اگر آپ مونگ پھلیاں کھاتے ہیں۔۔۔

محمداحمد

لائبریرین

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہممم!

ہمیں سردیوں کی سبزیاں پسند ہیں۔ سیم پھلی، گاجر مولی آلو ٹماٹر :ROFLMAO:

ابھی کل پرسوں سنگھاڑے بھی کھائے ہیں۔
لیکن گاجر مولی آلو ٹماٹر تو گرمیوں میں بھی ہوتے ہیں نا۔۔۔۔۔
سنگھاڑے ۔۔۔۔۔۔ مزے کے تھے؟؟؟

ہم نے شکر قندی کھائی۔۔۔ کافی سالوں بعد :ROFLMAO:
 
آپ بھی یاسمین بہنا کی طرح روز آتے ہوں گے۔ :) :)

یعنی خاموش خاموش!

ایسے تو ہم نے بھی محفل میں چار چھ ماہ گزارے ہیں۔ یہ آنا بھی کوئی آنا ہے۔ :)
ہم ہرگز خاموشی سے نہیں آتے ،بس آج کل اب والی لڑیاں آباد کر رکھیں
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ بھی یاسمین بہنا کی طرح روز آتے ہوں گے۔ :) :)

یعنی خاموش خاموش!

ایسے تو ہم نے بھی محفل میں چار چھ ماہ گزارے ہیں۔ یہ آنا بھی کوئی آنا ہے۔ :)
شاید کوئی وقت ہی ایسا ہوتا ہے جب انسان موجود ہوتے ہوئے بھی موجود نہیں ہوتا۔۔۔
اللہ پاک بہتری فرمائیں اور محفل کی رونقیں برقرار رہیں۔ آمین
 
محمداحمد

لائبریرین
لیکن گاجر مولی آلو ٹماٹر تو گرمیوں میں بھی ہوتے ہیں نا۔۔۔۔۔
گاجر مولی خاص سردیوں کی فصل ہے۔
سنگھاڑے ۔۔۔۔۔۔ مزے کے تھے؟؟؟
جی اچھے تھے۔ یہ کبھی کبھی کھائے جائیں تو اچھے لگتے ہیں۔ :)
ہم نے شکر قندی کھائی۔۔۔ کافی سالوں بعد
اچھا!

شکرقندی ہماری امی کو بہت پسند ہے۔ :)
 
سید عمران

محفلین
موقع ملے تو مونگ پھلیاں بھی ضرور کھائیں تاکہ ہمیں مونگ پھلیوں کے فوائد پر الگ سے تحریر نہ لکھنی پڑے۔
فوائد کے بعد مونگ پھلی کھانے کے نقصانات کی فہرست:

۱) آپ خالی پیٹ مونگ پھلی کھانے سے شدید موشن کی بیماری میں مبتلا ہوسکتے ہیں جس کے باعث آپ کے فاسٹ موشن سلو موشن میں تبدیل ہوجائیں گے۔ گھر میں بیگم اور دفتر میں باس کے ناخوشگوار رویے دل برداشتہ کرکے ڈپریشن میں مبتلا کردیں گے۔ نتیجۃً ڈاکٹر کی فیس اور میڈکل اسٹور والے پر پیسے خرچ ہوں گے۔ اس کا سب سے برا اثر گھر کے بجٹ پر پڑے گا اور آپ جو بچتیں کرکرکے دوسری تیسری شادیوں کی پلاننگیں فرمارہے تھے وہ سارے منصوبے زمیں بوس ہوجائیں گے اور آپ خالی خولی ہوائی بوسے کرتے رہ جائیں گے۔

