اپگریڈ کے مسائل؟

زیک

مسافر
میں نے فیس بک کنکٹ سسٹم بھی دوبارہ انسٹال کر دیا ہے۔ اگر آپ کو اپنے فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعہ محفل پر لاگ ان کرنے میں مسئلہ ہو تو بتائیں۔
 
ایک بات یہ کہ کئی بار کہہ چکا ہوں کہ یہاں ترجمے میں عربی کی ی (دو نقطوں والی) استعمال ہوئی ہے۔ اس کو درست کر لیں، کم از کم اپ گریڈ کے وقت تو شاکر القادری ساحب کی یہ غلطی درست کی جا سکتی ہے۔

حکم کی تعمیل کر دی گئی ہے۔
 
دائیں طرف جہاں شمولیت کی تاریخ نظر آتی ہے ابھی تک ی نقطوں والی ہی نظر آرہی ہے مثلا جولائی یا فروری وغیرہ

سلیم بھائی ہمارے علم ہیں ہے یہ بات لیکن اس میں تبدیلی میرے دائرہ کار سے باہر ہے۔ کیوں کہ اس کا تعلق فورم سے نہیں بلکہ اس مشین کے لوکیل سے ہے جہاں فورم انسٹال ہے۔
 
ذاتی پیغام کا عنوان لکھتے ہوئے ہر حرف دو بار لکھا جاتا ہے۔ نبیل بھائی کیا آپ اس مسئلہ کو دیکھ لیں گے ذرا۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
ابنِ سعید بھائی۔ ہو سکے تو فورم میں "برائے مہربانی" کو بدل کر "براہِ مہربانی" کر دیا جائے۔ جواب ارسال کرتے ہوئے برائے مہربانی لکھا ہوا آتا ہے جو کہ غلط ہے، صحیح براہِ مہربانی ہے۔
 

مغزل

محفلین
عکس کا ربط یہ ہے ۔
سعود بھائی ،
اپگریڈ کے بعد ایک بات میں نے محسوس کی کہ ’’ نظامت ‘‘ کا ’’کارخانہ ‘‘ ۔۔ ’’ مدیر ‘‘ کے لیے کیسے عیاں ہوگیا ؟؟
ازراہِ کرم اسے دیکھ لیجے ، یا پھر یہ محض ترجمہ کی غلطی ہے ۔ ویسے ’’ نئے پیغامات ‘‘ کی تلاش پر یہ ’’ کار خانہ ‘‘ مجھے نظر آیا۔
والسلام

یہ ’’ نظامت ‘‘ کاکارخانہ ہے
یاں وہی ہے جو ’’ اختیار ‘‘ کیا
 

مغزل

محفلین
میں نے جمیل کے تینوں فونٹ (بشمول کشیدہ) انسٹال کر رکھے ہیں ، براؤزر نارمل ایکس پی کا ہے ، ایڈٹ ایریا میں تو نستعلیق نظر آرہا ہے ۔مگر فورم ایشیا ء نسخ میں ۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے ڈاؤنلوڈ سسٹم کے پرمیشنز میں کچھ تبدیلی کی ہے۔ اب بھی اگر کسی کو فائلیں ڈاؤنلوڈ کرنے میں کوئی مسئلہ پیش آئے تو اس کے بارے میں یہاں بتا دیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
محمود، چیک کرکے دیکھیں کہ آپ کو صرف کنٹرول ہی نظر آ رہے ہیں یا آپ کو یہ اختیارات بھی حاصل ہیں۔
جمیل نوری نستعلیق فونٹ میرے پاس تو ٹھیک چل رہا ہے۔ احتیاطاً دوبارہ ڈاؤنلوڈ سیکشن سے اتار کر اسے انسٹال کر لیں۔
 

arifkarim

معطل
جمیل نوری نستعلیق کا تھیم بالکل ٹھیک کام کر رہا ہے۔ شکریہ۔ ذاتی پیغامات کے کوٹا کا مسئلہ ابھی بھی موجود ہے۔
 

مغزل

محفلین
شکریہ نبیل بھائی ، جمیل نستعلیق کا معاملہ تو حل ہوگیا۔
صرف دکھائی دے رہا ہے ۔، میں نے اسی لڑی کو چسپاں کرنے کی کوشش کی ، مگر پیغام آیا کہ :
وی بلیٹن پیغام
You do not have permission to stick/unstick threads

Thread: اپگریڈ کے مسائل؟
Forum: آپ کی تجاویز ، آرا اور شکایات
 

arifkarim

معطل
کیا آپ سب کے پاس فارم کی سرچنگ کام کر رہی ہے؟ میرے پاس فارم اپگریڈ سے قبل کی پوسٹس ظاہر نہیں ہو رہیں!
 
عکس کا ربط یہ ہے ۔
سعود بھائی ،
اپگریڈ کے بعد ایک بات میں نے محسوس کی کہ ’’ نظامت ‘‘ کا ’’کارخانہ ‘‘ ۔۔ ’’ مدیر ‘‘ کے لیے کیسے عیاں ہوگیا ؟؟
ازراہِ کرم اسے دیکھ لیجے ، یا پھر یہ محض ترجمہ کی غلطی ہے ۔ ویسے ’’ نئے پیغامات ‘‘ کی تلاش پر یہ ’’ کار خانہ ‘‘ مجھے نظر آیا۔
والسلام

یہ ’’ نظامت ‘‘ کاکارخانہ ہے
یاں وہی ہے جو ’’ اختیار ‘‘ کیا

آپ پریشان نہ ہوں یہ صرف ترجمے کی وجہ سے ایسا ہے۔ میں اسے بدل کر "ادارت کے اختیارات" کر دیتا ہوں یا کوئی بہتر بدل اگر بتا سکیں۔
 
Top