مبصر میاں۔ چونکہ آپ خود اپنی اردو کی درستی کے متمنی ہیں، اس لیے میں اس مراسلے میں آپ کے املا کی اغلاط کی نشاندہی اور تصحیح کیے دیتا ہوں۔
عنوان:
اگر پاکستان میں انتخابات کل ہوئیں، تو آپ کس کو ووٹ دیں گے ؟
ہوئیں نہیں، ’’ہوں‘‘۔ مزید یہ کہ جملے کی ساخت بھی درست کرنے کی ضرورت ہے۔ اس جملے کو یوں لکھنا چاہیے۔
’’اگر پاکستان میں کل انتخابات ہوں تو آپ کس کو ووٹ دیں گے؟‘‘
جنتا نہیں ’’جانتا‘‘ ۔۔۔ جنتا تو ہندی میں عوام کو کہا جاتا ہے
لکن نہیں ’’لیکن‘‘ ۔۔۔ لکن عربی میں تو درست ہے، اردو میں نہیں
’’میں کس کو ووٹ دوں گا، نہیں جانتا، لیکن آپ کیا سوچتے ہیں؟‘‘