۲) مونگ پھلی کھانے کے فوراً بعد پانی پینے، پھل چکھنے، ٹھنڈی چیز کے چسکے لینے یا کسی بھی قسم کی ترشی کا استعمال ڈائیریکٹ آپ کا گلا جا پکڑے گا، پھر آپ میاؤں میاؤں کرتے رہ جائیں گے، میاں ہونے کا بھرم کسی کام نہ آئے گا۔ نہ گھر میں بیگم کو منہ توڑ جواب دینے کے قابل رہیں گے، نہ باہر آلی موالی کے منہ لگنے جوگے بچیں گے، حد تو یہ کہ باس کی الٹی سیدھی بکواس پر اوٹ پٹانگ بہانے بھی نہ بناسکیں گے۔ نیز مزید کچھ کھانے پینے کے چکر میں نگلنے سے جو تکلیف ہوگی وہ چھکے چھڑادینے کے لیے کافی وافی ہوگی۔ نتیجہ یہ نکلے گا کہ متلا دینے والے غرارے کرنے ہوں گے، ڈاکٹر کو فیس دینی ہوگی اور میڈیکل اسٹور والے پر جمع پونجی لٹانی ہوگی۔ اس وقت آپ افسوس کریں گے کہ لٹانی ہی تھی تو یہ جمع پونجی کسی اور پر لٹاتے۔ یہاں ’’کسی اور‘‘ سے ہر ایک ’’کوئی اور‘‘ مراد لے سکتا ہے۔ ویسے بھی یہ جملہ معترضہ تھا جسے افادہ عام کے لیے مونگ پھلی کے نقصانات کے ذیل میں درج کردیا گیا ہے۔

۳) مونگ پھلی کھانے کے درمیان اگر کسی نے غلطی سے پنکھے کا بٹن دبا دیا تو وہ طوفانِ بدتمیزی برپا ہوگا جس کے اثرات آپ کی سات نسلوں تک پہنچیں گے۔ مونگ پھلی کے چھلکے آپ کا بستر، قالین، فرش، لحاف، گدے اور کپڑوں کو اس طرح اپنی لپیٹ میں لیں گے کہ مونگ پھلی کھانے کا مزہ تو کرکرا ہوگا ہی بیگم بچوں اور دیگر مہمانوں کے ہاتھوں اتنا ذلیل ہوں گے کہ اس زندگی سے وہ والی موت بھی بہتر لگنے لگے گی جو گیدڑ کو آتی ہے۔ اس پر صفائی کا کام بھی مصیبت پیٹتے ہوئے آپ ہی کو کرنا ہوگا۔ بیگم بچے ہاتھ بھی نہ لگائیں گے۔ کیوں کہ وہ تو آپ کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑے ہوں گے۔

۴) مونگ پھلی کھانا تو بہت بعد کی بات ہے پہلے تو اسے لانا ہی کار دارد ہے۔ کڑکڑاتی ہوئی سخت سردی میں بیوی کی صلاواتوں کے علاوہ شوہر کو ٹھٹھرنے کے لیے کوئی اور بلا گھر سے نہیں نکلواسکتی۔ آپ لشتم پشتم مونگ پھلی والے کے اڈے پر پہنچیں گے تو دیکھیں گے کہ وہاں اس کا نام و نشان تک نہیں ہے۔اب آپ گلی گلی مجنوں کی طرح اسے ڈھونڈتے پھریں گے کیوں کہ بیگم نے واضح طور پر دھمکی دے رکھی تھی کہ خبردار جو مونگ پھلی لیے بغیر گھر میں گھسے تو، ٹانگیں توڑ کر ہاتھ میں دے دوں گی تمہارے!!!
 
آخری تدوین:
فوائد کے بعد مونگ پھلی کھانے کے نقصانات کی فہرست:
۱) آپ خالی پیٹ مونگ پھلی کھانے سے شدید موشن کی بیماری میں مبتلا ہوسکتے ہیں جس کے باعث آپ کے فاسٹ موشن سلو موشن میں تبدیل ہوجائیں گے۔ گھر میں بیگم اور دفتر میں باس کے ناخوشگوار رویے دل برداشتہ کرکے ڈپریشن میں مبتلا کردیں گے۔ نتیجۃً ڈاکٹر کی فیس اور میڈکل اسٹور والے پر پیسے خرچ ہوں۔ اس کا سب سے برا اثر گھر کے بجٹ پر پڑے گا اور آپ جو بچتیں کرکرکے دوسری تیسری شادیوں کی پلاننگیں فرمارہے تھے وہ سارے منصوبے زمیں بوس ہوجائیں گے اور آپ خالی خولی ہوائی بوسے کرتے رہ جائیں گے۔

