اگر آپ کو پوری زندگی کہا جائے صرف ایک ہی کھانا کھاؤتو کون سا کھانا کھانا پسند فرمائیں گے آپ ؟

فرقان احمد

محفلین
لیکن دودھ میں چکناہٹ (فیٹس) کی بہت بڑی تعداد ہوتی ہے لہذا کولیسٹرول سے محفوظ رہنے کے لیے اسے مسلسل غذا بنانا طبی لحاظ سے شائد مضرِ صحت ہو لیکن مونگ پھلی دل کے عارضے سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔ ناصرف دل کا عارضہ بلکہ ریزرورٹول اور فائٹوکیمیکل سرطان اور گردوں کی وراثتی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔ اس میں موجود وافر مقدار میں پروٹین بلڈ پریشر کو اعتدال میں رکھتی ہے۔ اس کے اجزاء ہلکے پھلکے ہوتے ہیں اور آسانی سے ہضم ہو جاتے ہیں
اچھا تو یہ بات ہے؛ اس بار مونگ پھلی صاحبہ کی خیر نہیں۔۔۔!
 
رباب واسطی

محفلین
اچھا تو یہ بات ہے؛ اس بار مونگ پھلی صاحبہ کی خیر نہیں۔۔۔!
اس میں آرگینین اور امائینو ایسڈ سمیت 8 طرح کے پروٹین ہیں جو کہ مکمل خوراک ہیں اور طاقت کا بہت بڑا منبع۔ خیال رہے جن لوگوں کو معدے میں تیزابیت ہے یا چہرے پر دانوں کا انبار ہے وہ اس سے پرہیز کریں اور ہفتے میں ایک بار مٹھی بھر مونگ پھلی کا استعمال کرکے اپنی غذاکو متوازن کر سکتے ہیں
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
لیکن دودھ میں چکناہٹ (فیٹس) کی بہت بڑی تعداد ہوتی ہے لہذا کولیسٹرول سے محفوظ رہنے کے لیے اسے مسلسل غذا بنانا طبی لحاظ سے شائد مضرِ صحت ہو لیکن مونگ پھلی دل کے عارضے سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔ ناصرف دل کا عارضہ بلکہ ریزرورٹول اور فائٹوکیمیکل سرطان اور گردوں کی وراثتی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔ اس میں موجود وافر مقدار میں پروٹین بلڈ پریشر کو اعتدال میں رکھتی ہے۔ اس کے اجزاء ہلکے پھلکے ہوتے ہیں اور آسانی سے ہضم ہو جاتے ہیں

اچھا بابا اچھا!

کل سے ہم بھی سب کچھ چھوڑ کر مونگ پھلی ہی کھائیں گے۔ :) :)
 
سیما علی

لائبریرین
دال چاول مجھ بنگالی کی مرغوب غذا ہے میر ی والدہ مرحومہ پرودگار درجات بلند فرمائے ۔۔۔ہمیشہ ہمیں بنگالی پکارتیں
 
Top