ایران نے عزیر بلوچ سے حساس فوجی تنصیبات اور فوجی افسران کی تفصیلات حاصل کیں. جے ائی ٹی رپورٹ

ابن آدم

محفلین
رپورٹ کے مطابق عزیر بلوچ کراچی میں بدامنی پھیلا کر ایران فرار ہو گیا جہاں پھر اس نے گھر اور کاروبار بھی بنا لیا اور جعلی دستاویزات بھی. ٢٠١٤ میں اس سے صابری نامی شخص کی ملاقات ہوئی جس نے اس عزیر کو ایرانی انٹیلی جنس والوں سے ملوایا اور جہاں پر عزیر بلوچ سے پاکستان کی حساس فوجی تنصیبات اور فوجی افسران کی تفصیلات مانگی گئیں جو اس نے مہیا کیں
 
جاسم محمد

یہ غدار کسی اور ملک میں ہوں تو فورا سے پہلے پھانسی لگ جائے۔ جبکہ ادھر پاکستان کے عدالتی نظام میں یہ سب بھٹو زندہ ہے کے نام پر آزاد گھوم پھر رہے ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
رپورٹ کے مطابق عزیر بلوچ کراچی میں بدامنی پھیلا کر ایران فرار ہو گیا جہاں پھر اس نے گھر اور کاروبار بھی بنا لیا اور جعلی دستاویزات بھی. ٢٠١٤ میں اس سے صابری نامی شخص کی ملاقات ہوئی جس نے اس عزیر کو ایرانی انٹیلی جنس والوں سے ملوایا اور جہاں پر عزیر بلوچ سے پاکستان کی حساس فوجی تنصیبات اور فوجی افسران کی تفصیلات مانگی گئیں جو اس نے مہیا کیں
عزیر بلوچ کو اپنے کئے کی سزا مل جائےگی۔ اس کے سہولت کاروں کو سزا کب ملے گی؟یا ایسےکرنے سے جمہوریت کو شدید خطرہ لاحق ہو جائے گا؟
 
ابن آدم

محفلین
جناب عزیر بلوچ کے گروہ کے لوگ تو اس حکومت میں جوق در جوق ہیں. زلفی بخاری، علی زیدی، شیریں مزاری سب کی ہمدردیاں ایران سے جتنی ہیں اس کی آدھی بھی پاکستان سے ہوں تو پاکستان میں بحران نہ آیا ہوتا کوئی اب تک. باقی کامیاب شخص وہی ہوتا ہے، جو وہ کر گزرتا ہے جو وہ کر سکتا ہے. پھر نبی کریم (ص) کی مثال دوں گا کہ انھوں نے بہت تھوڑا سا علاقہ فتح کیا، مسلمانوں کی غیر مسلموں سے جو جنگیں بھی ہوئیں ان میں ١٥،٢٠ ہزار سے زیادہ بندے نہیں ہوتے تھے دونوں اطراف کے ملا کر اور اسی دور میں رومیوں اور ساسانیوں کی جنگوں میں لاکھوں لوگ ہوتے تھا اور ان کی ریاست بھی نبی کریم (ص) کی ریاست سے رقبہ کے لحاظ سے بہت بڑی تھی لیکن نبی کو جو کام ملا، وہ انھوں نے پورا کر دیا.
ایم کیو ایم کا بھی گھنونا کردار اس میں بتایا گیا ہے کیا وفاقی حکومت اپنا کردار ادا کرے گی؟

کیا وفاقی حکومت ایران کے خلاف لب کشائی کرے گی کہ یہ کیا مذاق بنایا ہوا ہے کہ ہمارا ہر دہشت گرد تمھارے پاس بھاگ کر پہنچتا ہے اور محفوظ رہتا ہے اور ہمارے دشمن انڈیا کے ایجنٹ تمہاری سرزمین کو استعمال کر رہے ہیں اور تمھارے لوگ ہمیں دھمکیاں لگاتے ہیں

جاسم محمد

محفلین
جناب عزیر بلوچ کے گروہ کے لوگ تو اس حکومت میں جوق در جوق ہیں. زلفی بخاری، علی زیدی، شیریں مزاری سب کی ہمدردیاں ایران سے جتنی ہیں
اس سارے معاملہ میں ایران کہاں سے آگیا؟ جب گھر کے اندر ہی غدار (عزیر بلوچ) اور اس کو پالنے والے (پی پی پی) دندناتے پھر رہے ہوں۔ تو ان حالات میں کوئی بیرونی طاقت اس کا فائدہ کیوں نہ اٹھائے؟

