محب علوی
مدیر
ہم کون ہوتے ہیں حقہ پانی بند کرنے والے۔ حق تو یہ ہے کہ حقے کا زمانہ لد چکا اور پانی کارپوریشن والوں نے بند کیا ہوگا۔ یہاں تو پانی کے ساتھ ساتھ بجلی اور گیس بھی بند ہیں
محب نہ صرف اعلی ادبی ذوق رکھتی ہوں بلکہ شعر و ادب پر میرا ایک احسان عظیم بھی ہے جو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا اور وہ یہ احسان یہ ہے کہ میں شعر نہیں کہتی
نہ صرف سے آغاز کرکے یقینا جملے کو بہت پرلطف کر دیا اور یہ تجسس پیدا کردیا کہ جانے اور کیا کیا سامان حشر آفریں رکھتی ہو مگر جس احسان عظیم کا ذکر کیا وہ تو مدت سے میں بھی شاعری پر دھرے رکھتا ہوں یعنی
تمہاری طرح شعر نہ کہا ویسے اب سوچتاہوں کہ اردو شاعری مزید اس احسان کا بار اٹھانے سے معذور ہے سو یہ کرم کا سلسلہ جلد موقوف کر دوں