اڈوب فوٹوشاپ سی سی 2015 میں تصاویر کی کوالٹی بہتر کریں!

تفنن کے لغوی مانی کیا ہیں؟
تَفَنُّن {تَفَن + نُن} (عربی)
ف ن ن، فَن، تَفَنُّن
عربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزید فیہ کے باب تَفَعُّل سے مصدر ہے اور اردو میں بطور حاصل مستعمل ہے۔ اردو میں عربی زبان سے اصل حالت اور معنی کے ساتھ داخل ہوا۔ اردو میں سب سے پہلے 1772ء کو فغان کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔
اسم نکرہ (مذکر - واحد)
معانی
1. چہل، دل لگی، خوش طبعی، تفریح، ہنسی مذاق۔
"شعرا نے اس نئے اضافہ کو قبول کر کے اس میں تفنن پیدا کیا۔"، [1]
2. شغل، مشغلہ، دل بہلانا۔
"صبح اور تیسرے پہر شربت اور تفنن کی خاطر میوے کھلائے۔"، [2]
3. دل بستگی کے مشاغل، تفریحی یا فرصت کے مشاغل۔
"تفنن انسان کی زندگی کو گوارا رکھنے کا ایک ذریعہ ہے۔"، [3]
diversion, relaxation, pastime, amusement, fun
 
Top