کیا وفاقی حکومت ایران کے خلاف لب کشائی کرے گی کہ یہ کیا مذاق بنایا ہوا ہے کہ ہمارا ہر دہشت گرد تمھارے پاس بھاگ کر پہنچتا ہے اور محفوظ رہتا ہے اور ہمارے دشمن انڈیا کے ایجنٹ تمہاری سرزمین کو استعمال کر رہے ہیں اور تمھارے لوگ ہمیں دھمکیاں لگاتے ہیں
ایران نے پاکستانی سرحدوں کی حفاظت کا ٹھیکا نہیں لے رکھا۔ پاک ایران بارڈر کے آرپر لوگوں کی نقل و حرکت پر چیک رکھنا پاک فوج کا کام ہے۔ پہلے اپنا گھر آرڈر میں کریں ا س کے بعد ایران سے جواب طلبی کی طرف جائیں۔
 
آخری تدوین:

ابن آدم

محفلین
اس سارے معاملہ میں ایران کہاں سے آگیا؟ جب گھر کے اندر ہی غدار (عزیر بلوچ) اور اس کو پالنے والے (پی پی پی) دندناتے پھر رہے ہوں۔ تو ان حالات میں کوئی بیرونی طاقت اس کا فائدہ کیوں نہ اٹھائے؟

ایران نے پاکستانی سرحدوں کی حفاظت کا ٹھیکا نہیں لے رکھا۔ پاک ایران بارڈر کے آرپر لوگوں کی نقل و حرکت پر چیک رکھنا پاک فوج کا کام ہے۔ پہلے اپنا گھر آرڈر میں کریں ا س کے بعد ایران سے جواب طلبی کی طرف جائیں۔
جناب کلبھوشن جب گرفتار ہوا تھا تو ایران نے معافی مانگنے اور اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے کی بجائے کلبھوشن تک رسائی مانگی تھی. کیوں بھائی ان کا شہری تھا کیا؟

اسی طرح عزیر بلوچ سے انھوں نے پاکستان تنصیبات کی تفصیلات مانگی تھیں، کیا پھول برسانے تھے کہ فلائی پاسٹ دینا تھا کہ ہمیں تم سے پیار ہے؟
EcPO8Q-WAAIarxJ

پوری دنیا میں پاکستان اور ڈاکٹر قدیر کو ایران نے بدنام کیا کہ اس نے ہمیں ایٹمی ٹیکنالوجی دی تھی تاکہ ہم پر پابندیاں لگیں. چین ہمیں ٹیکنالوجی دیتا ہے لیکن وہ کبھی اس کا اعلان نہیں کرتا تاکہ ہم پر مصیبت نہ ائے نہ ہم کہتے ہیں کہ ہم نے چین سے میزائل ٹیکنالوجی لی ہے. یہ تو ایٹمی ٹیکنالوجی کی بات ہو رہی ہے

ٹھیک ہے اس حکومت سے آپ کو محبت ہے لیکن اس محبت میں پاکستان سے دشمنی نہ کریں
Ebrb25UXsAIqBtu

Eb1rIksWoAAPNPh
 
بھارت، افغانستان سے تعلقات خراب کروا لینے کے بعد اب کیا پاکستان اپنے ایرانی ہمسائے سے بھی جنگ شروع کر دے؟ کبھی عقل کا استعمال بھی کر لیا کریں۔ پاکستان ایک ساتھ تمام ہمسایوں سے لڑ نہیں سکتا
 
جناب جنگ شروع کرنے کی کون بات کر رہا ہے؟ ہم تو آج کل بھارت سے نہیں لڑ سکتے لیکن سچ تو بول سکتے ہیں

اور سچ یہ ہے کہ ایران افغانستان سے زیادہ پاکستان کے حالات خراب کرنے کے درپے ہے. اور سچ بول کر ہم بس حقیقت کا ادراک کر کے اس سے خطرے سے اپنے آپ کو آگاہ رکھ سکتے ہیں. باقی حقائق سے نظریں چڑا کر اور ریت میں منہ دے دینے سے انسان کوئی بچتا نہیں ہے.
 
ابن آدم

محفلین
ایرانی کیا انفارمیشن چاہتے تھے؟ عزیر بلوچ نے کیا دیا
  • کراچی میں ائی ایس ائی کے ہیڈ کوارٹرز کی انفارمیشن
  • آرمڈ فورسز، ائی ایس ائی، ایم ائی کے افسران (جیسے لیٹینٹ جنرل سجاد غنی) کی انفارمیشن، تصویریں، گھروں کے پتے
  • ائی ایس ائی، ایم ائی اور کور کمانڈر کی کراچی میں ریذیڈینس(گھر کے پتے) کی انفارمیشن
  • نیول ہیڈ کوارٹر (کارساز) کی انفارمیشن، نقشے، جگہ کی معلومات
  • انٹیلی جنس افسران کے گھروں کے پتے
  • ہیڈ کوارٹرز کے نقشہ جات بھی حاصل کیے
 
Top