اگر کسی نے ہنسا تو اسے پا کستان بھیج دیا جائےگا

فاخر

محفلین
جناب رحمانی صاحب، قابل اعتراض انداز گفتگو ہے۔ میرے ایسوں سے تو ایسا طرز تخاطب جائز ہے مگر ایک معزز صاحب علم محفلین سے بڑی زیادتی ہے۔ آپ اپنے دھاگے میں نہیں تو ذاتی مکالمے میں معذرت ضرور کیجے اور حسب ہدایت ترمیم کیجے۔ یقین کیجے اس میں کوئی مضائقہ نہیں۔
میں کیوں معذرت کروں؟ کوئی بڑا ہوگا ہوگا میرے لیے وہ کچھ بھی نہیں ہے لاشی و حقیر! ۔ میں کسی کو جانتا بھی نہیں ۔ براہ کرم مفت کے مشورہ اپنے پاس ہی رکھیں۔ اگر ہوسکے تو منتظمین سے کہہ دیں کہ وہ میری اس آئی ڈی کو بلاک کردیں۔ جان گیا کون کتنا پانی میں ہے ۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

فاخر

محفلین
ھا ھا ھا اس نئے پاکستان سے وہ واقف نہیں ہیں ویسے اس نئے پاکستان میں تو کچھ نیا نہیں ہورہا ہے سوائے یہ کہ پاکستانی روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے کم تر ہوتی جارہی ہے ۔ویسے خیر کی امید کرتے رہنی چاہیے ؛کیوں کہ لا تقنطوامن رحمۃ اللہ ! ‘‘ہر شر میں خیر پوشیدہ ہوا کرتا ہے اس زمانہ میں مدینہ جیسی ریاست قائم تو نہیں ہوسکتی ،البتہ خیالی پکاؤ پکایا جاسکتا ہے۔ اس سے کوئی روک تو نہیں سکتا۔
 
با ادب با نصیب! :)

نصیحت کرنے کا جی نہیں ہے، ایسے ہی خیال آیا کہ کوئی چھوٹا بڑا نہ بھی ہو، ہم کسی کو نہ بھی جانتے ہوں تو بھی دل میں رائی کے دانے کے برابر بھی نہ تو غرور کا مقام ہونا چاہیے اور نہ دل آزاری کو طول دینے کا سامان.

آپ کا ذوق اچھا ہے، مجھے یقین ہے آپ ہماری محفل میں اچھا اضافہ ہیں. اللہ تعالی آپ کے نصیب اچھے کریں اور مزید ترقی دیں! :)
 
ذوق بہتر ہونے سے کیا ہوتا ہے ؟ اور نہ ہی میں کبھی اس محفل کا ’’بہتر اضافہ‘‘ ہوسکتا ہوں ۔ کیوں کہ میں جانتاہوں کہ :’ہر شخص خودستائی کے مرض میں مبتلا ہے‘۔ اس سے قبل بھی خلیل الرحمن کے تبصرہ سے ہڑبونگ مچی تھی آج بھی مچی ہے اور ممکن ہے کہ آگے بھی مچے ۔ وہ صاحب شیرہ لگا کر گوشہ نشیں ہوجاتے ہیں اور پھر غول بیابانی کا جھنڈ میرے پوسٹ پر ٹوٹ پڑتا ہے۔ کوئی ’’مضحکہ خیز‘‘ کا آئی کن سے نواز ر ہا ہے تو کوئی ان لائک کررہا ہے ۔ ان کے عمل سے مجھے تو یہی مترشح ہوتا ہے کہ ایک شخص ہے جو اپنی لاٹھی سے ہانکنا چاہتا ہے ؛لیکن جب کوئی اس کے مزاحم ہوجائے تو پھر ا س کے حامی مخالف کو کسی طور قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہوتے ۔ جیسا کہ میرے ملک میں مودی کے بھکت (حامی) مودی کے مخالفین کو دیکھنا پسند نہیں کرتے اور شاید پاکستان میں پی ٹی آئی کے شدت پسند حامیوں کا بھی یہی عمل ہے۔ جیسا کہ عطاء الرحمن قاسمی کے ایک کالم سے واضح ہوتا ہے۔ خیر !سیاست سے مجھے کوئی لینا دینا نہیں ۔پہلے کبھی دلچسپی ہوا کرتی تھی ؛لیکن اب نہیں ہے۔ بات یہ ہے کہ:’ یہ اردو محفل ہے، اگر آپ نے کسی کے کلام ،عبارت جملے پر اعتراض کیا ہے تو پھر آپ کو آخری دم تک جواب کے لیے تیار رہنا چاہیے یہ نہیں کہ فقط اپنی بات کہہ دی اورشیرہ لگا کر چپ چپ نکل لیے۔ پھر ان کے حامیوں کی ایک جماعت آتی ہے جو ’محاذ‘ بناکر میدان میں ڈٹ جاتی ہے۔یہ اوچھی حرکت ہے۔اس سے گریز کیا جانا چاہیے ۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
غول بیابانی کا جھنڈ
"ماہ رمضان کے مہینے" میں "غول بیابانی کا جھنڈ" محض آپ پر ہی کیوں نزول فرماتا ہے ۔اس پر بھی کبھی فرصت میں غور فرمالیجیے گا (ابھی نہیں)۔
پھر ان کے حامیوں کی ایک جماعت آتی ہے جو ’محاذ‘ بناکر میدان میں ڈٹ جاتی ہے
آپ اخلاق و ادب کی کے ساتھ حق و صداقت کا علم تھامنا سیکھیے جس کے لیے ۔ پھر آپ کو کسی محاذ کی پروا کرنی نہیں پڑے گی ۔
ابھی آپ کے سیکھنے کے خاص دن ہیں ان دنوں کا فائدہ اٹھایئے۔
از خدا جوئیم توفیق ادب
بے ادب محروم ماند از فضل رب
 
