اہلِ اظہار نہیں چاہنے والے مجھ کو، کس کے ہونٹوں سے گروں کون سنبھالے مجھ کو

سلمان حمید

محفلین
میں کافی عرصے سے شاعری اور اچھے شاعر کی پہچان میں وقت ضائع کر رہا تھا۔ آج ایک نسخہ ذہن میں آیا

اچھا شاعر مشکل بات کو بھی آسان کر کے بیان کرتا ہے
آسان بات کو مشکل کر کے بیان کرنا اچھے شاعر کا کام نہیں۔ یعنی پانی میں مدھانی چلانے سے مکھن نہیں نکلتا :)

شاعری کی خوبی اس کا اختصار :)

ایک بہت خوبصورت بات جس سے میں ذاتی طور پہ کافی حد تک متفق ہوں :)
 
مقدس

لائبریرین
پسندیدگی اور تعریف سننے کا شوق ہر انسان میں ہوتا ہے۔ شعراء اپنے احساس کو خوبصورتی سے شیئر کر کے داد اور تعریف سننا پسند کرتے ہیں۔ ورنہ احساس کا اظہار تو ہمارے ہاں سیاسی اور مذہبی دھاگوں پر بھی تھوک کے بھاؤ ملتا ہے :)
ایگری لیکن وہ تو ان کی اپنی فیلنگز ہوتیں ہیں۔۔ ان کے اپنے خالص جذبے۔۔ جو دوسروں تک پہنچتے پہنچتے بس آرڈنری لفظ رہ جاتے ہیں ۔۔ وچ میکس می سیڈ
 
سلمان حمید

محفلین
اسی لیے ناں مجھے شاعر لوگ کھسکے ہوئے لگتے ہیں۔۔ جانتے ہیں کہ یہ سب جو ان کے آگے پیچھے گھوم رہے ہیں، صرف ان لفظوں کی بدولت۔۔ ان کے لکھے ہوئے کو اپنے لیے اظہار کا ذریعہ بنانے کے واسطے۔۔ پھر بھی ٹائم ویسٹ کرتے پھرتے ہیں
سب سے پہلے تو کھسکا ہوا کہنے پر شکریہ :p
اور میں قیصرانی بھائی کے جواب سے متفق ہوں :)
پسندیدگی اور تعریف سننے کا شوق ہر انسان میں ہوتا ہے۔ شعراء اپنے احساس کو خوبصورتی سے شیئر کر کے داد اور تعریف سننا پسند کرتے ہیں۔ ورنہ احساس کا اظہار تو ہمارے ہاں سیاسی اور مذہبی دھاگوں پر بھی تھوک کے بھاؤ ملتا ہے :)
 
سلمان حمید

محفلین
اور جہاں متفق نہیں، وہاں اصلاح فرما دیں :)
اصلاح تو نہیں کہہ سکتے آپ کیوں کہ اپنا اپنا نظریہ ہوتا ہے جو ہر ایک کو عزیز بھی ہوتا ہے اور اپنی نظر میں سو فیصد ٹھیک بھی۔
لیکن میں آپ کی رائے میں سے کچھ معاملات میں اس لیے خاموش ہوں کہ چونکہ میرے پاس مشکل الفاظ کی کمی ہے تو میرا یہ کہنا کہ" مشکل الفاظ کی شاعری جو کہ مشکل پیرائے میں بیان ہو، اچھے شاعر کا کام نہیں ہے" کچھ ٹھیک نہیں لگے گا :)
مشکل الفاظ اور مشکل بنا کر ایک بات کو فلسفے کی رو سے گھما کر بیان کرنا بھی شاعری کا حسن ہو گا لکھنے والوں کی نظر میں :)
 
سلمان حمید

محفلین
بہت عمدہ غزل ہے۔ سلمان حمید بھائی بہت داد قبول فرمائیے۔

صرف مندرجہ ذیل مصرع پر دوبارہ غور کرلیجیے۔

اور ہاں!

اردو محفل میں خوش آمدید۔

تعریف کا بہت شکریہ خلیل بھائی۔ بس یہ کسی لکھے گئے خیال پہ دوبارہ غور کرنا مجھے اپنے خیالات سے زیادتی لگتا ہے۔ دیکھیں نا، خیال تو ایک تازہ تازہ پھوٹی ہوئی کونپل کی طرح ہے جو اسی باغ میں بڑھتا پھولتا ہے جیسا کہ اس کو دل کا ماحول ملتا ہے۔ اب وہ باہر آ گیا تو یا تو لوگ اس سے متفق ہوں گے یا نہیں۔ اب اس کو بدل دینا ویسے ہی ہے جیسے کہ میں اپنی سوچ، اپنا آپ بدل دوں۔ اب مجھے لگتا ہے کہ دنیاوی عشق خدا سے بیگانہ کر دیتا ہے اور خدا کی طرف لوٹنا بھی چاہو تو رہ رہ کر وہی ظاہری محبوب نماز تک میں آ کے آپ کو اپنے خالق سے ملنے نہیں دیتا۔
تو میں اب اس پر کیا غور کروں، آپ ہی راہنمائی فرما دیں :)
 
آخری تدوین:

