میڈیم کرننگ کے بعد بعد بھی تحریر پڑھنا انتہائی دشوار ہے۔ دو الفاظ کے مابین فاصلہ نہ ہونے کے برابر ہے اور یہ پہلی نظر میں ایک ہی لفظ لگتا ہےیہ ریزلٹ پلگ ان میں میڈیم کرننگ کے بعد ہے
کرننگ صرف مبین جمیل نستعلیق اور تاج نستعلیق میں کام کرتی ہے اور تاج نستعلیق میں تو بہت سے اشوز ہیں ابھیکوئی صاحب اس پلگ ان کے ساتھ اردو عماد نستعلیق یا نفیس نستعلیق کا بھی نمونہ دکھادیں۔۔۔۔۔۔۔۔
انپیج سے بہتر کے کئی مطالب نکالے جا سکتے ہیں۔ کوشش کریں شاید بات کی تہہ تک پہنچ سکیںعارف بھائی ستم ظریفی تو یہ ہے کہ آپ نے ہی یہ لڑی شروع کی ہے اور اس کا عنوان لکھا ہے۔
’’اڈوبی انڈیزائن میں انپیج سے بہتر خودکار کرننگ حاصل کریں!‘‘
جبکہ آپ ہی اب اس بات کو زور دے کر لکھ رہے ہیں کہ کرننگ کہیں زیادہ ہے اور کہیں کم ہے۔
تاج کے ساتھ جو جو اشوز ہیں وہ اگر یہاں شیئر کرتے جائیں تو سید منظر صاحب کو گزارش کی جائے گی کہ وہ اسے درست کر دیںکرننگ صرف مبین جمیل نستعلیق اور تاج نستعلیق میں کام کرتی ہے اور تاج نستعلیق میں تو بہت سے اشوز ہیں ابھی
استاد محترم! آپکی خواہش پر ہم نے کئی بار اس مراسلے کو ڈھونڈنے کی بہت کوشش کی پر ہمیں وہ کہیں نہیں ملا۔ ہو سکتا ہے وہ آپنے القلم فارم پرپوسٹ کیا ہو؟ اگر آپکے پاس اسکا بیک اپ موجود ہے تو چیک کر لیں شاید وہاں اسکا ریکارڈ موجود ہو۔
:
محمد بلال!
اللہ آپ کو خوش رکھے۔۔۔ آپ جتنے اونچے قد کے ہیں ۔۔۔ اردو کے ساتھ اخلاص و محبت کے حوالہ سے آپ کا قدو کاٹھ اس سے بھی کہیں بلند ہے۔ میں ہمیشہ سے آپ کے کام کا معترف رہا ہوں۔ بلکہ جہان قلم ویب سائٹ کی بنیادی نوعیت کی تعمیر بھی تو آپ کے ہاتھوں ہوئی۔ پچھلے دنوں آپ کی تحریر۔۔ ۔ ۔ ۔ الف سے اردو ۔۔۔ ب سے بابا پڑھی تھی ۔۔۔ میں نے اسی وقت الف نظامی سے کہہ دیا کہ اگر بلال تقریب میں آئے تو ان سے یہ تحریر پڑھوایئے گا۔۔۔ معلوم نہیں وہ کیوں مس ہو گئی۔۔۔۔ مجھے بھی آتے ہی ادبیات کے چیئرمین صاحب کے سپرد کر دیا گیا۔۔ وہاں ان کے ساتھ بیٹھا رہا۔ محفلین کے ساتھ تقریب سے پہلے تو بات کرنے کا موقع ہی نہیں مل سکا۔ تقریب کے بعد البتہ دو بزرگوں افتخار اجمل بھوپال اور تلمیذ کے ساتھ باتیں ہوتی رہیں جناب افتخار اجمل بھوپال کی تمنا مختصرلیکن تمہید طولانی تھی بد اخلاقی ہوتی اگران کو چھوڑ کر دوسری جانب متوجہ ہوتا۔ کوشش تو کرتا رہا ہوں کہ سب سے ملاقات رہے لیکن اتنی عزت افزائی کے بعد یقینا میں بہت زیاد خوش اور مسرور تھا اور اسی عالم کیف میں اگر کچھ غلط ہوگیا تو اسے میں بھول یا خطا جانیئے گا۔ یقینا اس میں ارادہ کی کوئی کارفرمائی نہ تھی۔ مجھے خود بعد میں بہت زیادہ احساس ہوا کہ شاید بلال میرے رویہ کو کسی ناراضگی پر محمول کرے۔ لیکن واللہ ایسا نہیں ہے۔ مجھے اگر ابن سعید کی طرح قدرت کلام حاصل ہوتی اور بیان و منطق پر عبور ہوتا تو میں بہت ساری وجوہات اور عذر بیان کر سکتا۔ لیکن حقیقت تو یہی ہے کہ واقعی میں آپ کی جانب توجہ نہ دے پایا اور یہ میری بھول چوک یا سہو ہے۔ اس میں ارادہ قطعا نہیں تھا۔میں اس بھول چوک کے لیے آپ سے براہ راست معافی کا خوستگا ہوں۔ امید ہے کہ در گزر کیجئے گا۔ آپ نے تقریب کی روداد بہت احسن انداز میں لکھی ہے جزاک اللہ خیرا۔۔۔۔ میرا مقصد مرزا جمیل احمد صاحب پر تنقید کرنا ہرگز نہیں تھا۔ انہوں نے گوکہ تجارتی بنیادوں پر کام کیا لیکن بہرحال اردو زبان کو اس سے بہت فائدہ ہوا ۔ پھر میں نے اپنی گفتگو میں جناب فاروق سرور خان کے حوالے سے یہ بھی بتایا تھا کہ تازہ ترین اطلاع کے مطابق اب مرزا صاحب بھی اپنے ترسیموں کو عام کرنے کی اجازت دے چکے ہیں۔۔۔ اس لیے اب جمیل نوری نستعلیق کے استعمال پر بھی کوئی قدغن باقی نہیں رہی۔ البتہ مرزا صاحب کے صاحبزادے نے تاج نستعلیق خریدنے کی خوہش ظاہر کی تھی جس کے جواب میں میں نے انہیں بتا دیا تھا کہ اگر اس کی عوامی ریلیز کو روکنے کی شرط عائد کی گئی تو مجھے یہ قبول نہیں ہوگی۔ سو اس طرح یہ معاملہ ختم ہو گیا۔ اسی طرح ان پیج والے (پاکستان میں ان پیج کے ڈیلر رحمان گرافکس والے اقبال صاحب) کا کہنا بھی یہی تھا کہ عوامی ریلیز کی صورت میں ہم اسے نہیں خریدیں گےسو یہ معاملہ ختم ہو گیا۔
آپ کی روداد بہت خوبصورت ہے۔ میں شکرگزار ہوں کہ آپ نے اتنی محبت کا اظہار کیا جمالیات کا (شاکرالقادری نمبر) آپ کو نہیں ملا مجھے دکھ ہے میں شرمندہ ہوں اور اس کا ازالہ آپ کو بذریعہ ڈاک ارسال کر کے کرونگا:
پھر میں نے اپنی گفتگو میں جناب فاروق سرور خان کے حوالے سے یہ بھی بتایا تھا کہ تازہ ترین اطلاع کے مطابق اب مرزا صاحب بھی اپنے ترسیموں کو عام کرنے کی اجازت دے چکے ہیں۔۔۔ اس لیے اب جمیل نوری نستعلیق کے استعمال پر بھی کوئی قدغن باقی نہیں رہی۔ البتہ مرزا صاحب کے صاحبزادے نے تاج نستعلیق خریدنے کی خوہش ظاہر کی تھی جس کے جواب میں میں نے انہیں بتا دیا تھا کہ اگر اس کی عوامی ریلیز کو روکنے کی شرط عائد کی گئی تو مجھے یہ قبول نہیں ہوگی۔ سو اس طرح یہ معاملہ ختم ہو گیا۔ اسی طرح ان پیج والے (پاکستان میں ان پیج کے ڈیلر رحمان گرافکس والے اقبال صاحب) کا کہنا بھی یہی تھا کہ عوامی ریلیز کی صورت میں ہم اسے نہیں خریدیں گےسو یہ معاملہ ختم ہو گیا۔
