بھی کام کر کے دیکھتا ہوں ، مجھے ذپ کر دیجے گا۔ یا لنک فراہم کر دیں ۔،
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے جمیل نوری نستعلیق فونٹ پر مبنی ایک ذیلی سٹائل شامل کر دیا ہے۔ اس سٹائل کے فونٹ سائز کو ایڈجسٹ کرنے پر ابھی کام کرنے کی ضرورت ہے۔وقت ملنے پر اسے بھی ٹھیک کرنے کی کوشش کروں گا۔
 
فونٹ سائز کم از کم 14 کریں۔

جی۔ کم از کم 16 ہو جائے تو اور بھی اچھا ہے۔ وائڈ اسکرین والوں کیلئے مزید بہتر ہوگا۔

یہ بھی بت دیا کیجئے کہ کس کس جگہ کے فونٹ کا سائز بڑھایا جائے۔ تھیم اتنی کامپلیکس ہے کہ اس میں کم و بیش چالیس جگہوں پر تو فونٹ کی ڈیفینیشن موجود ہی ہوگی۔ بہر کیف کچھ مقامات کے فونٹ قطعی نہیں بڑھائے جا سکتے کیوں کہ چھوٹی اسکرین پر کئی چیزیں ایکسیسبل نہیں رہ جائیں گی۔ ہاں پیغامات وغیرہ کا سائز بڑھانے میں کوئی مسئلہ نہیں۔
 

خواجہ طلحہ

محفلین
میرے خیال سے تو جب تک ڈیفالٹ فونٹ تے نہیں پاجاتا اورجب تک نستعلیق فونٹس کی سٹائل شیٹس وغیرہ صحیح سے شامل نہیں ہوجاتی ،اس وقت تک فونٹ سائز کو نہ چھیڑا جائے۔
 
میں نے نستعلیق اسٹائل میں کئی جگہوں پر فونٹ سائز ایڈجسٹ کر دیا ہے۔

طلحہ بھائی ابھی فوری تدوین میں اردو ایڈیٹر شامل نہیں ہے لیکن آپ اضافی اختیارات میں جا کر استفادہ کر سکتے ہیں۔
 

محمدصابر

محفلین
میے خیال میں اپ گریڈ تو یقیناً بہتر سوفٹویر پر کیا گیا ، مگر محفل کاسانچہ خاصا نا مانوس ہے اور پہلے کی نسبت بھدا بھی، ۔ نسعلیق کی غیر موجودگی اور کھل رہی ہے ، ۔ پہلے ہم پیغامات ادوار کے حساب سے تلاش کرسکتے ہے اب وہ سلسلہ بھی موقوف ہے ، اگر محفل کے سوفٹویر کو اعتراض نہ ہو تو محفل کا سابقہ سانچہ بحال کیا جائے ۔۔ دیگر باتیں تو ہوتی ہی رہیں گی۔والسلام
ادوار والے لنکس تو کام کر رہے ہیں جیسا کہ میں ایک دن کا لنک استعمال کرتا ہوں۔
 

الف عین

لائبریرین
ایک بات یہ کہ کئی بار کہہ چکا ہوں کہ یہاں ترجمے میں عربی کی ی (دو نقطوں والی) استعمال ہوئی ہے۔ اس کو درست کر لیں، کم از کم اپ گریڈ کے وقت تو شاکر القادری ساحب کی یہ غلطی درست کی جا سکتی ہے۔
ہاں فائر فاکس میں بھی قوسین درست لگ رہے ہیں، ()
 

الف عین

لائبریرین
اور لگے ہاتھوں کلیدی تختے میں تھوڑی سی تبدیلی کر دی جائے تو بہتر ہے، یعنی زیر اور زبر کی جگہیں الٹی کر دی جائیں، تاکہ وہ ان پیج اور دوسرے سارے اردو صوتی کی بورڈس کے مطابق ہو جائے
 
Top