اک کڑی نظر!

عاطف بٹ

محفلین
کافی مشکل کام ہے :) بلکل ایسا ہی جیسے چیف جسٹس کا وزیراعظم کو خط لکھنے کا آرڈر :)
وقت کا بہت پابند ہوں ( خاندانی عادت ہے :) )
صفائی پسند حد سے زیادہ
ضدی ہوں بہت
کاہل ہوں بلا کا یہ تو سب کو پتا ہے :)
مرزا جی، وقت کا پابند بھی اور کاہل بھی، یہ بات کچھ ہضم نہیں ہوئی! :)
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
لگی لپٹی نہیں رکھتا۔
اپنی ذات پر اکثر دوسروں کو ترجیح دیتا ہوں۔
معاملات کو عقلی و علمی دلائل پر پرکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔
کوئی مافوق الفطرت کہانیاں سنائے تو زور سے قہقہہ نکل جاتا ہے۔ حالانکہ عام حالات میں میں مسکرانے پہ اکتفا کرتا ہوں۔
کاروباری معاملات میں اللہ اور رسول یا مذہب کے ناجائز استعمال پر سخت غصہ آتا ہے۔
قطار کا خیال نہ رکھنے والے لوگوں کو ناپسند کرتا ہوں۔
وقت کی پابندی نہیں ہو پاتی۔
گھما پھرا کر بات نہیں کر سکتا اور جعل سازی سے شدید نفرت کرتا ہوں۔ (4 برس قبل جب ،اس عادت کے تحت ،پاکستان واپس آ کر کاروبارشروع کیا تو یاروں نے ڈرایا کہ تُم ناکام ہو جاؤ گے لیکن یہی عادت آج مجھے ان پر کاروباری فوقیت دلا چکی ہے۔)
یہ مشتے از خروارے ہے۔ ورنہ بہت طویل فہرست ہے جو پیش کی جا سکتی ہے۔
خوب بہت خوب!
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
کافی مشکل کام ہے :) بلکل ایسا ہی جیسے چیف جسٹس کا وزیراعظم کو خط لکھنے کا آرڈر :)
وقت کا بہت پابند ہوں ( خاندانی عادت ہے :) )
صفائی پسند حد سے زیادہ
ضدی ہوں بہت
کاہل ہوں بلا کا یہ تو سب کو پتا ہے :)
خوب بہت خوب!
 
زبیر مرزا

محفلین
مرزا جی، وقت کا پابند بھی اور کاہل بھی، یہ بات کچھ ہضم نہیں ہوئی! :)
کاہل ان معاملات میں کہ کچھ لکھنا ، بازارجانا ،فون کرنا، کسی کے گھرجانا وغیرہ :)
صفائی کا تعلق طبیعت سے ہے ( نفاست پسندی کہہ لیں :) )
اوروقت کی پابندی تو خاندانی عادت ہے کوئی چوائس نہیں :)
 
ساجد

محفلین
انسان خوبیوں اور خامیوں کا اک حسین مرقع ہے!
اگر اپنی ذات کو خود اپنے ہی روبرو کردیا جائے تو یہ خامیاں اور خوبیاں کھل کر سامنے آتی ہیں،
لیکن اس کے لیئے اک کڑی نظر ڈالنا بے حد ضروری ہے، ایسی نظر جو ہم دوسروں پر تانے رکھتے ہیں۔
ایک آئینہ چاہیئے جس سے آپ کے دل کے اجالے اور من کی کثافتیں سامنے آجائیں۔
آپ کے خیال میں وہ کونسی دو خوبیاں ہیں جنہیں آپ خود میں موجود پاکر مسرور ہوتے ہیں؟
اور وہ کونسی دو خامیاں ہیں جنہیں سوچ کر رنجیدہ ہوتے ہیں کہ یہ نہیں ہونی چاہیئے تھیں؟
عنوان پڑھتے وقت "ک" پر پیش پڑھتا رہا۔ سچ کہتا ہوں کہ جب تک مراسلہ کھول نہ لیا ایک تجسس ہی رہا کہ یہ کیا عنوان ہوا بھئی۔ وہ تو مراسلے کا متن پڑھ کر سمجھ آئی کہ یہ "کُڑی" نہیں کڑی ہے۔:)
 
احمد علی

محفلین
عرض کیا ہے

خُوبیوں کا تعین تو آپ لوگ ہی کر سکتے ہیں

رہی خامیوں کی بات۔۔۔ توکسی سیانے کا قول ہے کہ

کبھی بھی کسی محفل میں اپنی خا میوں کا ذکر نہ کرو کیونکہ

آپ کے محفل سے جاتے ہی یہ کام خود بخود ہو جائے گا
 
لیکن بھیا وہ تو دوسروں کی نظر کہے گی نا
اور آپ کی نظر کیا کہتی ہے؟
 
Top