اگر آپ منتظم بن گئے تو۔۔۔۔۔۔۔۔:cool2:

طالوت

محفلین
موضوع سے ہٹنے پر معذرت
پوسٹ نمبر 6 میں طالوت بھائی نے جٹ صاحب کی پہلی پوسٹ کا اقتباس دیا ہے جبکہ اقتباس میں جٹ صاحب کے نام کی بجائے ”اصل پیغام ارسال کردہ از: decent.killer“ لکھا ہوا آ رہا ہے۔ میں یہ جاننا چاہتا تھا کہ یہ اقتباس دیتے ہوئے طالوت بھائی نے تبدیلی کی ہے یا پھر کہیں کوئی ایرر تو نہیں آ رہا۔ کیونکہ اس طرح کی چند ایک چیزیں اور جگہ بھی دیکھیں ہیں جیسے آج ایک پرانا دھاگہ دیکھ رہا تھا اس میں بھی اقتباس دیا ہوا تھا لیکن جس پوسٹ کا اقتباس دیا تھا وہ پوسٹ موجود ہی نہیں تھی۔ اگر پوسٹ کسی وجہ سے ختم بھی کی گئی ہو لیکن پھر بھی اس کے نشان باقی رہتے ہیں۔
منتظمین سے گذارش ہے کہ وہ یہ معاملہ دیکھیں کہ کیا واقعی مسئلہ ہے یا پھر مجھے کوئی غلطی فہمی ہو رہی ہے۔
ارے بلال ، ایسی حرکتیں میں کہاں کرتا ہوں ۔ اور پر سے مزاج بھی جارحانہ ، میں تو سمجھا کہ یہاں کسی ناکردہ گناہ کی سزا بھگتنا پڑے گی ۔
وسلام
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
اگر میں منتظم بن گئی تو سب سے پہلے وجی بھائی کو ڈس مس کروں نگی کیونکہ انہوں نے مجھے منتظم ہونے کی صورت میں بین کر نے دھمکی کی ہے:mad:
 

شمشاد

لائبریرین
خبردار وجی بھائی میرے دوست ہیں،

ویسے انہوں نے صرف دھمکی ہی دی ہے ناں۔ عمل تو نہیں کیا ناں۔
 

dxbgraphics

محفلین
اگر میں منتظم بن گیا تو جہاں کہیں اسلامی شعائر سے متعلق ہلکے الفاظ یا کوئی نفرت کا اظہار نظر آتا میں اس کو حذف کرتا۔
 

عثمان

محفلین
اگر میں منتظم بن گیا تو جہاں کہیں اسلامی شعائر سے متعلق ہلکے الفاظ یا کوئی نفرت کا اظہار نظر آتا میں اس کو حذف کرتا۔

قطع کلامی معاف۔۔۔
پھر تو اس محفل میں آپ اکیلے ہی رہ جاتے۔ کہ ہر وہ شخص جو آپ کے تصور کئے نظریات سے معمولی اختلاف بھی رکھتا ہے۔ گناہ گار ہے اور "اسلامی شعائر سے نفرت" کرتا ہے۔ :cool:
 

جٹ صاحب

محفلین
حالانکہ میں نے موضوع کے شروع میں منتظم اعلٰی کا لکھا ہے پھر بھی سب منتظم کہہ رہے ہیں۔ لگتا ہے کوئی منتظم اعلٰی بننا ہی نہیں چاہتا:)
 

شمشاد

لائبریرین
سیاہ ستدانوں سے صاحب سلامت دور کی اچھی
نہ ان کی دوستی اچھی نہ ان کی دشمنی اچھی
 
Top