اگر آپ منتظم بن گئے تو۔۔۔۔۔۔۔۔:cool2:

عثمان

محفلین
آپ اپنی اکیلی جان کو محفل سمجھنے کی غلطی نہ کیجئے۔ :grin: باقی اگر آپ کو برا لگا ہو تو پھر بھی معذرت ;)

عزیزم۔۔
اپنے سابقہ مراسلات ، اہل فورم بشمول موڈریٹرز سے مڈبھیڑ۔۔۔ اور محفل کے کچھ حصوں میں بین ہونے کی تاریخ پر ہی نظر ڈالیے۔ بہت کچھ واضح ہوجائے گا۔:)
برا میں اُن کی بات کا مناتا ہوں جنہیں میں سنجیدہ لیتا ہوں۔ ;)
 

شمشاد

لائبریرین
آپ سب بھلے ہی جو کچھ مرضی کرتے رہیں، بس میری کرسی کی طرف آنکھ اٹھا کر بھی نہ دیکھیے گا۔ ہاں، بتائے دے رہا ہوں۔ :)
 

عثمان

محفلین
آپ ہر وقت کرسی پر تو نہیں بیٹھے رہتے نا۔
جب اٹھیں گے تو چپکے سے گھسیٹ لوں گا۔ :noxxx:
 

شمشاد

لائبریرین
ایسے ہی گھسیٹ لیں گے، میں نے بھی اصلی والی ایلفی لگائی ہوئی ہے۔ ہلے گی بھی نہیں۔
 

بلال

محفلین
ارے بلال ، ایسی حرکتیں میں کہاں کرتا ہوں ۔ اور پر سے مزاج بھی جارحانہ ، میں تو سمجھا کہ یہاں کسی ناکردہ گناہ کی سزا بھگتنا پڑے گی ۔
وسلام

دراصل آج کل محفل میں بس آئے دو چار موضوع دیکھے اور پڑھے اس لئے یہ نہیں پتہ کہ آج کل کیا کیا گپ شپ چل رہی ہیں۔ آپ کی طرف سے تبدیلی والی بات اس لئے کی ہو سکتا ہے آپ جٹ صاحب کو مذاق میں ایسا کچھ کہتے ہوں۔ باقی زیادہ فکر یہ تھی کہ کہیں محفل میں کوئی مسئلہ تو نہیں آیا کیونکہ ایک دو جگہ اور بھی ایسا لگا تھا تو سوچا منتظمین کو آگاہ کر دیا جائے۔
رہی بات مزاج کی تو پتہ نہیں یہ کب سے جارحانہ ہو گیا جبکہ ہم نے تو عاشقانہ رکھا ہوا تھا۔:grin::grin::grin: خیر مزاج تبدیل کر دیا ہے۔
 

dxbgraphics

محفلین
عزیزم۔۔
اپنے سابقہ مراسلات ، اہل فورم بشمول موڈریٹرز سے مڈبھیڑ۔۔۔ اور محفل کے کچھ حصوں میں بین ہونے کی تاریخ پر ہی نظر ڈالیے۔ بہت کچھ واضح ہوجائے گا۔:)
برا میں اُن کی بات کا مناتا ہوں جنہیں میں سنجیدہ لیتا ہوں۔ ;)

یار خود کلامی میں تو آپ کو بڑا باحوصلہ سمجھا تھا۔ لیکن یہ کیا آپ نے تو عورتوں والے حربے شروع کر دیئے۔ ;)



مزید یہ بتائیں کہ آپ کو کون سے نام سے پکاروں۔ خود کلامی یا عثمان۔ (میرے چھوٹے بھائی کا نام بھی عثمان ہے )
 

شمشاد

لائبریرین
کوئی بات نہیں۔ میں خود ہی بیٹھ جاؤں گا۔

بیٹھنا ہی پڑے گا۔ اور تھوڑی جگہیں ہیں۔

رات کے وقت چور ایک گھر میں گھسا اور صاحب خانہ کو جگا کر کہنے لگا “جلدی بتاؤ، سونا کہاں ہے؟“

صاحب خانہ نے آنکھ ملتے ہوئے جواب دیا “سارا گھر خالی پڑا ہے کہیں بھی سو جاؤ۔“
 

عثمان

محفلین
یار خود کلامی میں تو آپ کو بڑا باحوصلہ سمجھا تھا۔ لیکن یہ کیا آپ نے تو عورتوں والے حربے شروع کر دیئے۔ ;)



مزید یہ بتائیں کہ آپ کو کون سے نام سے پکاروں۔ خود کلامی یا عثمان۔ (میرے چھوٹے بھائی کا نام بھی عثمان ہے )

آپ بلاتکلف مجھے میرے نام سے پکار سکتے ہیں۔ ناصرف یہ کہ یہ بہتر ہے بلکہ گفت شنید میں رابطہ بھی بہتر ہوتا ہے۔:)

عورتوں والے حربے کی بات نہیں بلکہ میں صرف آپ کی بات کا ترکی بہ ترکی جواب دینے کی کوشش میں تھا۔ :)

میں مختلف اقسام کی شخصیات اور نظریات کے حامل افراد سے گفت و شنید کا خواہاں رہتا ہوں۔ بس اتنی سی عرض ہےکہ وہ اپنی سنائیں اور میری سنیں۔ ایک دوسرے پر اپنی رائے نافذ نہ کریں۔
 

طالوت

محفلین
انتظامی صلاحیتیں پیدا کی جائیں اور ان کا اظہار کیا جائے اور اور اردو محفل پر متواتر آئیں تو ضرورت سمجھی جائے تو نظامت کی پیشکش کی جاتی ہے ۔ مگر اسے عہدہ سمجھنے کی بجائے ذمہ داری سمجھنا چاہیے جس کی بد قسمتی سے ہمارے ہاں روایت ذرا کم کم ہی پائی جاتی ہے۔
وسلام
 
Top