یقیناً شاکرالقادری کیساتھ ہوئی ہوگی کیونکہ 1913 میں تو میرے دادا جان مرحوم بھی پیدا نہیں ہوئے تھےشاکر قادری سے اور آپ سے 1913 میں اس موضوع پر بات ہوئی تھی
شاکرالقادری کو جھوٹ بولنے کی کوئی ضرورت ہی نہیں اسکی وجہ یہ ہے کہیہ محترم شاکر قادری کا اپنا بیان ہے، جس کا حوالہ شاکر نے دیا ہے میں ان کے اپنے بیان کے بارے میں کیا کہہ سکتا ہوں۔ یہ شاکر کے اپنے بیان کا حوالہ ہے ، محترم شاکر کو کچھ غلط فہمی ہے۔ شاکر قادری سے اور آپ سے 2013 میں اس موضوع پر بات ہوئی تھی کہ آپ مرزا طارق جمیل کے ساتھ کام کیجئے ، میں نے کبھی نہیں کہا کہ مرزا صاحب عام استعمال کی ایسی کوئی اجازت دے چکے ہیں۔ ۔ اگر ایسا ہوتا تو میں بر سرعام اعلان کرتا۔ ایسی بات زبانی نہیں ہوتی بلکہ اس کی کچھ نا کچھ دستاویز بھی ہوتی،
محترم مرزا جمیل احمد کے لکھے ہوئے نوری نستعلیق کے لکھے ہوئے لگیچرز کا ایک بڑا بنڈل میرے پاس ضرور موجود ہے جو کہ جناب نے تحفتاً مجھے عنایت کیا تھا لیکن جناب نے کبھی اپنے ترسیموں کے استعمال کی اجازت نہیں دی ۔ جناب کے ہاتھ سے لکھے ہوئے اصلی ترسیمے نوری نستعلیق کا خصوصاً اور اردو زبان کا عموماً ایک تاریخی حصہ ہیں۔ یہ ای میل میں عارف آپ کو فارورڈ کرچکا ہوں، جس میں نوری نستعلیق کے ترسیمے، اور جناب مرزا جمیل احمد ساتھ ساتھ دیکھے جاسکتے ہیں۔
مزے کی بات یہ ہے کہ دئے گئے دھاگے میں جناب شاکر القادری نے اردو زبان کے ایک محسن کے کام کو تجارتی قرار دے کر اس کی قیمت کم کرنے کی کوشش کی پھر مجھ سے جھوٹ منسوب کیا اور پھر خود ہی اپنے ہی بیان کا حوالہ بھی دے رہے ہیں۔ کوئی نا کوئی غلط فہمی ہے جناب کو۔
تو عرض یہ ہے کہ مجھے ان صاحب کو بیساکھی بنانے کی ضرورت نہیں ۔
شاکرالقادری صاحب نے تفصیل سے بتایا کہ ایک دفعہ ہم نے مرزا جمیل احمد سے نوری نستعلیق کو مفت کرنے کے متعلق رابطہ کیا تھا مگر کوئی خاطر خواہ نتائج نہ نکل سکے۔ مگر اب فاروق سرور خان صاحب کی وساطت سے پتہ چلا ہے کہ مرزا جمیل احمد نے نوری نستعلیق مفت کر دیا ہے اور اب اس کے مفت استعمال پر کوئی پابندی نہیں۔