زیک آپ کا اعتراض تھا کہ ایرانی حکومت نے انٹرنیٹ کی کچھ سروسز کو کیوں بند کر دیا ہے۔
مگر کیا آپ اس بات کی گواہی نہیں دیں گے کہ مغربی میڈیا کا بڑا حصہ بہت بڑے پیمانے پر پروپیگنڈا جنگ میں مصروف ہے اور یہ طاقت رکھتا ہے کہ چھوٹے سے واقعہ کو بھی ہاتھی بنا کر لیگل حکومتوں کا تختہ پلٹ دے؟
مثلا ندا کی یہ ویڈیو کو بنیاد بنا کر وہ اپنے عزائم میں تقریبا کامیاب ہو ہی گیا تھا۔
مگر اللہ کا شکر ہے کہ سچائی سامنے آ گئی ہے، اگرچہ کہ سچائی پھیل نہیں پا رہی ہے اور کم از کم مغربی دنیا ابھی تک جھوٹے پروپیگنڈہ کے زیر اثر ہے۔
یہ دیکھئے ویڈیو جہاں ندا کا میوزک ٹیچر [جس کے ہمراہ وہ جا رہی تھیں] اور انکے ڈرائیور کا بیان کہ حادثے کے وقت کوئی سیکورٹی فورسز وہاں موجود نہیں تھیں۔
اس ویڈیو سے قبل ایرانی حکومت بار بار کہہ رہی تھی کہ انکا ندا کے قتل میں کوئی ہاتھ نہیں اور جو گولی ندا کو لگی ہے وہ سیکورٹی فورسز استعمال نہیں کرتیں، اور یہ کہ ندا کوئی اہم سیاسی اپوزیشن لیڈر نہیں تھی اور نہ ہی اہم راز اسکے سینے میں دبے تھے کہ ان سب مظاہرین کے درمیان میں جا کر خفیہ طریقے سے اسے شوٹ کیا جائے [مظاہرین کو ہراساں کرنے کے لیے پہلے فضائی فائرنگ ہوتی ہے اور پھر کھل کر سامنے فائرنگ ہوتی ہے تاکہ وہ منتشر ہوں، مگر کبھی بھی خفیہ فائر نہیں کیا جاتا] ۔ مگر یہ سب نقار خانے میں طوطی کی آواز کے برابر تھا اور مغربی میڈیا اپنے مقاصد میں کامیاب تھا۔
اگرچہ کہ سچائی کھل کر سامنے آ گئی ہے، مگر پھر بھی مغربی دنیا اپنی پروپیگنڈا جنگ کو جیتنے میں کامیاب ہے اور کم از کم مغربی دنیا میں عام لوگوں تک تو یہ سچ نہیں پہنچ سکتا۔ بلکہ افسوسناک حقیقت یہ ہے کہ ہماری اپنی صفوں میں الجزیرہ اور العربیہ ٹی وی کی وجہ سے گلف کے ممالک میں بھی ہم یہ پروپیگنڈہ جنگ ہار گئے ہیں اور وہاں کی عوام کی اکثریت بھی صرف یکطرفہ الزامات پر یقین رکھتی ہے۔
زیک یہ پرسنل نہیں ہے اور اگر ایرانی حکومت نے میڈیا کے ایک حصے پر پابندی لگائی تھی تو یقینا یہ قابل قدر بات نہیں تھی اور اس پر احتجاج کیا جا سکتا ہے، مگر دوسری طرف آپ کو ساتھ میں وہ متبادل تجاویز بھی پیش کرنا ہوں گی کہ پھر امریکہ اور مغربی دنیا کی ان سازشوں سے کیسے بچا جا سکتا ہے کہ جسے وہ پروپیگنڈا مہم کے ذریعے پھیلانے میں کامیاب ہوتی ہیں؟ امریکی حکومت کے پروپیگنڈا بجٹ سے کیسا بچا جائے؟ اور جو کچھ امریکہ نے فلسطین کے الیکشنز میں کیا ان سے کیسے بچا جائے؟