فاخر

محفلین
از خدا جوئیم توفیق ادب
بے ادب محروم ماند از فضل رب
مجھے اسی نصیحت سے کلفت ہے! بھائی ! اس طرح کی نصیحت ان کے لیے ہے جو کسی کا شاگرد ہو میں کسی کا شاگرد نہیں جو کسی کے ادب و پاس کا لحاظ رکھوں؟ اس سے آپ کیا کہنا چاہتے ہیں؟ میں کسی کو اپنا استاد تسلیم کرلوں؟جب میں ’’فرد مخصوص‘‘ کو استاد ہی تسلیم نہیں کرتا تو پھر اس طرح کی نصیحت میرے خیال سے محض تعلی ، اور ذہنی شدت پسندی ہے اور اس کا میں مخالف ہوں۔ اور ہاں ! اس سے پہلے بھی کہہ چکا ہوں اور اب بھی کہتا ہوں کہ :’ میں یہاں کسی طرح کے فن اور ہنر کو سیکھنے کے لیے نہیں آیا اس سے بہیترے لوگ میرے محلے اور گلیوں میں ہیں جو شاعری کے تمام اسرار و غموض سے واقف ہی نہیں؛بلکہ اس کے تخلیق کار بھی ہیں ۔ میں تو محض ’’ٹھٹھول ‘‘ کے لیے ہی یہاں آتا ہوں۔
ماہ رمضان کے مہینے" میں "غول بیابانی کا جھنڈ" محض آپ پر ہی کیوں نزول فرماتا ہے ۔اس پر بھی کبھی فرصت میں غور فرمالیجیے گا (ابھی نہیں)
یہ تو وہ لوگ جانے جن کے نزدیک ماہ مقدس کی تقدیس و حرمت بھی کوئی معنی نہیں رکھتی ! میں کیا بتا سکتا ہوں؟ اور رہی بات نزول کی تو یہ بھی جان لیجئے ! اور آپ کو علم بھی ہوگا کہ :’شیطان تو ان مقدس ماہ میں قید ہوجاتا ہے ؛لیکن نفس کا شیطان جو شیطان کی معیت میں رہتے رہتے اس کا ہمزاد بن جاتا ہے وہ قید نہیں ہوتا ۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منع فرمایا ہے۔
بری بات۔
انھیں ان کے حال پہ چھوڑ دیں۔ السلام علیکم کہہ کے پرے ہوجائیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
بی جے پی کے دیش بھگتوں سے کہیے کہ اب پاکستان کے ساتھ'نیا'بھی لگایا کریں۔
جی آ چوہدری صاحب۔ یہاں کل "آپ کے جناح " کے پرانے پاکستان کے اینٹیں اکھیڑی جا رہی تھیں شد و مد کے ساتھ، نئے پاکستان میں لگانے کے لیے لیکن مدیران کی مہربانی کہ وجہ سے شاید وہ کی آپ کی نظروں سے اوجھل ہی رہ گئیں!
 
