اگر میں ایڈمن ہوتا

فاتح

لائبریرین
پتا نا کون تھا وہ اُلو دی کن جس نے ریاضی ایجاد کیا ۔ نا ریاضی ہوتا نا ابا جی گن گن کے پیسے دیا کرتے ۔ :idontknow2:
ریاضی کے ساتھ "سائنس" بھی پڑھائی جاتی ہے جو ہمیں یہ بتاتی ہے کہ سائنٹفک طریقوں پر ابا جی کی جیب سے پیسے کیسے نکالے جاتے ہیں۔ ہاہاہاہاہا
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
ریاضی کے ساتھ "سائنس" بھی پڑھائی جاتی ہے جو ہمیں یہ بتاتی ہے کہ سائنٹفک طریقوں پر ابا جی کی جیب سے پیسے کیسے نکالے جاتے ہیں۔ ہاہاہاہاہا
وہ سارے فارمولے اب جا کے یاد ہوئے ہیں لالہ 21 سال گزر گئے ان کا کیا ؟:cool:
 
شمشاد

لائبریرین
ابا جی کی جیب سے پیسے نکلوانے کے لیے سائنس کی کیا ضرورت ہے، کئی ایک دیسی نسخے ہی بہت ہیں۔
 
محمد امین

لائبریرین
اور کوئی گالی نہیں بچی تھی حضور کہ ایک چور سے ملا دیا ہمیں۔۔۔ اس چور نے تو خود یہ خیال مجید امجد کی نظم "کاش میں تیرے بُنِ گوش کا بُندا ہوتا" سے چوری کیا تھا۔

جی اصل نظم میرے علم میں ہے مگر میں نے جان بوجھ کر وصی شاہ سے ملایا :ROFLMAO:
 
محمد امین

لائبریرین
کاش میں تیری اس بزم میں اڈمن ہوتا

رات کو جب کبھی محفل میں نہ آتا تُو
تو شرارت سے مری بَین بھی ہوجاتا تُو
صبح کو جب کبھی محفل میں تُو لوگن کرتا
داخلہ تیرا میں پھر بھی نا ممکن کرتا

اتنا تو میں نے لکھ دیا اب اسے کوئی اور آگے بڑھائے :)
 
اگر میں ایڈمن ہوتی تو ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
آپ کے ٹوئین بھیا نے اس دھاگے عنوان میں پوری چالاکی سے "ایڈمن ہوتی" کی گنجائش کی خارج کر دی تھی۔ اور کچھ عجب نہیں کہ اس دھاگے کا آئیڈیا تو تھوپا ہی ہے، عنوان بھی ہمارے ہی سر تھوپ دیں۔ :) :) :)
 
فاتح

لائبریرین
کاش میں تیری اس بزم میں اڈمن ہوتا

رات کو جب کبھی محفل میں نہ آتا تُو
تو شرارت سے مری بَین بھی ہوجاتا تُو
صبح کو جب کبھی محفل میں تُو لوگن کرتا
داخلہ تیرا میں پھر بھی نا ممکن کرتا
واہ واہ واہ واہ واہ واہ واہ واہ
 
فاتح

لائبریرین
آپ کے ٹوئین بھیا نے اس دھاگے عنوان میں پوری چالاکی سے "ایڈمن ہوتی" کی گنجائش کی خارج کر دی تھی۔ اور کچھ عجب نہیں کہ اس دھاگے کا آئیڈیا تو تھوپا ہی ہے، عنوان بھی ہمارے ہی سر تھوپ دیں۔ :) :) :)
اس گنجایش کے ختم ہونے سے بھلا کیا فرق پڑے گا۔۔۔ مثال اسی مراسلے میں موجود ہے کہ آپ نے جیسے مذکر و مونث کو خلط ملط کیا ہے۔ اور ہمیں یقین ہے کہ ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی سارا لزام بوالعجبیِ کتابت کے سر جانے والا ہے۔
 
ایڈمن ہونے کے ناطے ہم نے وہ کیا جس کی نہ نظر آنے والی مثال اوپر موجود ہے۔ :) :) :) :) :)
 
Top