ایجنسیاں، ایم کیو ایم اور کراچی

آفت

محفلین
پچھلے کئی مہینوں سے جاری کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں کون ملوث ہے یہ کراچی والے اچھی طرح جانتے ہیں،پچھلے ہفتے میں ایم کیو ایم کے ایک ایم پی اے کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا اور پھر اس کے بعد ایم کیو ایم کے "غنڈوں" نے پورے کراچی میں خون کی ہولی کھیلنا شروع کی وہ حیدر رضا کے قتل کا بدلہ لینا ٹھہرا_
ایم کیو ایم کی سیاست ہمیشہ سے لاشوں کی سیاست رہی ہے _ یہ حقیقت کوئی فراموش نہیں کر سکتا کہ ایم کیو ایم کا نعرہ جو قائد کا غدار ہے وہ موت کا حقدار ہے کا اصل مقصد کیا ہے _ اپنے ہی لوگوں کو مروا کر دوسروں کو بلیک میل کرنا ایم کیو ایم کی سیاست کا جزو لازم ہے _ حیدر رضا کے قتل کے بعد جس طرح معصوم پختونوں کو قتل کیا گیا وہ درندگی کی بدترین مثال ہے _ بے شمار ہلاکتوں کے بعد جب وفاقی وزیر داخلہ کراچی آئے تو پھر کچھ لے اور کچھ دے کی بنیاد پر معاملات طے کیے گیے ھوں گے _ پچھلے کئی مہینوں سے یہی ہو رہا ہے _ ایم کیو ایم اور اے این پی پہلے لڑتی ہیں اور معصوم لوگوں کو قتل کرتی ہیں پھر وفاقی حکومت کی مداخلت کے بعد مل بیٹھ کر وقتی سمجھوتا ہوتا ہے اور سارا ملبہ ایجنسیوں پر ڈال کر خود کو بری الزمہ قرار دے دیا جاتا ہے _ کراچی کی عوام حیران و پریشان سوچتی رہ جاتی ہے کہ گلی محلوں سے نکلنے والے جانے پہچانے دہشت گرد واقعی ایجنسیوں کے ملازم ہیں یا ایم کیو ایم کے کارکن _ کیا کسی کے پاس اس کا جواب ہے
 
جٹ صاحب

محفلین
اس کا جواب کون دے سکتا ہے آپ نے تو خود ہی کہہ دیا کہ کراچی کی عوام کو کچھ پتہ نہیں اور واقعی کچھ پتہ نہیں ہوتا۔
 
سویدا

محفلین
کراچی کے حالات پر معروف صحافی نذیر ناجی نے اپنے کالم میں اچھا تجزیہ کیا ہے
نذیر ناجی بہت تاخیر سے بات سمجھے ورنہ پہلے وہ ہر اس قسم کی واردات کو مذہبی کھاتے میں ڈال دیا کرتے تھے
لیکن بہرحال اب ان کی سوچ میں تبدیلی آگئی ہے اور انہوں نے جو لکھا ہے بالکل صحیح لکھا ہے اس وجہ سے نہیں کہ میری رائے بھی یہی ہے بلکہ اس لیے کہ حقیقت بھی یہی ہے
http://jang.com.pk/jang/aug2010-daily/08-08-2010/col8.htm

میں نے یہ کالم محفل پر پوسٹ کیا تھا لیکن شاید ردی کی ٹوکری کی نذر کردیا گیا
 
عثمان

دیا گیا لنک کام نہیں کررہا
 
طالوت

فی الحال تو ناجی اپنے بچھڑوں کو بلا رہا ہے اور نئے والوں کو پھنسا رہا ہے ۔ آدھا کالم تو اپنی باریک بینی اور عقل مندی کے اظہار میں لکھ مارا ہے اور ٹون بھی ذرا بدلی ہے ۔
رہی کراچی اور امریکہ کی بات تواپنی مرغی اچھی ہو تو دوسرے کے گھر جا کر انڈے نہیں دیتی ۔ اپنے یہاں غدار وں کی کیا کمی ہے کہ کسی کو کچھ کرنے کی ضرورت پیش آئے ۔ ایک سے بڑا ایک ضمیر فروش اور پھر اس شیطان کے چیلے ، کیا کمی ہے ۔
 
شمشاد

لائبریرین
آجکل کے حالات دیکھ کر تو لگتا ہے کہ میر جعفر اور میر صادق زیادہ ہیں اور ٹیپو کم ہیں۔
 
فہیم

لائبریرین
کراچی میں دہشت گردی میں۔
ایک یہ ایم کیوں ایم۔ دوسرے بنارس اور قصبہ کے پٹھان یا وہاں کے پٹھان جہاں ان کا ہولڈ ہے۔
اور تیسرے شیعہ حضرات۔ کافی ذمہ دار ہیں۔
کہ ان کا کوئی ایک بندہ مر جائے تو یہ بدلے میں کافی بے گناہوں کو مار ڈالتے ہیں ساتھ میں جلاؤ گھیراؤ الگ۔:mad:
 
شمشاد

لائبریرین
اور ظاہر ہے شیعہ حضرات ساری ہی پارٹیوں میں شامل ہوں گے۔ ہو سکتا ہے ایم کیوں ایم میں زیادہ ہوں۔
 
فہیم

لائبریرین
کچھ ایسا ہو تو ڈبل سمجھیں۔
جیسا کہ ابھی رضا ہارون صاحب کے انتقال پر ہوا۔
 
فہیم

لائبریرین
ویسے میں نے یہ بات کسی تعصب میں نہیں کی ہے۔
ایسا صرف وہاں ہوتا ہے جہاں اکثریت ہو۔
بھلے وہ ایم کیو ایم کی ہو یا پٹھانوں کی یا شیعہ حضرات کی۔
ورنہ یہاں ہمارے علاقے میں بھی شیعہ حضرات رہتے ہیں۔ لیکن یہاں چونکہ اکثریت ایم کیو ایم کی ہے تو یہاں کچھ نہیں ہوتا۔
 
آفت

محفلین
ایم کیو ایم نے جو حالات اپنے علاقوں میں رہنے والے پٹھانوں کے ساتھ کیے ہوئے ہیں ان سے بھی تو باخبر ہوں گے آپ ۔ سیاست لاشوں کی کرنی ہو تو لاشیں گرانی پڑتی ہیں ۔
 
Top