قبلہ "تکفیر" کے موضوع پر آپ کی اشارہ کردہ لڑیوں میں کافی بحث ہو چکی تھی۔۔۔ اور آپ کچھ ثابت نہ کر سکےتھے۔
اب دوبارہ پلٹ کر جبرا اپنے آپ کو دوسروں کی طرف سے کافر ثابت کرنا چاہ رہے ہیں۔۔۔ واہ رے واہ۔۔
معلوم نہیں آپ کو ایسا شوق کیوں ہے؟
بارہا کہ چکا ہوں کہ ہمارے کسی بھی مجتہد کا ایسا فتوی آج تک نہیں ہے جس میں اہل سنت برادران کو نعوذ باللہ کافر کہا ہو۔
لیکن آپ ماننے کو تیار نہیں۔۔ بہرحال کوئی بات نہیں۔۔ آپ کی مرضی۔
جبکہ طرف مقابل کی طرف سے "کافر کافر شیعہ کافر" کے سینکڑوں نعرے تو آپ نے خود بھی پاکستان کی در ودیواروں پر لکھا ہوا دیکھا ہوگا۔
اور "سی پاہ صحابہ" کےجلوسوں میں بھی سرعام لگنے والے اس طرح کے نعروں نے آپ کے کانوں میں رس گھولے ہوں گے۔
اگر یقین نہ آئے تو چچا گوگل اور انکل یوٹیوب پر ان کے جلسے ابھی سرچ کے دیکھ لیں۔ ۔ ۔ یقین آجائے گا۔
لہذا ان میں تقابل اور مقایسہ سرے سے ناجائز اور غلط ہے۔۔ این الثریا ِ من الثری؟؟ّ
اور اگر مقدس ہستیوں کی بات کرتے ہیں تو صرف آپ کی صحاح سے دسیوں احادیث دکھا سکتا ہوں جن میں بہت سی مقدس ہستیوں کے بارے عجیب وغریب احادیث ہیں۔۔ اگر خواہش ہو تو فورم پر شئیر کر سکتا ہِوں۔
حضرت، میں کچھ بھی ثابت نہیں کرنا چاہتا۔ ان لفظی لڑائیوں میں کچھ بھی نہیں رکھا۔ آپ نے ماننا نہیں، پینترے بدلنے کے آپ ماہر اور میں ایک مبتدی مسلمان، ۔ مجھے کچھ نہیں آتا۔ جو میں جانتا تھا عرض کردیا۔ نہ میں نے پہلے کچھ جاننے کا دعویٰ کیا تھا، نہ اب ہے ۔ میں تو اتنا جانتا ہوں کہ ظلم دونوں طرف سے ہورہا ہے اور میں الحمدللہ اتنی اخلاقی جرات رکھتا ہوں کہ اس کا اظہار کرسکوں۔ مجھے معلوم نہیں آپ بار بار مجتہد کی قید کیوں لگا رہے ہیں۔ ضرور اس میں کوئی علمی نکتہ ہوگا مگر جیسا کہ میں نے کہا میں پیشہ ور مناظر ہو ں نہیں۔ بات بات پر پینترے بدلنے مجھے آتے نہیں اور اگر آتے بھی ہوں تو آج تک کس نے ان ابحاث کی بنیاد اپنا وہ عقیدہ چھوڑا ہے جس پر وہ بچپن سے ایمان لا چکا ہو؟؟
پھر حیرانی کی بات تو یہ ہے کہ اپنے بات کی تائید کے لئے تو آپ پاکستان کی دیواروں پہ لکھے اس نعرے کو پیش کرتے ہیں مگر ہماری باری پر مجتہد کی قید لگاتے ہیں۔ میری سمجھ سے یہ بھی باہر ہے۔ میں چاہوں تو ٹوٹر پر سنی کافر کی ٹویٹس کے سکرین شاٹس پیش کر سکتا ہوں، مگر آپ نے ماننا نہیں کہ وہ ٹویٹس کسی پاکستانی کی ہیں، مجتہد کی نہیں۔ ہے نا دلائل میں تضاد؟ ۔ لیکن اس کے باوجود میں یہ بھی جانتا ہوں کہ ان ابحاث سے کسی نے کچھ فائدہ نہیں حاصل کیا۔
رہ گئی "ہماری صحاح" سے دسیوں آحادیث کی بات ، تو جناب شوق سے پیش کیجئے۔ میں نے محسوس کیا ہے کہ آپ اکثر ایسی بات کر جاتے ہیں۔ " تو پھر نکالوں میں احادیث؟؟" یہ ایسے ہی ہے جیسا کہ ایک کالج میں پڑھنے والا لڑکا پرائمری کے بچوں پر رعب ڈالتا ہے ۔ شوق سے۔ بسم اللہ کیجئے۔ جو کچھ آپ پیش کریں گے ان اعتراضات کا جواب بھی کہیں نہ کہیں سے مل جائے گا۔میں پیش بھی کردوں گا مگر؟
ہم لوگ آپ لوگوں کے نزدیک مرتد ہیں۔ ہمارے بڑوں پر آپ تبرا بھیجتے ہیں اور آپ ابھی بھی مجھ سے مجتہد کا فتویٰ مانگ رہے ہیں۔ ما شاء اللہ۔
میں نے بحث کو بڑھانا ہوتا تو میں وہ کچھ نہ کہتا جو میں نے کہا۔ میں نے جو جو ربط پیش کئے، پڑھنے والے کو خود ہی علم ہو جائے گا کہ کس نے کیا پیش کیا۔ اب آپ کی مرضی ہے آپ کیا کرتے ہیں۔ صحاح کی احادیث پیش کرنی ہیں، شوق سے کیجئے۔
ست بسم اللہ۔