اگر میں ایڈمن ہوتا

فاتح

لائبریرین
کچھ عرصے سے کچھ انتہائی "دانشور" قسم کے "دوستوں" کے عالمانہ و فاضلانہ و مدبرانہ و فقیہانہ و وغیرانہ قسم کے بیانات و حرکات دیکھ کر ہمارے ذہنِ ناتوانا میں یہ سوال کلبلانا شروع ہوا کہ
اگر میں ایڈمن ہوتا۔۔۔
ہم اس دھاگے میں اپنے خیالات کا اظہار تو یقیناً گاہے بگاہے فرماتے ہی رہے ہیں گے لیکن آپ سب سے بھی عاجزانہ و ملتمسانہ درخواست ہے کہ اگر کبھی آپ کے ذہنِ جوانانہ میں یہ خیال وارد ہوا ہو یا اب آپ نے اس انداز میں سوچنا شروع کیا ہو تو یہاں لکھتے جائیے کہ اگر آپ ایڈمن ہوتے تو کیا کرتے؟
اگر آپ چاہیں تو ہماری طبع میں قسط وارانہ بھی لکھ سکتے ہیں۔
ان تمام آنہ دو آنہ میں اکثرانہ ابن سعیدانہ ہیں۔
 
ایڈمن ہونے کے بعد ہمیں اپنی اس بے بسی کا شدت سے احساس ہوا کہ ہم بذات خود، خود کو ایڈمن کی ذمہ داری سے نجات نہیں دلا سکتے۔ یہ نظام اس کی اجازت نہیں دیتا۔ :) :) :)
 

فاتح

لائبریرین
ایڈمن ہونے کے بعد ہمیں اپنی اس بے بسی کا شدت سے احساس ہوا کہ ہم بذات خود، خود کو ایڈمن کی ذمہ داری سے نجات نہیں دلا سکتے۔ یہ نظام اس کی اجازت نہیں دیتا۔ :) :) :)
تو آپ ایک اور دھاگا کھول سکتے ہیں کہ "اگر میں ایڈمن نہ ہوتا"۔ :)
 

نایاب

لائبریرین
اس عالمی گاؤں میں وہ حال دیکھا ایڈمن شپ دیانتداری سے نبھانے والے ایڈمنز کرام کا
کہ
انگور کھٹے ہیں کو سچ مان کبھی بھولے سے بھی اس اختیار کا خواب نہیں دیکھا ۔
 

فاتح

لائبریرین
کچھ عرصے سے کچھ انتہائی "دانشور" قسم کے "دوستوں" کے عالمانہ و فاضلانہ و مدبرانہ و فقیہانہ و وغیرانہ قسم کے بیانات و حرکات دیکھ کر ہمارے ذہنِ ناتوانا میں یہ سوال کلبلانا شروع ہوا۔
"دانشور" اور "دوستوں" پر ایک واقعہ یاد آیا کہ ایک وکیل نے کمرۂ عدالت میں دوسرے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا
آپ جھوٹ بول رہے ہیں۔۔۔
دوسرے وکیل نے جواب دیا "جی ہاں! میں آپ سے بات کرتے ہوئے ہمیشہ جھوٹ ہی بولتا ہوں مثلاً میں آپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہتا ہوں "مائی لرنڈ برادر" حالانکہ نہ تو آپ میرے بھائی ہیں اور نہ ہی لرنِڈ"۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ صحیح ہے سعود بھائی ایک نیا دھاگہ کھول لیتے ہیں "اگر میں ایڈمن نہ ہوتا"

ویسے ایڈمن تو آپ بعد میں ہیں، پہلے تو ایک رکن ہی ہیں ناں۔
 

محمد امین

لائبریرین
فاتح بھائی لگتا ہے آپ میں وصی شاہ والے جراثیم آگئے ہیں۔۔۔چلے رات تک ایک نظم لکھ مارئیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کاش میں تیری محفل کا ایک ایڈمن ہوتااااااااااااااااااااااااااااااااا
 

عثمان

محفلین
میں ایڈمن ہوتا تو محفل کو تالا لگا کر نکل جاتا۔
اندر بند محفلین چیختے چلاتے اور باہر موجود محفلین دروازہ کھٹکھٹاتے رہ جاتے۔
:cry2::timeout:
 

عثمان

محفلین
ارے نہیں ، میں تو کہہ رہا ہوں کہ وہ اندر سے چیخ کر سوال پوچھ لیں گے۔ میں باہر سے چیخ کر جواب دے دوں گا۔ ;)
 
Top