میاں جی، کس لڑی میں ؟
 
ذوق بہتر ہونے سے کیا ہوتا ہے ؟ اور نہ ہی میں کبھی اس محفل کا ’’بہتر اضافہ‘‘ ہوسکتا ہوں ۔ کیوں کہ میں جانتاہوں کہ :’ہر شخص خودستائی کے مرض میں مبتلا ہے‘۔ اس سے قبل بھی خلیل الرحمن کے تبصرہ سے ہڑبونگ مچی تھی آج بھی مچی ہے اور ممکن ہے کہ آگے بھی مچے ۔ وہ صاحب شیرہ لگا کر گوشہ نشیں ہوجاتے ہیں اور پھر غول بیابانی کا جھنڈ میرے پوسٹ پر ٹوٹ پڑتا ہے۔ کوئی ’’مضحکہ خیز‘‘ کا آئی کن سے نواز ر ہا ہے تو کوئی ان لائک کررہا ہے ۔ ان کے عمل سے مجھے تو یہی مترشح ہوتا ہے کہ ایک شخص ہے جو اپنی لاٹھی سے ہانکنا چاہتا ہے ؛لیکن جب کوئی اس کے مزاحم ہوجائے تو پھر ا س کے حامی مخالف کو کسی طور قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہوتے ۔ جیسا کہ میرے ملک میں مودی کے بھکت (حامی) مودی کے مخالفین کو دیکھنا پسند نہیں کرتے اور شاید پاکستان میں پی ٹی آئی کے شدت پسند حامیوں کا بھی یہی عمل ہے۔ جیسا کہ عطاء الرحمن قاسمی کے ایک کالم سے واضح ہوتا ہے۔ خیر !سیاست سے مجھے کوئی لینا دینا نہیں ۔پہلے کبھی دلچسپی ہوا کرتی تھی ؛لیکن اب نہیں ہے۔ بات یہ ہے کہ:’ یہ اردو محفل ہے، اگر آپ نے کسی کے کلام ،عبارت جملے پر اعتراض کیا ہے تو پھر آپ کو آخری دم تک جواب کے لیے تیار رہنا چاہیے یہ نہیں کہ فقط اپنی بات کہہ دی اورشیرہ لگا کر چپ چپ نکل لیے۔ پھر ان کے حامیوں کی ایک جماعت آتی ہے جو ’محاذ‘ بناکر میدان میں ڈٹ جاتی ہے۔یہ اوچھی حرکت ہے۔اس سے گریز کیا جانا چاہیے ۔
مجھے اسی نصیحت سے کلفت ہے! بھائی ! اس طرح کی نصیحت ان کے لیے ہے جو کسی کا شاگرد ہو میں کسی کا شاگرد نہیں جو کسی کے ادب و پاس کا لحاظ رکھوں؟ اس سے آپ کیا کہنا چاہتے ہیں؟ میں کسی کو اپنا استاد تسلیم کرلوں؟جب میں ’’فرد مخصوص‘‘ کو استاد ہی تسلیم نہیں کرتا تو پھر اس طرح کی نصیحت میرے خیال سے محض تعلی ، اور ذہنی شدت پسندی ہے اور اس کا میں مخالف ہوں۔ اور ہاں ! اس سے پہلے بھی کہہ چکا ہوں اور اب بھی کہتا ہوں کہ :’ میں یہاں کسی طرح کے فن اور ہنر کو سیکھنے کے لیے نہیں آیا اس سے بہیترے لوگ میرے محلے اور گلیوں میں ہیں جو شاعری کے تمام اسرار و غموض سے واقف ہی نہیں؛بلکہ اس کے تخلیق کار بھی ہیں ۔ میں تو محض ’’ٹھٹھول ‘‘ کے لیے ہی یہاں آتا ہوں۔

یہ تو وہ لوگ جانے جن کے نزدیک ماہ مقدس کی تقدیس و حرمت بھی کوئی معنی نہیں رکھتی ! میں کیا بتا سکتا ہوں؟ اور رہی بات نزول کی تو یہ بھی جان لیجئے ! اور آپ کو علم بھی ہوگا کہ :’شیطان تو ان مقدس ماہ میں قید ہوجاتا ہے ؛لیکن نفس کا شیطان جو شیطان کی معیت میں رہتے رہتے اس کا ہمزاد بن جاتا ہے وہ قید نہیں ہوتا ۔
مابدولت کو برخوردار افتخاررحمانی فاخر کے مزاج برہم کے ملاحظہ سے متعدد ماحولیاتی ( اردو محفل کے) تحفظات لاحق ہوگئے ہیں ، چنانچہ انداز تخاطب اور پیرایۂ مراسلت میں حلاوت و نرمی برتنے کی درخواست کرنے میں اپنے تئیں حق بجانب سمجھتے ہوئے امید قوی رکھتے ہیں کہ " عاقل را اشارہ کافی است " ۔ شکریہ ۔:):)
 
بڑوں کا ادب تو ہر معاشرے میں ہوتا ہے۔ آپ سے پہلے بھی استدعا کی تھی کہ یہ روّیے مثبت نہیں سمجھے جاتے۔ علم والوں کا، بڑوں کا احترام کرتے ہیں۔

یہ اخلاق حسنہ ہی ہیں جو کسی بھی قوم کی پہچان ہوتے ہیں ۔ ہماری آنے والی نسل کا اللہ ہی حافظ ہے ایک تو چھوٹے بڑے کالحاظ نہیں کرتے اور غلطی کا احساس دلایا جائے تو بجائے شرمندگی کے برا مناتے ہیں۔
 
میں کیوں معذرت کروں؟ کوئی بڑا ہوگا ہوگا میرے لیے وہ کچھ بھی نہیں ہے لاشی و حقیر! ۔ میں کسی کو جانتا بھی نہیں ۔ براہ کرم مفت کے مشورہ اپنے پاس ہی رکھیں۔ اگر ہوسکے تو منتظمین سے کہہ دیں کہ وہ میری اس آئی ڈی کو بلاک کردیں۔ جان گیا کون کتنا پانی میں ہے ۔

انا للہ و انا الیہ راجعون۔ اللہ اس قوم کو معاف کرے۔
 
جاسمن

لائبریرین
Top