ایران نستعلیق

arifkarim

معطل
بھئ عارف۔ یہ چوری والا کام ہی ہوگا نا۔۔۔ محض اپنے دل کی تسکین کے لئے۔ زیادہ سے زیادہ جس کو ضرورت ہوگی، اس کو ای میل کر دیا جائے گا۔ وہ بھی تب جب قابلِ استعمال ہوا تو۔۔

جواد صاحب کے مطابق یہ فانٹ خود میر عماد والے نستعلیق سے اٹھایا گیا ہے۔ اگر ہم اس میں اردو کے گلفس شامل کرکے خارجی گلفس نکال دیں تو چوری کیسے ہوئی۔ جبکہ خود یہ فانٹ کسی اور فانٹ پر بنا ہے؟ اور ویسے بھی ایسے فانٹس کی ضرورت سب کو ہوتی ہے، کسی خاص کو نہیں۔ ہم نے کونسا انہیں بیچنا ہے، سب نے ذاتی استعمال ہی تو کرنا ہے۔ :)
 
محسن حجازی

محفلین
اردو کے لیے چوری ڈاکہ جائز ہے کیوں کہ فی الحال اس زبان کو جان کے لالے پڑے ہوئے ہیں۔
فتوی من جانب مولانا محسن شفیق حجازی مدظلہ العالی
:)
 
ماشاء اللہ ضرورت پڑی تو مولوی بن گئے ویسے مولوی بننا آج کے دور میں نسبتا آسان ہے۔
 
shoaibnawaz

محفلین
واہ مولانا! داڑھی کلیکشن سے باہر ہی مفتی بن گئے۔ ویسے طبع نازاں پر گراں گزرے تو معذرت۔:grin: ہی ہی
 
محسن حجازی

محفلین
طنز سمجھنے کے لیے عقل سلیم درکار ہے۔ داڑھیوں کی کلیکشن میں مفتی کہاں مفت خورے ہیں اب:grin::grin:
امید ہے کہ آپ کی بھی طبع نازاں (جی ہاں طبع نازاں، طبع نازک نہیں) پر گراں نہیں گزرے گا۔:punga:
 
الف عین

لائبریرین
ایران نستعلیق کے ساتھ کھلواڑ تو کی ہے، لیکن لگتا ہے بغیر وولٹ کے کام نہیں بنے گا۔ اردو کاف کے جوڑ غلط ہیں موجودہ فانٹ میں۔ یعنی ابتدائ، درمیانی اور انتہائ۔ اور بھئی کچھ گڑبڑ ہو سکتی ہے۔
محسن، کیا تم کو اپنا یہ فانٹ بھیج دوں، فتویٰ بھی تمھارا ہی ہے نا؟؟
 
محسن حجازی

محفلین
کیوں نہیں جناب؟ بھیج دو میاں ہم اپنے فتوے پر قائم و دائم ہیں! میں اسے اور طریقے سے قابو کروں گا استرا آج تیار کر لیا ہے اردو سکھا کے چھوڑوں گا کم بخت کو! ایرانیوں نے تو ہمارا خیال نہ کیا۔۔۔
دیگر یہ کہ شعیب صاحب تازہ تازہ نکاح پڑھوا کر آئے ہیں اور میں بقلم خود ان کی شادی میں شریک ہوا تھا ادھر انہوں نے محفل پر کسی کو اطلاع تک نہیں دی اس سبب تمام ناظمین اعلی سے گزارش ہے کہ محفل تھانے میں ان کے خلاف دفعہ 420 کا پرچہ درج کیا جائے اور مناسب تادیبی کاروائی کی جائے:grin::grin:
 
نبیل

تکنیکی معاون
ٹھیک ہے میں ان کو اس وقت تک بین کر رہا ہوں جب تک یہ اپنے نکاح کے چھوہارے یہاں نہیں بانٹتے :twisted:
 
arifkarim

معطل
ایران نستعلیق کے ساتھ کھلواڑ تو کی ہے، لیکن لگتا ہے بغیر وولٹ کے کام نہیں بنے گا۔ اردو کاف کے جوڑ غلط ہیں موجودہ فانٹ میں۔ یعنی ابتدائ، درمیانی اور انتہائ۔ اور بھئی کچھ گڑبڑ ہو سکتی ہے۔
محسن، کیا تم کو اپنا یہ فانٹ بھیج دوں، فتویٰ بھی تمھارا ہی ہے نا؟؟

اس کا وولٹ شاید جواد صاحب حاصل کر سکیں، وہ ریورس انجینیرنگ میں ماہر ہیں۔ آپ ان سے رابطہ کرکے دیکھیں۔ ویسے وہ اس وقت میر عماد کے فانٹس پر ہاتھ صاف کر رہے ہیں۔ :grin:
 