قیصرانی

لائبریرین
اصلاح تو نہیں کہہ سکتے آپ کیوں کہ اپنا اپنا نظریہ ہوتا ہے جو ہر ایک کو عزیز بھی ہوتا ہے اور اپنی نظر میں سو فیصد ٹھیک بھی۔
لیکن میں آپ کی رائے میں سے کچھ معاملات میں اس لیے خاموش ہوں کہ چونکہ میرے پاس مشکل الفاظ کی کمی ہے تو میرا یہ کہنا کہ" مشکل الفاظ کی شاعری جو کہ مشکل پیرائے میں بیان ہو، اچھے شاعر کا کام نہیں ہے" کچھ ٹھیک نہیں لگے گا :)
مشکل الفاظ اور مشکل بنا کر ایک بات کہ فلسفے کی رو سے گھما کر بیان کرنا بھی شاعری کا حسن ہو گا لکھنے والوں کی نظر میں :)
دیکھئے شاعری اگر عوام الناس کے لئے لکھی جا رہی ہے تو انہی کی زبان میں ہوگی۔ اگر چند مخصوص فلسفیوں تک محدود رہنی ہے تو پھر اس شاعری کا کیا فائدہ :)
شاعر ہو کر الفاظ کی کمی؟ کیا یہ کھلا تضاد نہیں، بقول سہیل وڑائچ؟ :laugh:
 
سلمان حمید

محفلین
ایگری لیکن وہ تو ان کی اپنی فیلنگز ہوتیں ہیں۔۔ ان کے اپنے خالص جذبے۔۔ جو دوسروں تک پہنچتے پہنچتے بس آرڈنری لفظ رہ جاتے ہیں ۔۔ وچ میکس می سیڈ

دیکھیے آپ کے خالص جذبے ہمیشہ دوسروں کے لیے ویسے نہیں ہوتے جیسے کہ آپ نے دن رات کی محنت سے انہیں سینچا ہوتا ہے۔ کوئی قدردان مل جائے تو سبحان اللہ ورنہ اب شاعر صرف اس وجہ سے شاعری چھوڑدے، یہ کہاں کا انصاف ہے :)
 
اتنی ٹرائی کر رہی ہوں کہ آپ شاعری چھوڑ دیں پر ناں جی۔۔۔ شاعر بھائی صرف کھسکے ہوئے نہیں بلکہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ بھی ہوتے ہیں :rollingonthefloor:
 
سلمان حمید

محفلین
دیکھئے شاعری اگر عوام الناس کے لئے لکھی جا رہی ہے تو انہی کی زبان میں ہوگی۔ اگر چند مخصوص فلسفیوں تک محدود رہنی ہے تو پھر اس شاعری کا کیا فائدہ :)
شاعر ہو کر الفاظ کی کمی؟ کیا یہ کھلا تضاد نہیں، بقول سہیل وڑائچ؟ :laugh:
ہاہاہا بات تو سچ ہے آپ کی لیکن عوام الناس ہی اپنا معیار گرا بیٹھی ہے تو مشکل شاعری کرنے والے پھر لوگوں کے روز گرتے معیار کی وجہ سے اپنی شاعری تو نہیں بدل سکتے۔

یہ تو وہی بات ہو گئی کہ آپ کہیں کہ میں بہت اچھا فلسفی ہوں لیکن کیوں کہ آج کل کی نوجوان نسل ایس۔ایم-ایس پر آسان سے معشوقانہ اشعار ہی پڑھتی اور آگے بھیجتی ہے تو میں بھی آسان الفاظ میں شاعری کروں گا :biggrin:
 
سلمان حمید

محفلین
اتنی ٹرائی کر رہی ہوں کہ آپ شاعری چھوڑ دیں پر ناں جی۔۔۔ شاعر بھائی صرف کھسکے ہوئے نہیں بلکہ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ بھی ہوتے ہیں :rollingonthefloor:
آپ کوشش مت کریں کیونکہ میں بدقسمتی سے ایک سال سے اوپر ہو گیا، کوئی ایک شعر تک نہیں لکھ سکا۔ آپ جیت چکی ہیں :)
 
قیصرانی

لائبریرین
ہاہاہا بات تو سچ ہے آپ کی لیکن عوام الناس ہی اپنا معیار گرا بیٹھی ہے تو مشکل شاعری کرنے والے پھر لوگوں کے روز گرتے معیار کی وجہ سے اپنی شاعری تو نہیں بدل سکتے۔

یہ تو وہی بات ہو گئی کہ آپ کہیں کہ میں بہت اچھا فلسفی ہوں لیکن کیوں کہ آج کل کی نوجوان نسل ایس۔ایم-ایس پر آسان سے معشوقانہ اشعار ہی پڑھتی اور آگے بھیجتی ہے تو میں بھی آسان الفاظ میں شاعری کروں گا :biggrin:
اس کا جواب میرے خیال شریف سے کچھ یوں ملتا ہے کہ اگر کسی کو اپنے معیار تک لانا چاہتے ہیں تو پہلے ان کے رنگ میں رنگ کر ان کی بولی بولنا شروع کریں، پھر بتدریج انہیں ان کے درجے سے اپنے درجے تک لائیں۔ ورنہ سعئ لاحاصل ہے :)
 
جنہیں شاعری سمجھ نہیں آتی وہ بھی اکثر صورت گر کی صورت گری کو دل کی گہرائی سے محسوس کرکے اس میں گم ہوچکے ہوتے ہیں۔ فرق یہ ہے کہ انکی ترجیحات میں شاعری نام کی کوئی چڑیا نہیں ہوتی۔
 
مقدس

لائبریرین
جنہیں شاعری سمجھ نہیں آتی وہ بھی اکثر صورت گر کی صورت گری کو دل کی گہرائی سے محسوس کرکے اس میں گم ہوچکے ہوتے ہیں۔ فرق یہ ہے کہ انکی ترجیحات میں شاعری نام کی کوئی چڑیا نہیں ہوتی۔
آسان اردو پلیز بھائی
 
عمر سیف

محفلین
ہوں زمیں بوس مگر خود کو گھسیٹے جاؤں
چلنے دیتے ہی نہیں پاؤں کے چھالے مجھ کو
منسلک ہوں مگر اک عارضی مدت کے لیے
جانے کس وقت وہ آنکھوں سے گرا لے مجھ کو
خوب ۔۔
 
Top