جیا راؤ
محفلین
السلام علیکم
مجھے جویریہ رفیق راؤ کہتے ہیں۔
میرا تعلق "روشنیوں کے شہر" کراچی سے ہے۔
میں بی ایس سی (میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی) سال آخر کی طالبہ ہوں۔
محفل کے بارے میں اپنے بڑے بھائی کاشف رفیق (کمپیوٹنگ فورم) سے معلومات حاصل ہوئیں۔
جب اس محفل کا مشاہدہ کیا تو دل باغ باغ ہو گیا۔ ما شاءاللہ بہت ہی خوب محفل ہے۔
شعر و شاعری سے شغف اور تھوڑا بہت لکھنے لکھانے کا شوق "آپ کی شاعری" تک کھینچ لایا مگر وہاں جو شاعر حضرات کی اعلٰی ترین کاوشیں نظر سے گزریں تو اپنی ادنٰی شاعری نقار خانے میں طوطی کی سی آواز محسوس ہوئی۔
مگر قوی امید ہے کہ آپ تمام اساتزہ کی موجودگی میں کچھ نہ کچھ سیکھنے کا موقع ملتا رہے گا اور ہماری طفلانہ کاوش کچھ نہ کچھ پختگی حاصل کر ہی لے گی۔ انشاءاللہ !