محسن حجازی

محفلین
جناب الف غین صاحب!
آپ کے بارے میں غلط صیغہ استعمال کر گیا تاہم محفل کے دیگر دھاگوں سے کچھ اندازہ اور ہوا معذرت چاہتا ہوں۔
ایران نستعلیق کا کھول کر مکمل جائزہ لیا ہے۔ ایک تو اس میں ٹ کی اختتامی، ابتدائی اور درمیانی اشکال نہیں ہیں جو کہ اتنا بڑا مسئلہ نہیں۔
دوم، نون غنہ کا اختتامی شکل موجود تو ہے لیکن اس کے لیے لک اپ میں تناظر موجود نہیں جو کہ مسئلہ نہیں۔
سوم، گول ہ کی اختامی شکل موجود ہے قواعد موجود نہیں۔
دو چشمی ھ کی صرف ایک ہی شکل ہے اور درمیانی، اختتامی اور آخری موجود نہیں جو کہ ایک بڑا مسئلہ ہے انہیں لکھنا پڑےگا۔۔۔ قادری صاحب اس بارے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔
میں اس پر کام جاری رکھے ہوئے ہوں۔
والسلام،
محسن۔
 
مہوش علی

شاباش محسن بھائی، جیتے رہیے آپ :)۔

یہ بہت کام کی چیز کر رہے ہیں آپ۔

ویسے اس فونٹ میں اعراب کی سپورٹ بھی نہیں ہے۔ جبکہ اردو کے لیے کم از کم "بنیادی اعراب" کی ضرورت اکثر پڑ ہی جاتی ہے۔ بنیادی اعراب میری نظر میں چار ہیں " زیر، زبر، پیش اور کھڑا زبر"
مگر جسقدر مکمل فونٹ پاک نستعلیق ہو سکتا ہے، وہ یہ فونٹ شاید نہ ہو پائے۔ اس لیے میں پاک نستعلیق کی تمنا ابھی تک دل میں لیے بیٹھی ہوں۔
 
دل چھوٹا نہ کریں پاک نستعلیق ایک نہ ایک کامل شکل میں مل جائے گا آپ کو۔ اگر انتظامی مسائل نہ ہوتے تو شاید اس کی نئی رلیز آچکی ہوتی۔
 
محسن حجازی

محفلین
شاباش محسن بھائی، جیتے رہیے آپ :)۔

یہ بہت کام کی چیز کر رہے ہیں آپ۔

ویسے اس فونٹ میں اعراب کی سپورٹ بھی نہیں ہے۔ جبکہ اردو کے لیے کم از کم "بنیادی اعراب" کی ضرورت اکثر پڑ ہی جاتی ہے۔ بنیادی اعراب میری نظر میں چار ہیں " زیر، زبر، پیش اور کھڑا زبر"
مگر جسقدر مکمل فونٹ پاک نستعلیق ہو سکتا ہے، وہ یہ فونٹ شاید نہ ہو پائے۔ اس لیے میں پاک نستعلیق کی تمنا ابھی تک دل میں لیے بیٹھی ہوں۔

پاک نستعلیق کو میں ذاتی طورپر از سر نو جلد بنانے کا ارادہ رکھتا ہوں۔۔۔
 
arifkarim

معطل
جناب الف غین صاحب!
آپ کے بارے میں غلط صیغہ استعمال کر گیا تاہم محفل کے دیگر دھاگوں سے کچھ اندازہ اور ہوا معذرت چاہتا ہوں۔
ایران نستعلیق کا کھول کر مکمل جائزہ لیا ہے۔ ایک تو اس میں ٹ کی اختتامی، ابتدائی اور درمیانی اشکال نہیں ہیں جو کہ اتنا بڑا مسئلہ نہیں۔
دوم، نون غنہ کا اختتامی شکل موجود تو ہے لیکن اس کے لیے لک اپ میں تناظر موجود نہیں جو کہ مسئلہ نہیں۔
سوم، گول ہ کی اختامی شکل موجود ہے قواعد موجود نہیں۔
دو چشمی ھ کی صرف ایک ہی شکل ہے اور درمیانی، اختتامی اور آخری موجود نہیں جو کہ ایک بڑا مسئلہ ہے انہیں لکھنا پڑےگا۔۔۔ قادری صاحب اس بارے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔
میں اس پر کام جاری رکھے ہوئے ہوں۔
والسلام،
محسن۔

بجائے اس کے کہ ہر ایک بندہ ایک ہی فانٹ پر وقت ضائع کرے، آپ سب مل کر کیوں ایک ہی فانٹ پر کام نہیں کرتے؟ جواد بھائی بھی پہلے سے میر عماد کے نستعلیق فانٹ پر کام کررہے ہیں جو کہ اس ایران نستعلیق سے کافی ملتا جلتا ہے۔ اور ا­­­­­­ب اعجاز اختر صاحب اور محسن حجازی صاحب بھی اسی پر کام کر رہے ہیں! بہتر ہے کہ آپ سب مل کر اس پر کام کریں :)
 
shoaibnawaz

محفلین
لیں جناب آپ کی جھولی میں کچھ چھوارے تو نہیں کھجور ہی سہی

ٹھیک ہے میں ان کو اس وقت تک بین کر رہا ہوں جب تک یہ اپنے نکاح کے چھوہارے یہاں نہیں بانٹتے :twisted:

date-fruits-thumb1822777.jpg
 
مینوں کہ کے ویکھنڑا سی اپنڑے پنڈ توں لیا کے نا دیندا تے فیر میرا ناں وٹاں دیندے۔ بس میرے ویا دی فکر کرو۔ شعیب صاحب نے تے چھیتی کیتی۔
 
Top