۲) مونگ پھلی کھانے کے فوراً بعد پانی پینے، پھل چکھنے، ٹھنڈی چیز کے چسکے لینے یا کسی بھی قسم کی ترشی کا استعمال ڈائیریکٹ آپ کا گلا جا پکڑے گی، پھر آپ میاؤں میاؤں کرتے رہ جائیں گے، میاں ہونے کا بھرم کسی کام نہ آئے گا۔ نہ گھر میں بیگم کو منہ توڑ جواب دینے کے قابل رہیں گے نہ باہر آلی موالی کے منہ لگنے جوگے بچیں گے، حد تو یہ کہ باس کی الٹی سیدھی بکواس پر اوٹ پٹانگ بہانے بھی نہ بناسکیں گے۔ نیز مزید کچھ کھانے پینے کے چکر میں نگلنے سے جو تکلیف ہوگی وہ چھکے چھڑادینے کے لیے کافی وافی ہوگی۔ نتیجہ یہ نکلے گا کہ متلا دینے والے غرارے کرنے ہوں گے، ڈاکٹر کو فیس دینی ہوگی اور میڈیکل اسٹور والے پر جمع پونجی لٹانی ہوگی۔ اس وقت آپ افسوس کریں گے کہ لٹانی ہی تھی تو یہ جمع پونجی کسی اور پر لٹاتے۔ یہاں ’’کسی اور‘‘ سے ہر ایک ’’کوئی اور‘‘ مراد لے سکتا ہے۔ ویسے بھی یہ جملہ معترضہ تھا جسے افادہ عام کے لیے مونگ پھلی کے نقصات کے ذیل میں درج کردیا گیا ہے۔

۳) مونگ پھلی کھانے کے درمیان اگر کسی نے غلطی سے پنکھے کا بٹن دبا دیا تو وہ طوفانِ بدتمیزی برپا ہوگا جس کے اثرات آپ کی سات نسلوں تک پہنچیں گے۔ مونگ پھلی کے چھلکے آپ کا بستر، قالین، فرش، لحاف، گدے اور کپڑوں کو اس طرح اپنی لپیٹ میں لیں گے کہ مونگ پھلی کھانے کا مزہ تو کرکرا ہوگا ہی بیگم بچوں اور دیگر مہمانوں کے ہاتھوں اتنا ذلیل ہوں گے کہ اس زندگی سے وہ والی موت بھی بہتر لگنے لگے گی جو گیدڑ کو آتی ہے۔ اس پر صفائی کا کام بھی مصیبت پیٹتے ہوئے آپ ہی کو کرنا ہوگا۔ بیگم بچے ہاتھ بھی نہ لگائیں گے۔ کیوں وہ تو آپ کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑے ہوں گے۔

۴) مونگ پھلی کھانا تو بہت بعد کی بات ہے پہلے تو اسے لانا ہی کار دادر ہے۔ کڑکڑاتی ہوئی سخت سردی میں بیوی کی صلاواتوں کے علاوہ شوہر کو ٹھٹھرنے کے لیے کوئی اور بلا گھر سے نہیں نکلواسکتی۔ آپ لشتم پشتم مونگ پھلی والے کے اڈے پر پہنچیں گے تو دیکھیں گے کہ وہاں اس کا نام و نشان تک نہیں ہے۔اب آپ گلی گلی مجنوں کی طرح اسے ڈھونڈتے پھریں گے کیوں کہ بیگم نے واضح طور پر دھمکی دے رکھی تھی کہ خبردار جو مونگ پھلی لیے گھر میں گھسے تو، ٹانگیں توڑ کر ہاتھ میں دے دوں گی تمہارے!!!
ہم فوری توبہ بجا لاتے ہیں ۔
 
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
Top