تعارف اک طفلِ سادہ !

شمشاد

لائبریرین
محسن بھائی میں نے کہا تھا ناں، اب دیکھ لیں "کہیں آپ انہیں لڑکا تو نہیں سمجھ رہیں " بدل دی ناں آپ کی جنس۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ تو اچھی بات نہیں ہے ناں کہ سب الجھیں اور آپ ان کی الجھنیں دیکھ کر لطف اندوز ہوں۔+دل توڑنا+
 

شمشاد

لائبریرین
بچے ہمارے دور کے چالاک ہو گئے۔

سادہ تو نہیں رہے آج کے طفل، یہ تو بڑے بڑوں کے کان کاٹتے ہیں۔
 

محسن حجازی

محفلین
کتنا وقت بیت گيا۔۔۔ یہ مراسلے یوں ہی یہیں رہیں گے۔ بس اک ہم نہیں رہیں گے۔ آج اس دھاگے پر آ کر یوں لگ رہا ہے جیسے کوئی تیس برس بعد اپنے آبائی قصبے یا پرانے سکول پہنچ جائے اور پہچاننے کی کوشش کرے کہ کون کہاں بیٹھتا تھا اور کہاں پر کیا ہوتا تھا۔۔۔ اس دھاگے پر نوک جھونک کو بھی دو سال ہونے کو ہیں۔
 

محسن حجازی

محفلین
میرا خیال ہے کہ زکام کے سبب ایک کے دو سال لکھے گئے ہیں۔ :grin:
خیر کون سا سرکاری نوکری کے لیے درخواست دی ہے جو ایک دو سال کے آگے پیچھے سے فرق پڑ جائے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
شکر ہے خالی زکام ہی ہے۔ کہیں ساتھ میں نزلہ وغیرہ نہیں ہے۔ ورنہ یہ مدت کیا سے کیا ہو جاتی۔
 
Top