اک تجلّی تری گماں میں ہے ۔۔۔فاتح الدین بشیر

محمد بلال اعظم

لائبریرین
نہایت محترم فاتح بھائی کی ایک خوبصورت نعت

اک تجلّی تری گماں میں ہے
جلوہ تیرا ہر اک زباں میں ہے

سب ترے ہی وجود کے باعث
جتنا کچھ بھی مرے مکاں میں ہے

جس کو پی کر سنبھل گیا انساں
مے وہ بس تیری ہی دکاں میں ہے

با مسمّیٰ محمّدﷺ اسم ترا
تجھ سا کوئی نہیں جہاں میں ہے

جس سے دنیا بدل گئی یک لخت
سوز وہ تیرے ہی فغاں میں ہے

میں محمّدﷺ کی مدح کر پاؤں
یہ بھلا کب مرے گماں میں ہے

ہدیۂ نعت رسول مقبول ﷺ از فاتح الدین بشیر
 

رانا

محفلین
سبحان اللہ۔ بہت ہی عمدہ دل کی گہرائیوں سے جذبات قلمبند کئے گئے ہیں۔
جس کو پی کر سنبھل گیا انساں
مے وہ بس تیری ہی دکاں میں ہے
لازوال سچائی۔​

بہت شکریہ شئیر کرنے کے لئے۔
 

عمراعظم

محفلین
جس کو پی کر سنبھل گیا انساں
مے وہ بس تیری ہی دکاں میں ہے
سبحان اللہ۔ عشقِ رسولﷺ میں سر شار اشعار۔
بہت ہی عمدہ فاتح بھائی۔
شکریہ محمد بلال اعظم بھائی ۔ شیئر کرنے کے لئے۔
 

مہ جبین

محفلین
با مسمّیٰ محمّدﷺ اسم ترا​
تجھ سا کوئی نہیں جہاں میں ہے​

جس سے دنیا بدل گئی یک لخت​
سوز وہ تیرے ہی فغاں میں ہے​

سبحان اللہ​
بہت عمدہ کلام ہے ماشاءاللہ​
جزاک اللہ​
 

نایاب

لائبریرین
سبحان اللہ
کیا خوب جذب و عشق سے بھرپور ہے صدا ۔۔۔
بہت خوب انتخاب پر بہت دعائیں محترم بلال بھائی
 
Top